فردوس عاشق اعوان نے خون کا عطیہ دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
اتوار‬‮ 19 جنوری‬‮ 2020 | 18:35
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی نے خون عطیہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ فوٹو سیشن کے بعد کسی اور کا بلڈ اپنے نام سے جمع کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میں تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون عطیہ کرناچاہتی ہوں جبکہ وہ خون عطیہ کرنے کیلئے گئیں انہیں خالی بوتل لگائی گئی جبکہ بعد میں بھری ہوئی بوتل لگا کر فوٹو سیشن کیا گیا ۔ منو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی نے سندس فائونڈیشن گئیں جہاں نے انہوں نےنصیحتیں بھی کیں جبکہ








خون دینے کی باری آئی تو سندس فائونڈیشن میں ایک کرسی پر بیٹھیں اور یہ کہتی ہیں کہ مجھے جلدی ہے اور میں نے اسلام آباد کیلئے نکلنا ہے ۔ انہیں خالی بوتل لگائی جبکہ کچھ ہی دیر بعد بھری ہوئی بوتل لگا دی گئی اور سب کو ماموں بنا دیا ،بھری بوتل کیساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ خون دینے کا دورانیہ تقریبا بیس منٹ سے بھی اوپر کا تھا جبکہ اصل میں خون کی بوتل عطیہ کرنے کیلئے صرف چار سے پانچ منٹ ہی درکار ہو تے ہیں ۔سندس فاونڈیشن میں اشرف نامی ڈونر کی بوتل فردوس عاشق اعوان کے بازو پر لگائی گئی اور پھر وہ فوٹو سیشن کروانے کے بعد وہاں سےاسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئیں ۔

GNN@gnnhdofficial

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1218486187729608705

فردوس عاشق اعوان نے عوام کو ماموں بنا دیا لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب محفوظ کرلیا!
تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ اشرف نامی شخص نے دیا اور معاون خصوصی خون کی بوتل کے ساتھ فوٹو سیشن کروا گئیں@Dr_FirdousPTI #FirdousAshiqAwan #GNN #GNNupdates @PTIofficial @pmln_org @Marriyum_A




194

3:52 PM - Jan 18, 2020
Twitter Ads info and privacy

130 people are talking about this



دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندس فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی کمپین کا اجراء کرنا تھا۔اسی ضمن میں میڈیا کوریج ہوئی۔جس کی تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حصوں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن انداز سے پیش کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

Dr. Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1218547447993196546

سندس فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی کمپین کا اجراء کرنا تھا۔اسی ضمن میں میڈیا کوریج ہوئی۔جس کی تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حصوں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن انداز سے پیش کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جبکہ اصل میں خون کی بوتل عطیہ کرنے کیلئے صرف چار سے پانچ منٹ ہی درکار ہو تے ہیں
خون دینے میں خون نکلنے کا عمل ، دینے والے کی جسمانی حالت پر منحصر ہو تا ہے یہ کم زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔مجھے یاد پڑتا ہے کہ مجھے آٹھ دس منٹ لگتے تھے اور دوسرے ڈونرز کو زیادہ ، جبکہ میں نوجوانی میں کافی سخت ورزش کیا کرتا تھا ۔اب تو خون دیئے کافی مدت ہو گئی ۔
ویسے ان وزیر صآحبہ کی ایک وڈیو بھی اسی سلسلے میں آج کل کافی زیر ِگردش ِ واٹس ایپ ہے۔
 
Top