ٹماٹر 300 روپے کا ہوگا تو خبر بنے گی، 30روپے کی نہیں

جاسم محمد

محفلین
ٹماٹر 300 روپے کا ہوگا تو خبر بنے گی، 30روپے کی نہیں۔رؤف کلاسرا
By ویب ڈیسک پیر 24 فروری 2020
tomati11.jpg

ٹماٹر 300ہوگا تو خبر بنے گی، 30روپے کی نہیں۔رؤف کلاسرا

تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کی اینکر شفا یوسفزئی نے ایک خبر شئیر کی جس میں کہا گیا کہ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے جس کے سبب ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15.97 فیصد پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ انہی دنوں میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

اس پر انڈیپنڈنٹ اردو کی صحافی انا خان خالد نے ٹویٹ کیا کہ اور ٹماٹر آج کل 40 روپے کلو مل رہا ہے کسی نے اس بات کو سراہا ہی نہیں ۔ کوئی اس پر بات ہی نہیں کر رہا

اناخان خالد کو جواب دیتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ ایک دن اپنے ایڈیٹر سے کہا اپ اچھی خبروں کی تعریف نہیں کرتے۔ بولے اچھے کام کی تنخواہ ملتی ہے غلط خبروں کی نہیں۔ اچھا کام کرنا فیور نہیں اپ کا کام ہوتا ہے۔ٹماٹر 300ہوگا تو خبر بنے گی، 30روپے کی نہیں۔ حکمران اچھے کام کرتے ہیں تو ان کا کام ہے، برے کام کے لیے کوئی حکمران نہیں بناتا۔

رؤف کلاسرا کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا تھا ک یعنی حکمران اچھا کام کرے تو اسکی خبر نہیں دینی چاہئے؟ اسکی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے؟

ایک صارف نے کہا کہ یعنی آپ لوگوں کا کام صرف مایوسی پھیلانے والی خبریں دینا ہے۔ جو اچھی خبریں ہیں ان سے آپ کا کوئی تعلق نہیں؟
 
Top