٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ!
بہت بہت مبارک ہو خلیل الرحمٰن بھائی!
بہترین انتخاب۔
زبردست پہ ڈھیروں زبر''''''''''یں!
بہت خوشی ہوئی۔
اب ایک چائے پارٹی تو بنتی ہے ناں!:)
 
یہ آپ کی غلط فہمی یا خوش فہمی ہے کہ خلیل بھائی نے پچھلی گدی خالی کی ہے۔
پچھلی گدی بھی اس نئی گدی کے نیچے رکھی ہے، تاکہ گدی اونچی رہے۔
لو بھیا منتظم جی نے تو جھوٹے منہ بھی دلاسہ نہیں دیا بلکہ صفا چٹ جواب دے ڈالا۔
 

م حمزہ

محفلین
ویسے اس پر مسرت موقع پر ہمارا آپ سے سادہ سا ایک سوال تو بنتا ہے کہ آپ نے یاز بھائی کی گدی تو سر خلیل کو دے دی ۔
اب سر خلیل کی جانب سے خالی ہوئی گدی پر کس کو جانشین مقرر کریں گے۔؟
سید عمران بھائی کوئی امید رکھیں یا نہیں۔

محترم خلیل صاحب! مدیر اعلیٰ کا منصب آپ کو بہت بہت مبارک ہو!
ویسے عدنان بھائی کی صورت دیکھنے لائق ہوگی۔ بہت امید لگائے بیٹھے تھے۔۔ میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ تو اچھی خبر ہے ۔ خلیل بھائی کو مبارکباد ۔ کوئی شک نہیں کہ آپ اس منصب کی ذمہ داریوں سے بحسن و خوبی عہدہ برآ ہوں گے۔ دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
 

فرقان احمد

محفلین
ویسے عدنان بھائی کی صورت دیکھنے لائق ہوگی۔ بہت امید لگائے بیٹھے تھے۔۔ میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔
واہ، واہ صاحب! کیا ہمدردی ہے! اور، ہمدردی جتانے کا انداز بھی بہت خوب ہے۔ شکر کیجیے کہ موصوف ان دنوں تیمور لنگ بنے پھرتے ہیں، اسکندر نہ رہے۔ تاہم، خاطر جمع رکھیے۔ جلد ہی پوری آب و تاب سے تخت پر جلوہ افروز ہوں گے اور خدا معلوم، آپ کے لیے اور ہمارے لیے کیا شاہی حکم صادر فرما دیں۔ احتیاط، قبلہ، احتیاط!
 

فاخر رضا

محفلین
ادارت اعلیٰ کا سر پہ ہے تاج
خلیل بھیا کریں گے اب راج
محفل کے جھگڑے نمٹائیں گے
ڈبل آئیڈیز نکلوائیں گے
الجھتی سلجھتی لڑی بہ لڑی
کبھی ڈانٹ اور پیار کی پھلجھڑی
کراچی پر احساں فرما دیا
خلی بھائی کو جھنڈا پکڑا دیا
اب اس بات پر ایک دعوت بھی ہو
مکرر "ملک" کی زیارت بھی ہو

ڈاکٹر فاخر رضا
ملک ایک ہوٹل کا نام ہے
 
Top