احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

سید عمران

محفلین
اگرآپ واقعی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام اللہ کا دین ہے تو اس دین میں مبینہ جعل سازی کرنے والوں کو سزا دینے کا اختیار آپ کو کس نے دے دیا؟
اللہ نے۔۔۔
نہی عن المنکر کا حکم دے کر۔۔۔
اور رسول اللہ نے۔۔۔
جھوٹے نبیوں کا قتل عام کرکے۔۔۔
اور حضرت عیسیٰ کے عمل نے جب وہ آکر یہودیوں کا ایسا قتل عام کریں گے کہ دنیا میں ان کا بیج تک نہ چھوڑیں گے، انڈا بچہ تہہ تیغ کردیں گے۔۔۔
جائیے گا انسانیت کا سینہ پیٹتے ہوئے ان کے پاس بھی، انہیں سمجھانے!!!
 

سید عمران

محفلین
ابھی انڈیا میں جو مسلمانوں کا قتل ہورہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھا کر دکھائیں۔۔۔
دیکھتے ہیں انسانیت کا ڈھول پیٹنے کی آواز کہاں تک جاتی ہے!!!
 

یاقوت

محفلین
انسانی حقوق ایک ایسا لالی پاپ ہے جس کی کوئی کل سیدھی ہے ہی نہیں ۔۔۔۔۔ یہ جتنا سیدھا اور سمجھ میں آنے والا معاملہ ہے اتنی ہی ٹیرھی کھیر بھی ہے جسکی واضح مثالیں دنیا میں موجود ہیں۔
میرے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ قادیانیت کو جب بلاد اسلامیہ میں متفقہ طور پر خارج از اسلام قرار دیا جا چکا ہے تو اسے زیر بحث لانے کا مطلب ہی کیا ہے؟؟؟؟؟ کیا قادیانیت کو بار بار زیر بحث لاکر اسے خواہ مخواہ اہمیت نہیں دی جارہی ہے؟؟؟؟؟؟ باقی جب قادیانی حضرات کھلے دل سے اپنی قانونی اور معاشرتی حیثیت تسلیم کر لیں گے تو ہی معاملہ سلجھے گا ورنہ یہ طویل تر ابحاث فضول تر ثابت ہوتی رہیں گی۔ہر شخص اپنی مخلصانہ رائے دینے کے بعد بھی مجرم ہی رہے گا اور با طل کی جنگ تھوری اور زندہ ہو جائے گی۔
 

یاقوت

محفلین
تو کیا وہ درست ہے؟ اگر آپ اس کو پسند کرتے ہیں تو آپ کے حوصلہ افزائی پر مبنی کلمات ان تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔
















یعنی سو باتوں کی ایک بات کہ آپ سب کسی بھی طرح اپنے رویے کو جائز ثابت نہیں کر پا رہے چنانچہ عزت بچانے کو "وہ جی فلانا ایسا کرتا ہے" اور "وہ جی فلانا ویسا کرتا ہے" کے صدیوں سے آزمودہ نسخے کی طرف رجوع کرنا پڑا۔
Tu quoque - RationalWiki
کیا یہاں موجود کوئی شخص بتا سکتا ہے کہ کسی غیر متعلقہ فریق کی غلطی کی نشاندہی کر کے آپ کا مقدمہ کیسے درست ثابت ہوتا ہے؟ منتظر رہوں گا۔

میرا تو خیال تھا کہ آپ لوگوں کے بقول غلط، غلط ہی ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ کون کر رہا ہے، اور غلط کی مخالفت کرنی چاہیے۔

خوب سعد میاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جائز ناجائز میں تو کیا آپ بھی ثابت نہ کر پائیں ہمارے سب کے پاس کچھ گائیڈ لائنز ہوتی ہیں جنکی بنیاد پر ہم صحیح اور غلط کے فیصلے کرتے ہیں۔
باقی آپ اعتراض کرتے ہیں کہ ہم اپنے رویے کو جائز ثابت نہیں کر پارہے ہیں۔میاں یہ نام نہاد انسانی حقوق کا لالی پاپ (جو کہ سراسر مغرب کا وضع کردہ ہے جو مکاری اور فریب کے ملع کے سوا کچھ بھی نہیں) آپ پیدائشی تو اپنے ساتھ نہیں لائے ناں؟؟؟؟؟؟ آپ کا یہ نظریہ بھی تو مغرب سے اخذشدہ ہے آپ بھی تو کچھ اپنا ذاتی تحلیقی نظریہ تنقید میں پیش کریں ناں؟؟؟؟
جب آپ کا یہ نظریہ ہی مستعار لیا ہوا ہے تو کیا خیال ہے آپ جن کے نظریات کے حامی ہیں انہی کی دورخیاں آپ کے سامنے نہ رکھی جائیں اور یہ کھوکھلا نعرہ آپ کے سامنے واضح کیا جائے ؟؟؟؟
اب آپ بتائیں مغرب کیسے اس معاملے میں غیر متعلقہ فریق یہ یہ ساری بحث اسی کے کاشتہ پودے کی ہی وجہ سے تو ہے۔۔۔۔۔ اور جب بھی یہ روتے ہیں تو اشک شوئی کو مغرب رومال لیے آدھمکتا ہے۔جب کہ اور ہزاروں مظلوم ہیں جنکی طرف کسی کی نظر ہی نہیں جاتی ہے۔میرے معاشرے میں موجود بہت ساری باتوں سےمجھے بھی شدید ترین اختلاف ہے لیکن ۔۔۔۔۔ حقیقت پرستی کبھی یک طرفہ تو نہیں ہو سکتی ناں؟؟؟؟؟؟؟ہمارے پاس لےدے کے صرف ایک دین کی دولت ہی بچی ہے جسکے لیے یہ لوگ بہت حساس ہو چکے ہیں۔آپ لوگ مذہبی طبقات کو تو کہتے ہیں کہ پیار سے بات کریں ڈائیلاگ اپنائیں لیکن خود کبھی اپنے لہجے بھی دیکھے ہیں آپ نے جب دین دار طبقات کی بات آتی ہے یا علماء کا تذکرہ ہوتا ہے تو زمانے بھر کی تضحیک آپ حضرات کے الفاظ میں در آتی ہے۔صرف مذہبی طبقات کونہیں ہم سب کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
خبر تو پوری پڑھ لیتے:
"ان کے خلاف پابندی کی مہم کی قیادت فرانس کے وزیر داخلہ مانوئیل والس نے کی۔ انہوں نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی قدامت پسندانہ اقدار کی فتح ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا: ہم دوسروں سے نفرت، نسل پرستی، یہودی مخالف جذبات اور ہولوکوسٹ سے انکار برداشت نہیں کر سکتے۔ فرانس ایسا نہیں ہے اور اس ملک کی اعلیٰ عدالت نے یہ کہہ دیا ہے اور بہت واضح انداز سے کہہ دیا ہے۔ یہ فرانس کی فتح ہے۔"
اس میں مذہبی نظریات کی تضحیک کہاں کی گئی ہے؟ ہولوکاسٹ یہودیوں کا مذہبی نظریہ نہیں ہے بلکہ تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے۔
جی پوری خبر پڑھی ہے لیکن کامیڈین نے صرف ہولو کاسٹ کا مذاق نہیں اڑایا بلکہ یہودیت پر بھی مزاح کیا ہے۔۔۔۔ محترم کیا تاریخ پر لطائف نہیں سنائے جا سکتے یا اس پر تنقید نہیں کی جاسکتی ؟؟؟؟ تاریخ کب سے اتنی مقدس ہوئی ؟؟؟؟ کیا تاریخ انسانی میں ہولوکاسٹ ہی وہ واحد المیہ ہے جس پر قانون سازیاں ہورہی ہیں؟؟؟؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
کیا امریکہ نے ہٹلر سے زیادہ مسلمان نہیں مار دئیے؟؟؟
کیا ان کی ہلاکت تاریخ کا المناک سانحہ نہیں ہے؟؟؟
کیا انہیں جینے کا حق نہیں تھا؟؟؟
یا انسان صرف یہودی تھے؟؟؟
ہولوکاسٹ کو مذہبی تناظر سے الگ نہیں کیا جاسکتا!!!
ہولوکاسٹ یہودیوں کی منظم نسل کشی کا المناک سانحہ ہے۔ اسے آپ یہود مذہب سے کیسے جوڑ سکتے ہیں؟ ہٹلر کی یہود دشمنی کی وجہ ان کا مذہب نہیں تھا۔
پہلی جنگ عظیم میں جرمنی کی عبرت ناک شکست کے بعد جرمن قوم کی کوتاہیاں تسلیم کرنے کی بجائے ہٹلر نے یہودی اقلیت کو اس کا مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا۔ یہ سیدھا سیدھا سیاسی معاملہ تھا نہ کہ مذہبی۔
 

محمد سعد

محفلین
کیا امریکہ نے ہٹلر سے زیادہ مسلمان نہیں مار دئیے؟؟؟
کیا ان کی ہلاکت تاریخ کا المناک سانحہ نہیں ہے؟؟؟
کیا انہیں جینے کا حق نہیں تھا؟؟؟
یا انسان صرف یہودی تھے؟؟؟
ہولوکاسٹ کو مذہبی تناظر سے الگ نہیں کیا جاسکتا!!!

سب سے بڑا دہشت گرد تو امریکہ ہے جس نے کروڑوں عام شہری مسلمانوں کو گھر بیٹھے ماردیا۔ اس جرم سے بڑا دنیا میں کوئی اور جرم ہو تو پیش کیا جائے۔۔۔
اس کے تو کسی بینک کو بند نہیں کیا گیا؟؟؟

نہیں۔۔۔
بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ انسانیت کا نوحہ کرنے والے اس المیہ کا نوحہ تو کریں جو ہوچکا ہے!!!

لیکن۔۔ لیکن امریکہ! لیکن۔۔ لیکن یہودی! لیکن۔۔ لیکن مغرب! لیکن۔۔ لیکن ٹرک کی بتی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہدایت سے ہٹے ہوئے لوگوں کے لیے ہی سزا ہے۔۔۔
ورنہ دنیا سے پولیس و عدالتی نظام ختم کردیا جائے!!!
قانونی سزاؤں کا نفاذ معاشرہ میں اخلاقی بگاڑ کو درست کرنے کیلئے ہوتا ہے نہ کہ کسی کو مذہبی “ہدایت” دینے کیلئے۔ اگر قادیانی مذہب کو ماننے والے ہدایت پر نہیں ہیں تو ریاست و حکومت ڈنڈا لے کر ان کو ہدایت کی طرف نہیں لا سکتی ہے۔ آپ کو اتنی سی بات سمجھ نہیں آرہی؟
 

محمد سعد

محفلین
ہدایت سے ہٹے ہوئے لوگوں کے لیے ہی سزا ہے۔۔۔
ورنہ دنیا سے پولیس و عدالتی نظام ختم کردیا جائے!!!
انصاف پسند معاشروں میں پولیس اور عدالتی نظام وہاں پر عمل میں آتا ہے جہاں demonstrable harm ثابت ہو اور اس کی سزا اس پہنچائے گئے نقصان کے حساب سے ہی ہوتی ہے۔
یہ نہیں ہوتا کہ فلاں میری مرضی کے خلاف عقیدہ رکھ رہا ہے چنانچہ اسے قتل کر دیا جائے۔ اگر آپ ایسا معاشرہ چاہتے ہیں تو اس میں سمجھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اللہ نے۔۔۔
نہی عن المنکر کا حکم دے کر۔۔۔
اور رسول اللہ نے۔۔۔
جھوٹے نبیوں کا قتل عام کرکے۔۔۔
چونکہ انبیا کرام بھی اللہ تعالی کی طرف سے ہی مبعوث ہوتے ہیں تو ان میں سے سچا اور جھوٹ کون کا فیصلہ کرنے کا اختیار آپ کو کس نے دے دیا؟ اگر کوئی انسان نبوت کا جھوٹا دعوی کرتا ہے تو گویا اللہ کی بعثت سے براہ راست ٹکر لیتا ہے۔ اس سے اللہ تعالی خود ہی نبٹ لے گا۔ آپ کون ہوتے ہیں اسے قتل کرنے والے؟
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی انڈیا میں جو مسلمانوں کا قتل ہورہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھا کر دکھائیں۔۔۔
دیکھتے ہیں انسانیت کا ڈھول پیٹنے کی آواز کہاں تک جاتی ہے!!!
پوری دنیا اس قتل عام کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ بغض کی عینک اتار کر دیکھیں سب نظر آجائے گا
New Delhi Streets Turn Into Battleground, Hindus vs. Muslims
 

محمد سعد

محفلین
اللہ نے۔۔۔
نہی عن المنکر کا حکم دے کر۔۔۔
اور رسول اللہ نے۔۔۔
جھوٹے نبیوں کا قتل عام کرکے۔۔۔
اور حضرت عیسیٰ کے عمل نے جب وہ آکر یہودیوں کا ایسا قتل عام کریں گے کہ دنیا میں ان کا بیج تک نہ چھوڑیں گے، انڈا بچہ تہہ تیغ کردیں گے۔۔۔
جائیے گا انسانیت کا سینہ پیٹتے ہوئے ان کے پاس بھی، انہیں سمجھانے!!!

اوہ، تو آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سلامتی کے دین کا حقیقت میں امن اور سلامتی کے ساتھ دور دور کا واسطہ نہیں۔ جیسے خود کو مسلمان کہنے والے قادیانیوں کا در حقیقت اسلام سے دور دور کا واسطہ نہیں۔ نوٹ کر لیا۔ دوبارہ اعتراض نہیں کروں گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
میرے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ قادیانیت کو جب بلاد اسلامیہ میں متفقہ طور پر خارج از اسلام قرار دیا جا چکا ہے تو اسے زیر بحث لانے کا مطلب ہی کیا ہے؟؟؟؟؟
قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا اہم نہیں ہے۔ بلکہ اس بنیاد پر حکومت و ریاست کو ان کے خلاف اقدامات کرنے پر دباؤ ڈالنا۔ اور معاشرہ میں ان کے ساتھ امتیازی اور نفرت انگیز سلوک کی ہوا دینا اہمیت رکھتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
ابھی انڈیا میں جو مسلمانوں کا قتل ہورہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھا کر دکھائیں۔۔۔
دیکھتے ہیں انسانیت کا ڈھول پیٹنے کی آواز کہاں تک جاتی ہے!!!
یار۔۔۔ سیریسلی؟ یہیں فورم پر آپ کو سب لوگوں کے مراسلے بکھرے ہوئے نظر آئیں گے اگر آنکھوں پر سے بغض اور تعصب کی پٹی اتار کے دیکھیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
باقی جب قادیانی حضرات کھلے دل سے اپنی قانونی اور معاشرتی حیثیت تسلیم کر لیں گے تو ہی معاملہ سلجھے گا ورنہ یہ طویل تر ابحاث فضول تر ثابت ہوتی رہیں گی۔
آپ ریاستی جبر سے قادیانی تو کیا کسی کا بھی مذہب تبدیل نہیں کر وا سکتے۔ یہی تو بنیادی اختلاف ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
خوب سعد میاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جائز ناجائز میں تو کیا آپ بھی ثابت نہ کر پائیں ہمارے سب کے پاس کچھ گائیڈ لائنز ہوتی ہیں جنکی بنیاد پر ہم صحیح اور غلط کے فیصلے کرتے ہیں۔
باقی آپ اعتراض کرتے ہیں کہ ہم اپنے رویے کو جائز ثابت نہیں کر پارہے ہیں۔میاں یہ نام نہاد انسانی حقوق کا لالی پاپ (جو کہ سراسر مغرب کا وضع کردہ ہے جو مکاری اور فریب کے ملع کے سوا کچھ بھی نہیں) آپ پیدائشی تو اپنے ساتھ نہیں لائے ناں؟؟؟؟؟؟ آپ کا یہ نظریہ بھی تو مغرب سے اخذشدہ ہے آپ بھی تو کچھ اپنا ذاتی تحلیقی نظریہ تنقید میں پیش کریں ناں؟؟؟؟
جب آپ کا یہ نظریہ ہی مستعار لیا ہوا ہے تو کیا خیال ہے آپ جن کے نظریات کے حامی ہیں انہی کی دورخیاں آپ کے سامنے نہ رکھی جائیں اور یہ کھوکھلا نعرہ آپ کے سامنے واضح کیا جائے ؟؟؟؟
اب آپ بتائیں مغرب کیسے اس معاملے میں غیر متعلقہ فریق یہ یہ ساری بحث اسی کے کاشتہ پودے کی ہی وجہ سے تو ہے۔۔۔۔۔ اور جب بھی یہ روتے ہیں تو اشک شوئی کو مغرب رومال لیے آدھمکتا ہے۔جب کہ اور ہزاروں مظلوم ہیں جنکی طرف کسی کی نظر ہی نہیں جاتی ہے۔میرے معاشرے میں موجود بہت ساری باتوں مجھے بھی شدید ترین اختلاف ہے لیکن ۔۔۔۔۔ حقیقت پرستی کبھی یک طرفہ تو نہیں ہو سکتی ناں؟؟؟؟؟؟؟ہمارے پاس لےدے کے صرف ایک دین کی دولت ہی بچی ہے جسکے لیے یہ لوگ بہت حساس ہو چکے ہیں۔آپ لوگ مذہبی طبقات کو تو کہتے ہیں کہ پیار سے بات کریں ڈائیلاگ اپنائیں لیکن خود کبھی اپنے لہجے بھی دیکھے ہیں آپ نے جب دین دار طبقات کی بات آتی ہے یا علماء کا تذکرہ ہوتا ہے تو زمانے بھر کی تضحیک آپ حضرات کے الفاظ میں در آتی ہے۔صرف مذہبی طبقات کونہیں ہم سب کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

او بھائی صاحب۔ انسانی حقوق، خاص طور پر بغیر کسی اور کی جان کے لیے خطرہ بنے زندہ رہنے کا حق، کوئی مشرق یا مغرب کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ اس سے کہیں زیادہ عالمی تصورات ہیں جو ہر انسانیت رکھنے والے معاشرے میں پائے جاتے رہے ہیں۔ بڑے ہو جاؤ۔ ہر شے مشرق اور مغرب میں منقسم نہیں ہوتی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے سب کے پاس کچھ گائیڈ لائنز ہوتی ہیں جنکی بنیاد پر ہم صحیح اور غلط کے فیصلے کرتے ہیں۔
آپ کی گائیڈ لائن کے مطابق قادیانی کاذب، کافر، زندیق ہوں گے۔ ان کے نظریات باطل ہوں گے۔ ایسا کہنا سمجھنا آپ کا حق ہے۔ اس سے کسی کو انکار نہیں۔
اختلاف یہ ہے کہ اس سارے معاملہ میں آپ ریاست و حکومت کو کیوں فریق بنا رہے ہیں؟
 
Top