ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا 2020

ویکی محبوب خواتین، جنوبی ایشیا مضمون نویسی کا ایک مقابلہ ہے جس کا مقصد ویکیپیڈیا کے مضامین میں موجود صنفی خلا کو پُر کرنا ہے۔ ویکیپیڈیا پر مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد بہت کم ہے اور اسی وجہ سے بہت سی نامور اور معروف خواتین کے بارے میں معلومات بھی دستیاب نہیں۔ اس مقابلے میں جنوبی ایشیائی خواتین کے سوانحی مضامین بھی تحریر کیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ1 فروری 2020ء سے شروع ہو گا اور 31 مارچ 2020ء کو اختتام پزیر ہوگا۔
 
اس کی نظامت کے لیے جنوبی ایشیا کی تمام زبانوں سے ایک ایک خاتون کو ناظم بنایا جائے گا اور ان کی مدد سے ویکیپیڈیا کی جنوب ایشیائی برادریوں کے درمیان یہ مسابقہ منعقد ہوگا۔
 
بہترین منصوبہ ہے اور محفل سے پہلے بھی شراکتیں ہوتی رہی ہیں ، اس دفعہ بھی چند اراکین ضرور حصہ لیں گے۔
 
بہترین منصوبہ ہے اور محفل سے پہلے بھی شراکتیں ہوتی رہی ہیں ، اس دفعہ بھی چند اراکین ضرور حصہ لیں گے۔
بالکل ۔۔ اس سلسلے میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ اردو وکی پیڈیا میں خواتین کی نمائیندگی بہت کم ہے
 

جاسمن

لائبریرین
آپی جی ،
بھیا ہمارے بغیر شراکت نہیں کرتے ،
لہذا ہمیں باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کریں ،
ہم بھیا کی منت سماجت کرکے انھیں مقابلے میں شرکت کے لیے راضی کرلیں گے ۔

سید عمران کی منت سماجت کی ضرورت ہی نہیں۔ اور آپ کو بھی کہنا تھا میں نے کہ آپ بھی ضرور حصہ لیں۔:)
 
Top