آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا غزل، احمدوصال

احمد وصال

محفلین
غزل

آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا
آئینہ اس کے ہاتھ میں لا کر تھما دیا

وہ سنگ دل بنا تو بنے بت تراش ہم
اپنے ہنر سے پیار کا رستہ بنا دیا

گرچہ ہوا بھی تیز ہے پھر بھی ہے حوصلہ
رکھا ہوا ہے کھڑکی میں جلتا ہوا دیا

اب شہر بھر کی نفرتوں کا خود شکار ہے
جس نے محبتوں کا سلیقہ سکھا دیا

نکلی ہے سینہ چیر کے دیکھو گلاب کی
جب راستوں پہ خوشبو کے پہرہ بٹھا دیا

اچھی نہیں ہے دشمنی اتنی ہواؤں سے
مختاج ہے ہوا کا یہاں پر دیا دیا

احمد اداسی دیکھ نہ پائے کہیں کوئی
چہرے پہ ہم نے خول خوشی کا چڑھا دیا

احمد وصال
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب! اچھے شعر ہیں !

مطلع کا مصرع اول سمجھ میں نہیں آیا ۔ "آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا" ۔ کیا مطلب ہوا اس کا؟!
 
اس نے کہا کہ میرے جیسا کوئی دکھاؤ تو آئینہ لاکر اس کو دکھا دیا۔۔
کیوں کہ اور کوئی اس کے جیسا تھا ہی نہیں
 
اب بھی سمجھ میں نہیں آیا احمد وصال بھائی ۔ یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ "وہی پر" کا کیا مطلب ہے۔ یہ کس پر کی بات ہورہی ہے ۔ کون سا پر دکھایا آپ نے؟ پر کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟! کیا آپ محبوب کو "پری" کہنا چاہ رہے ہیں ؟! کچھ سمجھ میں نہیں آرہا یہ مصرع۔
 
میں نے تو اس کو اٹکل سے "وہیں پر" پڑھا تھا، غالبا احمد صاحب کی مراد بھی وہی تھی، ٹائپو رہ گیا :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں نے تو اس کو اٹکل سے "وہیں پر" پڑھا تھا، غالبا احمد صاحب کی مراد بھی وہی تھی، ٹائپو رہ گیا :)
ہا ہا ہا ہا!
بات تو آپ کی معقول لگتی ہے راحل بھائی۔ لیکن پھر بھی مجھے کچھ شک ہے کہ اس میں کوئی "پر" کا چکر ضرور ہے ۔ تبھی تو وصال صاحب نے میرے سوال پوچھنے کے بعد بھی ٹائپو کا ذکر نہیں کیا۔:):):)
 
جی بالکل ٹائپو رہ گیا ہے۔۔
اتدوین کردیں ، سپاس گزار ہوں گا
 
عاطف ملک

محفلین
ہا ہا ہا ہا!
بات تو آپ کی معقول لگتی ہے راحل بھائی۔ لیکن پھر بھی مجھے کچھ شک ہے کہ اس میں کوئی "پر" کا چکر ضرور ہے ۔ تبھی تو وصال صاحب نے میرے سوال پوچھنے کے بعد بھی ٹائپو کا ذکر نہیں کیا۔:):):)
اچھا خاصا سسپنس بن گیا تھا کہ ابھی کوئی پر نکلے گا۔
جی بالکل۔۔ وہیں پر" مراد یے۔۔
سلامتی ہو
ختم ہو گیا:(
 
Top