آج کی دعا

جاسمن

لائبریرین
مالک !
ہمیں نیکی کی توفیق عطا فرما۔ ہمیں آخرت کی تیاری میں لگا دے۔ ہمیں ایمان کی دولت سے مالا مال فرما دے۔ یا اللہ ہمیں تکبر سے بچا۔ رب کائنات! ہم پر, ہمارے ماں باپ پر، اہل و عیال پر اور ہمارے دوست احباب پر رحم فرما. ہمیں مصیبتوں، آزمائشوں اور بیماریوں سے عافیت و نجات عطا فرما. ہماری دین و دنیا بہتر فرما. ہمارا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرما اور ہمیں صحت و تندرستی کی دولت عطا فرما. پاکستان کے دشمنوں کو مایوس و نا مراد کر۔ اسے شر اور فتنے سے بچا۔ کشمیر و فلسطین کو آزاد کر دے۔ وہاں کے رہنے والوں کی مدد فرما، انھیں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرما۔ دشمنوں کو ہدایت دے۔ ہدایت نہیں مل سکتی تو انھیں نیست و نابود کر دے۔ ان کے ہتھیار ان کے اپنے اوپر چلا دے۔ آپس میں پھوٹ ڈال دے۔
مسلمانوں کو متحد کر دے۔ ہم پہ رحم فرما۔ ہمیں معاف کر دے۔ محنتی اور ایماندار بنا دے۔
آمین یا ربِ کریم!
 

جاسمن

لائبریرین
اے خالق کائنات ! ہماری مغفرت فرما دے۔ ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر دے۔ آپ تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے ہیں۔ یا اللہ جن مشکلوں اور پریشانیوں میں ہم مبتلا ہیں تو انہیں اپنی شان کریمی سے حل کر دے۔ ہمیں دنیا و آخرت کی ذلت و رسوائی سے بچا اور دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرما‎. اے مالک ! پاکستان کو دشمنوں کی کاروائیوں سے محفوظ رکھ۔ ہمیں اس کی حفاظت کی صلاحیت اور طاقت عطا فرما۔ فلسطین و کشمیر کو آزادی کی نعمت دے۔ ان کے رہنے والوں کو خیر، خوشیاں، آسانیاں عطا فرما۔ غیب سے مدد دے۔ دشمنوں کو ہدایت دے۔ نہیں مل سکتی تو انہیں تباہ و برباد کر دے۔ ان کے ہتھیاروں کو ان کی اپنی اور پلٹا دے۔ ان میں آپس میں تفریق پیدا کر دے۔ ہم مسلمانوں پہ رحم فرما۔ معاف کر دے۔ مہنگائی سے پناہ دے۔ سب کے بچھڑے پیاروں کو کسی ناقابلِ تلافی نقصان کے بغیر اور دونوں جہانوں کی خوشیوں و آسانیوں اور کامیابیوں کے ساتھ خیر و عافیت کے ساتھ ملا دے۔
آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
یارب ! پاکستان کی حفاظت فرما اور اس پر اپنا کرم اور رحمت فرما۔ یا رب العالمین ھم سب پر اپنی نعمتوں کے دروازے کھول دے، ایمان کی دولت میں اضافہ فرما، صالح عمل کی توفیق عطا فرما، صحت و تندرستی عطا فرما، خاتمہ بالایمان فرمانا، تمام جائز دُعائیں قبوُل فرما اور ہمیں اپنے سوا کسی اور کا محتاج نہ بنانا.
آمین!
فلسطین و کشمیر کو آزادی کی نعمت دے۔ ان کے رہنے والوں کو خیر، خوشیاں، آسانیاں عطا فرما۔ غیب سے مدد دے۔ دشمنوں کو ہدایت دے۔ نہیں مل سکتی تو انہیں تباہ و برباد کر دے۔ ان کے ہتھیاروں کو ان کی اپنی اور پلٹا دے۔ ان میں آپس میں تفریق پیدا کر دے۔ ہم مسلمانوں پہ رحم فرما۔ معاف کر دے۔ مہنگائی سے پناہ دے۔ سب کے بچھڑے پیاروں کو کسی ناقابلِ تلافی نقصان کے بغیر اور دونوں جہانوں کی خوشیوں و آسانیوں اور کامیابیوں کے ساتھ خیر و عافیت کے
ساتھ ملا دے۔
آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ آپ اتنے ناراض ہیں کہ ہم پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے۔
اللہ ہم بحیثیت مسلمان آپ سے معافی مانگتے ہیں.
آپ غفور ہیں آپ رحیم ہیں آپ نے ہر اس آیت کے آخر میں جہاں آپ نے لوگوں کو گناہوں سے منع کیا ایک خبر دی کہ واللہ غفور رحیم۔ کہیں آپ نے کہا ان اللہ سمیع علیم کہیں آپ نے رب اغفر وارحم وانت خیر راحمین۔
اللہ ہم معافی مانگتے ہیں اے اللہ آپ نے ہمارے انفرادی گناہ چھپائے ہیں۔
اللہ ہم اس پر آپ کے شکر گزار ہیں لیکن اللہ ہمارے اجتماعی گناہ کی سزا اتنی بڑی نہ دیجیے کہ اپنے گھر کے دروازے بند کر دیں.
اللہ ہمارے اجتماعی گناہ اتنے زیادہ ہیں کہ ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں لیکن اللہ ہمیں اپنے اجتماعی گناہوں کا احساس ہی نہیں.
اللہ ہم نے ملک لیتے وقت جو وعدہ کیا تھا وہ ہم نےتوڑ دیا.
اللہ ہم نے حیا کی ساری حدیں توڑ کر بے حیائی پسند کی.
اللہ ہم نے نکاح کی سنت چھوڑ کر زنا کو عام کرنے کی حوصلہ افزائی کی.
اللہ ہم بنی اسرائیل سے بھی بد تر ثابت ہوئے.
اللہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارے اجتماعی گناہوں کی فہرست کتنی لمبی ہے.
اللہ آپ نے نمرود کے لیے مچھر بھیجا تھا. اے اللہ نمرود نے آپ کا انکار کیا تھا. اللہ ہم تو آپ کےاقراری ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے مچھر سے بھی سو گنا کم جراثیم بھیجا ہے۔
اللہ بیماریاں پہلے بھی تھیں لیکن اللہ آپ تو بیماری اس لیے بھیجتے ہیں کہ مومنین کے گناہ معاف ہو جائیں لیکن اے اللہ یہ کیسی بیماری ہے جس نے ہمیں آپ کے گھر میں داخل ہونے سےروک دیا
اللہ کیا ہم اس قابل نہیں کہ آپ کےگھر آسکیں. اللہ ضرور ہم سے غلطیاں ہوئیں. ہم آپ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں معاف کر دے۔ اللہ اتنی بڑی سزا ہمیں نہ دیجیے. ہم گناہوں کے پہاڑ اور سمندر لیے اپ کے گھر آتے تھے آپ معاف کردیتے تھے اللہ آپ نے گھر کا راستہ ہی بند کر دیا۔ اللہ پھر ہم کس در پر جائیں گے!
اللہ ہمیں یوں نہ دھتکاریے.
اللہ اس امت کو معاف کر دیجیے اللہ کیا اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی وجہ آپ دعا قبول کر لیں۔ اللہ جی آپ اپنے گھر کےدروازے کھول دیں ہم آپ کے در پر آنا چاہتے ہیں اللہ ہم سے بیماری کا خوف ہٹا دیجیے.
اللہ ہم نے سود شروع کر کے آپ کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے.لیکن اللہ اس معاملے میں ہم بے بس ہیں۔ ہمارے حکمران اس کے ذمہ دار ہیں. لیکن اللہ وہ تو لاپرواہ ہیں آپ سے .آپ ان کی سزا ہمیں نہ دیجیے.
اللہ ہمیں اپنی طرف لوٹا دیجیے.
اللہ ہماری توبہ قبول کر لیجیے.
اللہ ہمارا حشر ان مشرکین جیسا نہ کیجیے جن پر کعبہ کے دروازے بند ہیں.
اللہ آپ انفرادی گناہوں کو معاف کر دیتے ہیں.
آج ہمارے اجتماعی گناہوں کو بھی معاف کر دیجیے.
اللہ معاف کر دیجیے.
اللہ معاف کر دیجیے.
اللہ معاف کر دیجیے.
اللہ!
اللہ!
اللہ!
أستغفر الله
أستغفر الله
أستغفر الله
رب کریم رحم کیجیے.
اللہ اس امت کو اکٹھا کرنے والا کوئی نہیں.
کوئی امت کو استغفار کے راستے پر لانے والا نہیں.
اللہ ہم اس فورم کے ذریعے اجتماعی معافی کی درخواست کرتے ہیں۔ اللہ اس کو قبول کیجیے۔ ہم سب اس دعا کو پڑھنے والے قومی مجرم کے طور پر امت کے مجرم کے طور پر معافی مانگتے ہیں۔ اللہ معاف کر دیجیے۔
اللہ معاف کردیجیے۔
اللہ معاف کردیجیے۔
آمین! آمین! آمین!
اللہ یہ دکھاوے کی دعا نہیں یہ امت کو متوجہ کرنے کے لیے دعا ہے۔ اللہ آپ اس امت کو توبہ کی توفیق دے دیں۔ اللہ اس امت پر اپنےدروازے کھول دیں.
آمین!آمین! آمین!
نوٹ:اس دعا کو شیئر کرتے جائیے اس میں اضافہ کرتے جائیے جن اجتماعی گناہوں کا تذکرہ نہیں کیا,اس کو آپ لکھ دیجیے.سوشل میڈیا بہت بڑا فورم ہے. اس فورم سے لوگوں نے بڑے بڑے کام کروائے ہیں. آئیے اس فورم کےذریعے امت کو اجتماعی استغفار کی طرف لے آئیں۔ روٹھے رب کو منا لیں۔إن شاءالله رب رحیم ہماری توبہ یوں قبول کر لیں گے.
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے حمد و ثنا ھے ، وہی ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ قوت والا ھے ، اللہ ہی سب سے بڑا ہے، اللہ بلند و برتر ھے ۔ اے رب ہمیں بخش دے، ہمیں گمراہی سے بچا۔ دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا فرما.
آمین!
 
اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما
 
اے پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
 
اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما
 
اے پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی) اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا
 
اے پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجو کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا
 
اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ہے
 
Top