جاسمن

لائبریرین
اسی لیے میں روایت سے منحرف نہ ہوا
کہ چھوڑ دے نہ مجھے میرا خاندان کہیں
آصف شفیع
 

جاسمن

لائبریرین
شجاع شاعری ہوتی ہے ذات کے بل پر
مری کمک پہ کوئی خاندان تھوڑی ہے
شجاع خاور
 

جاسمن

لائبریرین
تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گے
ہم تو وہ ہیں کہ جو چہروں سے دکھائی دیں گے

وسیم بریلوی
 

جاسمن

لائبریرین
تم مری گود کے پالے ہوئے شہزادے ہو
چن لیامیں نےتمہیں تخت نشینی کےلئے
( اعتبار ساجد )
 

جاسمن

لائبریرین
کل مرے بیٹے نے تصویر بنائ میری
ایک بیٹےکی نظرباپ کویوں دیکھتی ہے
(اعتبارساجد
 
Top