Payoneer بینکنگ، طریقہ، تجاویز، استعمالات

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم! احبابِ اردو محفل!
امید ہے کہ آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔
مجھے پانیر بینکنگ سسٹم کے متعلق آسان ترین معلومات چاہیے جیسا کہ
کیا اس سروس کے استعمالات پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟
کیا اسے بین الاقوامی خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
کیا یہ ویب سائٹس کی آن لائن استعمالات جیسا کہ آن لائن شاپنگ کی بکنگ وغیرہ یا فری لانسنگ اکاؤنٹ وغیرہ کے لیے بھروسہ مند ہے؟
اس کے علاوہ دیگر سہولیات کے متعلق اگر کسی اندرون، بیرون ملک دوست کو معلومات حاصل ہیں تو مہربانی کرکے یہاں شیئر کریں تاکہ سب ان معلومات سے استفادہ کر سکیں۔
دراصل پاکستان میں پے پال یا اس جیسے دوسرے سروس کام نہیں کرتے اور کریڈٹ کارڈ ہولڈر بھی نہیں بن سکتے کہ اس کے لیے پاکستانی اکاؤنٹ میں خطیر رقم درکار ہوتی ہے جوکہ میرے لیے فی الحال ناممکن ہے۔
(1۔ مجھے اس لڑی کو پوسٹ کرنے کے لیے مناسب جگہ نہیں ملا۔ اگر مدیر حضرات کو معلوم ہیں تو مدد فرمائیں۔
2۔ اگر پہلے ہی سے اس موضوع کے متعلق کوئی لڑی موجود ہے تو اس کا لنک مہیا فرمائیں۔ شکریہ)
 
دوست

محفلین
پےاونیئر کئی برس سے فری لانسنگ کی کمائی پاکستان منگوانے کے لیے زیرِ استعمال ہے۔ اپنا بینک اکاؤنٹ ساتھ رجسٹر کر کے پیسے نکلوا سکتے ہیں۔ ان کا ڈیبٹ کارڈ (یا کوئی ملتی جلتی چیز) بھی دستیاب ہے، کبھی استعمال نہیں کیا۔ مندرجہ بالا کے علاوہ معلومات نہیں ہیں۔
 
سروش

محفلین
کیا اس سروس کے استعمالات پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟
کیا اسے بین الاقوامی خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
کیا یہ ویب سائٹس کی آن لائن استعمالات جیسا کہ آن لائن شاپنگ کی بکنگ وغیرہ یا فری لانسنگ اکاؤنٹ وغیرہ کے لیے بھروسہ مند ہے؟
1 ۔ جی یہ بالکل بھروسے مند ہے
2۔ بالکل بین الاقوامی خرید و فروخت ، نیز آن لائن خرید و فروخت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، ماسٹر کارڈ کے ذریعہ
جیسا کہ شاکر بھائی نے بتایا کہ یہ آپ کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہوتا ہے (یہ ابھی گزشتہ سال سے ہوا ہے ) اور آپ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ رقم حاصل کرسکتے ہیں اور نکلوا سکتے ہیں ۔
 
اسد

محفلین
فری لانسنگ کے لیے پےاونیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چند سال پہلے پےاونیر کو چکر چلا کر پاکستان میں پے پال اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، موجودہ صورتِ‌حال کا مجھے علم نہیں۔
فری لانسنگ کے علاوہ باقی تمام کام پاکستانی بینکوں کے ویزا یا ماسٹر کارڈ ڈیبٹ/اے ٹی ایم کارڈ سے بھی کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن یہ نئے (EMV chip cards) ای ایم وی چپ کارڈ ہونے چاہییں۔
emv_chip.png
 
ذوالقرنین

لائبریرین
1 ۔ جی یہ بالکل بھروسے مند ہے
2۔ بالکل بین الاقوامی خرید و فروخت ، نیز آن لائن خرید و فروخت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، ماسٹر کارڈ کے ذریعہ
جیسا کہ شاکر بھائی نے بتایا کہ یہ آپ کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہوتا ہے (یہ ابھی گزشتہ سال سے ہوا ہے ) اور آپ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ رقم حاصل کرسکتے ہیں اور نکلوا سکتے ہیں ۔
کیا اس سروس کو اپنے بینک اکاؤنٹ سےمنسلک کرنے کے لیے متعلقہ بینک سے رجوع کرنا پڑے گا یا کوئی اور طریقہ یعنی آن لائن وغیرہ کے ذریعے ہوتا ہے؟
 
سروش

محفلین
کیا اس سروس کو اپنے بینک اکاؤنٹ سےمنسلک کرنے کے لیے متعلقہ بینک سے رجوع کرنا پڑے گا یا کوئی اور طریقہ یعنی آن لائن وغیرہ کے ذریعے ہوتا ہے؟
آپ کے آن لائن اکاؤنٹ پے اونیر اکاؤنٹ کے ذریعہ ہی منسلک ہوگا متعلقہ بینک میں آن لائن بینکنگ کی سروس مہیا ہونا چاہئے ۔

تفصیلات یہاں ملاحظہ کریں:
Payoneer | Get Paid by Clients Worldwide
 
آخری تدوین:
Top