وڈیو مشاعرہ: ایک تجویز

معزز اراکین محفل، آداب و تسلیمات۔
پرانی لڑیاں دیکھتے ہوئے ۲۰۱۶ کے اردو محفل عالمی مشاعرہ کی لڑی نظر سے گزری جو بہت پسند آئی۔
مشاعرے کی لڑی پڑھتے ہوئے ایک خیال ذہن میں آیا کہ کیوں نہ منتظمین مجلس ایک وڈیو مشاعرے کا اہتمام کرنے کے بارے میں سوچیں۔ اس مقصد کے لئے فیس، ٹوئیٹر یا یوٹیوب کی لائیو وڈیو کی سہولت استعمال کی جاسکتی ہے۔ مشاعرے کے وقت کا تعین کرکے اس کو محفل میں مشتہر کردیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ محلفین اس کو دیکھ سکیں۔
دیگر احباب کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

دعاگو،
راحلؔ
 
تجویز تو خوب ہے مگر یہاں قلمی مشاعرے کے لیے بھی سب کو اکٹھا کرنا اچھا خاصا مشکل ہو جاتا ہے، آپ ویڈیو مشاعرے کی بات کر رہے ہیں!
اگر آپ اس کام کے آغاز کا بیڑا اٹھانا پسند کریں اور آپ سے متعلقہ شعراء کمیونٹی کو اس میں مدعو کر پائیں تو کارواں بنانے کے لیے لوگ ملتے جائیں گے.
 
عزیزان گرامی، آداب!

تجویز کو سراہنے کے لئے تمام محفلین کا شکرگزار ہوں۔
جنابہ مریم صاحبہ نے یہ کام میرے ذمہ لگانے مشورہ دیا ہے،
گویا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دے گا :)
خیر، مجھے تو محفل میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس لئے گنتی کے چند اراکین سے ہی صاحب سلامت ہوئی ہے۔
محفل کے منتظمین اگر شعرا کرام کی فہرست فراہم کردیں تو ان کے ساتھ کورآرڈینیشن کرکے وقت طے کیا جاسکتا ہے۔

دعاگو،
راحل۔
 
Top