اردو وائس ریکوگنیشن پراجیکٹ

دوست

محفلین
بہرحال میرا خیال تو یہ تھا کہ گوگل ڈاکس پر پانچ ہزار مکمل کر کے ایک بندہ وہاں درج کروا دے۔ باقی جیسے احباب مناسب سمجھیں۔
 
بہرحال میرا خیال تو یہ تھا کہ گوگل ڈاکس پر پانچ ہزار مکمل کر کے ایک بندہ وہاں درج کروا دے۔ باقی جیسے احباب مناسب سمجھیں۔
اندراج کے وقت وہاں ڈومین بھی پوچھا جاتا ہے کہ کس ڈومین سے یہ جملے نقل کیے گئے ہیں، تو کیا گوگل ڈاکس کا لنک وہاں دے سکتے ہیں؟ کیا وہ قابلِ قبول ہے؟
 
یہاں پر جملے ٹائپ یا کاپی پیسٹ کرتے جائیں۔ بہتر ہے کہ نوٹ پیڈ سے پیسٹ کریں تاکہ دیگر فارمیٹنگ کام خراب نہ کرے۔
دیکھتے ہیں کتنے دن میں پانچ ہزار جملے مکمل ہوتے ہیں۔
اس میں انگریزی اور نمبر نہیں ہونے چاہئیں۔
گوگل ڈاکس میں جو جملے ٹائپ کیے جا رہے ہیں اس کے آغاز میں نمبر درج ہے۔ موزیلا میں جملہ درج کرتے وقت یہ نمبر شمار پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے۔ چونکہ ہم نے وہاں نمبر شامل نہیں کرنا ہے۔ اس لیے اس بات کا خیال رکھا جائے۔
 
خیر میں نے دیکھ لیا یہ نمبر خودکار طریقے سے درج کیا جا رہا ہے، جسے ہٹانا آسان ہے۔ یہ طریقہ اب بہتر ہے۔ اس طرح کسی جملے کی نشاندہی کرنا آسان ہو گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:
Top