روشنی

جاسمن

لائبریرین
اگر اتنی مقدم تھی ضرورت روشنی کی
تو پھر سائے سے اپنے پیار کرنا چاہیئے تھا
یاسمین حمید
 

جاسمن

لائبریرین
مری نمود کسی جسم کی تلاش میں ہے
میں روشنی ہوں اندھیروں میں چل رہا ہوں ابھی
نجیب احمد
 

عرفان سعید

محفلین
ہر طرف تیرگی تھی نہ تھی روشنی
آپ آئے تو سب کو ملی روشنی

بزم عالم سے رخصت ہوئی ظلمتیں
جب حرا سے ہویدا ہوئی روشنی

چاند سورج کا انساں پرستار تھا
آپ سے قبل اندھیرا تھی روشنی

سوئےعرش علٰی مصطفیٰ کا سفر
روشنی کی طلبگار تھی روشنی

ہے وہ خورشیدِاطلاق خیرالبشر
جس سے پاتا ہے ہر آدمی روشنی

خلقتِ اولیں خاتم المرسلیں
آپ پہلی کرن آخری روشنی

آپ کے نقشِ پا سے ضیا بار ہیں
دھوپ، سورج، قمر، چاندنی روشنی

ایک امی لقب کا یہ اعجاز ہے
آدمی کو ملی علم کی روشنی

(اعجاز رحمانی)
 
آخری تدوین:
Top