کورونا سے متاثر شخص کراچی ائیرپورٹ سے کیسے کلیئر ہوا؟ تحقیقات شروع

sobiaanum

محفلین
27-Feb-Clear-Huwaaa.jpg

کورونا وائرس سے متاثر مسافر کے کراچی ائیرپورٹ سے کلیئر ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا بتانا ہےکہ ‏تحقیقات میں وفاقی وزارت صحت، سی اے اے اور سیکورٹی ادارے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا کراچی ائیر پورٹ پر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تھا۔

کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے تمام ائیرپورٹس پر اسکریننگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے جب کہ سی اے اے افسران مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

اس کے علاوہ ائیرپورٹس پر تعینات تمام افراد کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
 

آورکزئی

محفلین
بہت اچھی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے ہمیں مزید سخت اقدامات کرنے ہونگے۔۔۔ ورنہ حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں
 
Top