'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

عرفان سعید

محفلین
پچھلے 72 سال سے ملک کے مختلف اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیز میں پڑھائے جانے والی اقبالیات و غالب کی غزلیں اتنی عوامی مقبولیت حاصل نہ کر سکی جو خلیل الرحمٰن کے اس ایک ڈرامے نے چند ماہ میں حاصل کر لی ہے۔
کسی کی عظمت کے طے کرنے کا معیار یہ نہیں ہوتا کہ کسی کے افکار پر کوئی ڈرامہ اگر سینما میں ریلیز ہو جائے تو اس کی فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد کو گنا جائے۔
 
اے خان

محفلین
آج کل چونکہ مجھے کوئی کام نہیں اگرچہ پہلے بھی سوائے عشق کے کاروبار کے کوئی خاص کام نہیں تھا لیکن پھر بھی وقت آسانی سے گزر جاتا آج کل خود کو گھر میں قید کر رکھا ہے.اور پاکستانی ڈرامے دیکھ کر وقت گزار رہا ہوں.میرے پاس تم ہو ڈرامہ اتنا خاص نہیں لیکن کچھ سین کافی مزیدار ہیں.مجھے عائزہ خان پسند ہے صرف اس وجہ سے دیکھ رہا ہوں چونکہ عائزہ خان کو تیمور پسند ہے.تو اس وجہ سے تیمور مجھے بھی پسند ہے.تو ساتھ میں ہارا دل ڈرامہ بھی دیکھ رہا ہوں.
اگر کوئی میری طرح فارغ ہو تو یہ ڈرامے دیکھ کر اپنا وقت قیمتی بنائیں.
لال عشق
رمز عشق (جاری)
رسوائی
ہارا دل
یاریاں
سلسلے
کوئی چاند رکھ
عشق زہے نصیب
میرا رب وارث
الف
عہد وفا (جاری)
 
اے خان

محفلین
فیس پر ایک پوسٹ تھی .کہ اتنی بے وفائی تو مہوش نے دانش کے ساتھ نہیں کی جتنی اے آر وائی والوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ کی
 
جاسم محمد

محفلین
خلیل الرحمٰن کو آپ کہاں ملا رہے ہیں، یہ ڈرامہ بازی ختم ہوئی تو چند مہینوں کے بعد ہی لوگ بھول بھال جائیں گے، غالب اور اقبال حافظوں میں نقش ہو چکے ہیں، ٹائم ٹیسٹ سے گزر چکے ہیں!
بالکل بجا فرمایا
کچھ عظمتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کو نہ ماننا اپنی ذہنی پستی کا اعتراف کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔
کسی کی عظمت کے طے کرنے کا معیار یہ نہیں ہوتا کہ کسی کے افکار پر کوئی ڈرامہ اگر سینما میں ریلیز ہو جائے تو اس کی فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد کو گنا جائے۔
عوام میں عام مقبولیت (پاپ کلچر و کمرشلزم) کے حوالہ سے بات کی تھی۔ اس ڈرامہ کی آخری قسط پاکستان سے باہر مختلف ممالک کے سنیما گھروں میں بھی دکھائی جا رہی ہے۔ اوسلو، ناروے کے سنیما گھر میں اس کی ٹکٹیں معمول سے بہت زیادہ مہنگی ہونے کے باوجود ایک گھنٹے کے اندر اندر فروخت ہو گئی ہیں۔ یہ بالکل غیرمعمولی بات ہے۔
البتہ اگر معیار و عظمت کا ہی مقابلہ کرنا ہے تو کہاں یہ ذہنی پست خلیل الرحمان اور کہاں اقبال و غالب جیسے قومی لیجنڈز۔
 
جاسم محمد

محفلین
فیس پر ایک پوسٹ تھی .کہ اتنی بے وفائی تو مہوش نے دانش کے ساتھ نہیں کی جتنی اے آر وائی والوں نے پاکستانی عوام کے ساتھ کی
اے آر وائی کو اپنے ڈرامہ کی غیر معمولی مقبولیت کو کیش کروانا خوب آتا ہے۔ ان کی کسی فلم نے آج تک اتنا کما کر نہیں دیا ہوگا جتنا یہ ڈرامہ دے گا۔
 
sobiaanum

محفلین
23-jan-MerePassTmHo.jpg

مقبولیت کے نئے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط جوں جوں قریب آتی جارہی ہے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جارہی ہیں۔

سب اس تجسس کا شکار ہیں کہ آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔ آخری قسط کے پرومو نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے.

دوسری جانب ڈرامہ کاسٹ بھی مداحوں کے ان سوالوں کا جواب دینے سے کترا رہے ہیں تاکہ ڈرامہ کے اختتام کا مزہ کرکرا نہ ہوجائے۔

اسی طرح کی صورتحال کا شکار ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکارہ حرا مانی ہوئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اُن سے پوچھا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں کیا ہوگا ؟

جس پر حرا مانی کہتی ہیں کہ میں اس سوال سے تنگ آگئی ہوں تاہم ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔
Pakistan Urdu News
 
زیک

مسافر
آج کل چونکہ مجھے کوئی کام نہیں اگرچہ پہلے بھی سوائے عشق کے کاروبار کے کوئی خاص کام نہیں تھا لیکن پھر بھی وقت آسانی سے گزر جاتا آج کل خود کو گھر میں قید کر رکھا ہے.اور پاکستانی ڈرامے دیکھ کر وقت گزار رہا ہوں.میرے پاس تم ہو ڈرامہ اتنا خاص نہیں لیکن کچھ سین کافی مزیدار ہیں.مجھے عائزہ خان پسند ہے صرف اس وجہ سے دیکھ رہا ہوں چونکہ عائزہ خان کو تیمور پسند ہے.تو اس وجہ سے تیمور مجھے بھی پسند ہے.تو ساتھ میں ہارا دل ڈرامہ بھی دیکھ رہا ہوں.
اگر کوئی میری طرح فارغ ہو تو یہ ڈرامے دیکھ کر اپنا وقت قیمتی بنائیں.
لال عشق
رمز عشق (جاری)
رسوائی
ہارا دل
یاریاں
سلسلے
کوئی چاند رکھ
عشق زہے نصیب
میرا رب وارث
الف
عہد وفا (جاری)
بہترین اے خان

کیا ان عشقیہ ڈراموں سے گیم امپروو ہوتی ہے؟

کوئی انگریزی عشقیہ ڈرامے بھی بتائیں
 
فرقان احمد

محفلین
23-jan-MerePassTmHo.jpg

ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔
Pakistan Urdu News
خلیل قمر صاحب (رائٹر میاں) کے تاثرات سے بھی یہی لگتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے۔ ویسے، اگر سارے مر گئے تو ڈراما بے جان ہو جائے گا۔ شاید ایسا نہیں ہو گا۔ نام سے اندازہ لگائیں کہ کیا واقعی سب مر جائیں گے؟ ڈرامے کا نام یہ بتلاتا ہے کہ کوئی نہ کوئی مرکزی کردار تو ضرور زندہ رہے گا، بلکہ، کافی سارے کردار زندہ ہی رہیں گے؛ امکان غالب ہے! ویسے، خلیل قمر بھیا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک دو کو شاید پھڑکا دیں گے! سچ بات یہ ہے کہ ہم نے ڈرامے کی ایک آدھ قسط بھی نہیں دیکھی ہے؛ ایک دو سین دیکھے جو بہرصورت جاندار تھے۔
 
اے خان

محفلین
بہترین اے خان

کیا ان عشقیہ ڈراموں سے گیم امپروو ہوتی ہے؟

کوئی انگریزی عشقیہ ڈرامے بھی بتائیں
مجھے تو ان ڈراموں سے بہت سہارا ملا ہے جیسے کوئی یتیم کہ سر پر ہاتھ رکھے.
انگریزی کی زیادہ سمجھ نہیں آتی اس وجہ سے صرف وہی فلمیں دیکھ لیتا ہوں جس میں ٹائٹل ہو یا اردو ڈبنگ ہو انگریزی ڈراموں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا
 
جاسم محمد

محفلین
خلیل قمر صاحب (رائٹر میاں) کے تاثرات سے بھی یہی لگتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے۔ ویسے، اگر سارے مر گئے تو ڈراما بے جان ہو جائے گا۔ شاید ایسا نہیں ہو گا۔ نام سے اندازہ لگائیں کہ کیا واقعی سب مر جائیں گے؟ ڈرامے کا نام یہ بتلاتا ہے کہ کوئی نہ کوئی مرکزی کردار تو ضرور زندہ رہے گا، بلکہ، کافی سارے کردار زندہ ہی رہیں گے؛ امکان غالب ہے! ویسے، خلیل قمر بھیا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک دو کو شاید پھڑکا دیں گے! سچ بات یہ ہے کہ ہم نے ڈرامے کی ایک آدھ قسط بھی نہیں دیکھی ہے؛ ایک دو سین دیکھے جو بہرصورت جاندار تھے۔
میرے نہیں خیال ایسا ہوا ہوگا۔ وہ تو ایسے ہی انہوں نے زچ ہوکر جان چھڑانے کیلئے کہہ دیا ہوگا کہ سب مر جائیں گے۔ :)
 
سین خے

محفلین
موصوف کافی گھمنڈی معلوم ہوتے ہیں۔ دو دن قبل انٹرویو میں فرما رہے تھے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے خلاف بولیں۔ میں بہت گفٹڈ آدمی ہوں۔ :)

واقعی کتنے گفٹڈ ہیں کہ قوم کے بچوں کو میچ میکنگ سکھائی، مردوں کو سکھایا کہ بچے بھی ذریعہ بن سکتے ہیں ۔۔۔ :rolleyes: اور وہ بھی استانی سے ۔۔۔

نہ غالب کے دماغ میں ایسا حل آیا نہ اقبال کےدماغ میں! قوم کے مردوں کے اصل غمخوار تو یہ ہیں!
 
سین خے

محفلین
ان صاحب کی چڑنے کی عادت کو دیکھ کر دل کرتا ہے کہ ان کو خطرناک طریقے سے ٹرول کیا جائے۔

جاسم محمد بھائی آپ اس لڑی کا کم از کم لنک ان کے کسی فین پیج پر ہی ڈال دیں۔
 
Top