حکومت نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا
ویب ڈیسک جمع۔ء 24 جنوری 2020
1963962-firdosashiqawan-1579853491-872-640x480.jpg

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے، معاون خصوصی اطلاعات

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرتحفظات ہیں اس کومسترد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ شفاف نہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا سب سے زیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان کے دورمیں ہوئی ہے، تیسرے نمبرپر پیپلزپارٹی اور چوتھے نمبرپر (ن) لیگ کے دورمیں کرپشن ہوئی، اس رپورٹ کو کون مانے گا، جب کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہوئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ کو (ن) لیگ نے نوازا اور سفیرمقررکیا تھا اس لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سابق دورمیں (ن) لیگ کی قیادت کوپذیرائی بخشی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے۔

واضح رہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2019 میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
 
آورکزئی

محفلین
اب اس کو کیا کہیں۔۔۔ ماضی میں نیازی اسی ٹرانسپیرنسی کی مثالیں دیتا تھا۔۔۔ اب جب اس کی باری ائی تو یہ بات۔۔۔۔۔۔۔ لاااااا حولہ ولا قوۃ
 
اب اس کو کیا کہیں۔۔۔ ماضی میں نیازی اسی ٹرانسپیرنسی کی مثالیں دیتا تھا۔۔۔ اب جب اس کی باری ائی تو یہ بات۔۔۔۔۔۔۔ لاااااا حولہ ولا قوۃ
بھائی عمران خان نے یوٹرن لیا ہے، برا نہ منائیے۔ دن میں چار چھ یوٹرن کی تو اجازت ہے انہیں۔ یو ٹرن ہی سے تو گریٹ لیڈر بنتے ہیں۔

کیا ہوا جو ہمیشہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی مثالیں دیتے تھے اور آج وہی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بری ہوگئی۔

یو ٹرن ہی اصلِ سیاست ہے!
 
یہ رپورٹ اس حکومت سے متعلق نہیں کیونکہ اس کا ماخذ 2017 اور 2018 ہیں جب ن لیگ کی حکومت تھی۔ اس حکومت سے متعلق رپورٹ دو سال کے بعد آئے گی۔ تب تک متاثرین عوام شور شرابہ کریں۔
 
آورکزئی

محفلین
یہ رپورٹ اس حکومت سے متعلق نہیں کیونکہ اس کا ماخذ 2017 اور 2018 ہیں جب ن لیگ کی حکومت تھی۔ اس حکومت سے متعلق رپورٹ دو سال کے بعد آئے گی۔ تب تک متاثرین عوام شور شرابہ کریں۔

توبہ توبہ ۔۔ استغفرللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کونسی پٹی باندھی ہے آنکھوں پر۔۔۔۔ توبہ
 
جاسم محمد

محفلین
توبہ توبہ ۔۔ استغفرللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کونسی پٹی باندھی ہے آنکھوں پر۔۔۔۔ توبہ

اعتذار​
آٹے، چینی اور دوائیوں کے بحران سے متعلق خبریں بھی بھی اس حکومت سے متعلق نہیں۔ ان کے ساتھ نواز شریف پڑھا جائے۔
اب آرام ہے؟

پاکستان میں کرپشن نہیں بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت
ویب ڈیسک اتوار 26 جنوری 2020

1966416-transpirincy-1580026125-383-640x480.jpg

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل فوٹو: فائل

کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا اور موجودہ حکومت کے بدعنوانی کےخلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن رپورٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا، رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں، پاکستان کا اسکور کم ہونا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کااسٹینڈرڈ مارجن بدستور 2.46 ہے۔

سہیل مظفر نے کہا ہے کہ رپورٹ کے لیے ڈیٹا 2015 سے2017 تک لیا گیا، 2019 کا ڈیٹا رواں سال جاری کیا جائے گا، حکومت کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، کچھ اخبارات اور سیاستدانوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو غلط بیان کیا۔
967-C806-E-CDF7-43-A9-8-DEE-453801-C24-A95.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
پوری دنیا کچھ اور کہہ رہی ہے اور ہمارے جاسم صاحب کے ساتھ ساتھ قوم یوتھ کچھ اور۔۔۔۔۔۔ حد ہے ویسے
پوری دنیا نہیں صرف مخالفین کا سوشل میڈیا۔ کل تمام اخبارات نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت چھاپی ہے
Report does not reflect increase in corruption: Transparency International - Pakistan - DAWN.COM
 
آورکزئی

محفلین
کچھ لوگ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پریس ریلیز کو غلط رنگ دے کر حکومتی پراپیگنڈا کو آگے بڑھا رہے ہیں۔یہ پریس ریلیز کیا کہتی ہے، اس نے کن میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کیا کردار ہے CPI2019 کی رپورٹ میں۔ ان سب سوالوں کا جواب اس تھریڈ میں۔
 
پریس ریلیز کہتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جیسا کہ میڈیا اور مخالفین نے شور مچایا ہوا تھا
 
Top