جاسم محمد

محفلین
جتنے میں یہ چند دانے آتے ہیں، اتنے میں بندہ رج کر مونگ پھلی کھا لیتا ہے۔ کبھی کبھار یہ بھی کھا لیتے ہیں۔
اچھا یہاں الٹا چکر ہے۔ ہمیں عموما چھلکے والی مونگ پھلی نہیں ملتی۔ اور جو ملتی ہے وہ مہنگی اور پکی ہوئی نہیں ہوتی۔
 
عرفان سعید

محفلین
آپ تو ماشاءاللہ سے ہر فن مولا ہیں۔ ادھر یورپ کے لوگ اس "پریکٹس" میں مسلسل ناکامی کے بعد مونگ پھلی بغیر چھلکے والی ہی کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس کا ذائقہ ظاہر ہے چھلکے والی مونگ پھلی سے مختلف ہوتا ہے۔ البتہ اس کے ساتھ کتاب یا سکرین بینی بالکل ممکن ہے :)
4874f9b0-c87a-47f6-b6f3-4377752dd40c.jpeg

خدا غارت کرے، ان یورپ والوں نے تو مونگ پھلی تک کو برہنہ کر دیا!
:)
 
آج بہت سے اردو محفلین کے نام لے کے دعائیں کیں۔
اللہ سب کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
محمد عدنان اکبری نقیبی! فرقان احمد!@محمد تابش صدیقی!
آپ کے لیے افطاری کے وقت دعائیں کیں۔ اللہ قبول و منظور فرمائے۔ آمین!
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ،
اللہ کریم ہمارے لیے کی گئی دعاؤں کا آپ کو بہترین بدل عطا فرمائیں ۔آمین
 
آخری تدوین:
آج بہت سے اردو محفلین کے نام لے کے دعائیں کیں۔
اللہ سب کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
محمد عدنان اکبری نقیبی! فرقان احمد!@محمد تابش صدیقی!
آپ کے لیے افطاری کے وقت دعائیں کیں۔ اللہ قبول و منظور فرمائے۔ آمین!
آمین۔ جزاک اللہ احسن الجزاء
 
فرقان احمد

محفلین
آج بہت سے اردو محفلین کے نام لے کے دعائیں کیں۔
اللہ سب کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
محمد عدنان اکبری نقیبی! فرقان احمد!@محمد تابش صدیقی!
آپ کے لیے افطاری کے وقت دعائیں کیں۔ اللہ قبول و منظور فرمائے۔ آمین!
اللہ اللہ! ہماری قسمت یوں جاگے گی، خبر نہ تھی۔ جزاک اللہ! آپ سدا خوش رہیں، سلامت رہیں! شاد آباد رہیں! :)
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
احباب کے علم میں کوئی ایسی ویب سائٹ ہو جہاں اردو کے کلاسیکل شعراء کے خوبصورت اشعار کے ساتھ بہت منفرد سے امیجز ہوں۔
اسی طرح ضرب الامثال کے ساتھ ان سے ملتی جلتی تصاویر ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین

فرقان احمد

محفلین
ویسے تو گوگل سرچ میں امیجز کے اندر بہت کچھ مواد موجود ہے تاہم کوئی علیحدہ ویب سائٹ ایسی ملنا مشکل ہے جہاں صرف کلاسیکی شعراء کی شاعری کے امیجز موجود ہوں۔ ویسے، کوشش جاری ہے۔ سر دست، آپ یہاں کلک فرمائیے۔ ویسے، رہ رہ کر احساس ہو رہا ہے، کاش محترم راحیل فاروق یہاں رہنمائی کے لیے موجود ہوتے۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
احباب کے علم میں کوئی ایسی ویب سائٹ ہو جہاں اردو کے کلاسیکل شعراء کے خوبصورت اشعار کے ساتھ بہت منفرد سے امیجز ہوں۔
اسی طرح ضرب الامثال کے ساتھ ان سے ملتی جلتی تصاویر ہوں۔
ایک کام کی چیز نکل آئی مگر تشفی نہ ہو پائی۔ بہرصورت، یہاں دیکھیے!
 
آخری تدوین:
15352e6df61424d54589836200857421.png
آپی ہم نے گوگل پر تصویری شاعری لکھ کر سرچ کیا تو لاتعداد شاعری سے آراستہ تصویریں کھول گئی ۔
اس سے ایک تصویر منتخب کر کے لڑی میں شریک کر رہے ہیں ۔
شاید مکمل اسٹاک آپ کو ریختہ یا ایسی ہی کوئی نامی گرامی ویب سائٹ سے ملے جائے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
فرقان احمد اور محمد عدنان اکبری نقیبی !
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ کبھی کوئی دکھ، کوئی آزمائش میں نہ ڈالے۔ آمین!
مجھے جو چیز اپنے مزاج کے اعتبار سے زیادہ بہتر لگی، وہ پینٹنگ کے امیجز علیحدہ سے لے کے وہاں اشعار کو ٹانکنا۔۔۔
مثلاً میں نے اگر امیر مینائی کا کوئی ایسا شعر لیا کہ جس میں قلم کا ذکر ہے تو ایسی پینٹنگ ڈھونڈ لی اور اس میں وہ شعر چپکا دیا۔
اس طرح اپنی پسند کے مطابق نتائج مل رہے ہیں الحمداللہ۔
آپ کی مدد کے لیے ممنون ہوں۔ صبح فجر کے بعد سے خود کو ڈانٹ رہی ہوں کہ فرقان کا شکریہ ہی ادا نہ کیا۔ اسی وقت دعا دی تو اطمینان ہوا۔:)
 
ہمیں تو شکریہ کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔ آپ ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھتی ہیں۔ ہم پھولے کیوں نہ سمائیں! :)
 
Top