بین السطور

بعض خبریں پڑھ کر بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ ہم، جو نہ آئن اسٹائن نہ بقراط، لیکن اپنی اوسط سمجھ بوجھ کے ہوتے ہوئے ان خبروں اور بیانات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کوئی پاپڑ نہیں بیلتے۔ اس بصیرت کے لیے نہ تو کسی راکٹ سائینس کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ افلاطونی عقل کی۔ یہ کیونکر ممکن ہے کہ بیان دینے والے سیاسی رہنما اس سادہ ہی بات سے بے خبر ہوں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ان بیانات کو پڑھتے ہی آپ کی بھی بے اختیار ہنسی چھوٹتی ہوگی۔

اس لڑی میں اخبار کی ایسی ہی خبروں کے لنک دیں گے۔

کل سے آٹے کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، خسرو بختیار

خسرو بختیار یا تو کوئی پہنچے ہوئے بزرگ ہیں یا پھر سوچتے ہیں کل کون ان سے پوچھنے کی ہمت رکھتا ہے؟ کوئی غلطی سے پوچھ بھی بیٹھا تو یو ٹرن لے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ کپتان نے تربیت کردی ہے!

بھارتی حملوں کا سلسلہ نہ رکا تو خاموش رہنا مشکل ہوجائے گا، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم صاحب اب اس بین الاقوامی سپریم طاقت کا نام بھی لے دیجیے جِس نے آپ کو چُپ کا روزہ رکھنے کے لیے کہا تھا؟ شاید مندرجہ ذیل خبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے؟
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نام ہٹانے کے لیے پاکستان کا امریکا پر زور


'جب تک ملک درست نہیں ہوتا فوجی اداروں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے'
پس ثابت ہوا کہ وہ جوتا آپ کی پارٹی کے گلے کی ہی زینت تھا جسے اے آر وائی کے ایک پروگرام میں گلے سے نکال کر دکھایا تھا؟


فضل الرحمٰن کے دھرنے کے باعث مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹ گئی، فیاض الحسن چوہان

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا!!!
 

زیک

مسافر
مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا، وزیر اعظم

اٹھّارہ ہزار کا تو آپ کے کتے گوشت کھاجاتے ہوں گے؟ غریب کے گھر کا بجٹ بناکر تو دکھائیں ۔
پاکستانی وزیر اعظم کی تنخواہ انڈین اور بنگلہ دیشی وزیراعظم سے کیوں کم ہے؟
 
پاکستانی وزیر اعظم کی تنخواہ انڈین اور بنگلہ دیشی وزیراعظم سے کیوں کم ہے؟
یہ اٹھارہ ہزار وزیرِ اعظم کی تنخواہ نہیں بلکہ یہ پاکستان میں غریب کی کم سے کم تنخواہ ہے، جس میں شاید موصوف کے کتوں کے گوشت پر ہی خرچ ہوجاتا ہو۔ ان کی بظاہر سرکاری تنخواہ تو شاید کچھ لاکھ ہوگی، اللہ اعلم۔
 

زیک

مسافر
یہ اٹھارہ ہزار وزیرِ اعظم کی تنخواہ نہیں بلکہ یہ پاکستان میں غریب کی کم سے کم تنخواہ ہے، جس میں شاید موصوف کے کتوں کے گوشت پر ہی خرچ ہوجاتا ہو۔ ان کی بظاہر سرکاری تنخواہ تو شاید کچھ لاکھ ہوگی، اللہ اعلم۔
دو لاکھ روپے ماہانہ

PM Imran earns less than ministers
 
امریکی صدر کی ایک بار پھر 'مسئلہ کشمیر' کے حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش - World - Dawn News

ہم سادہ ہی ایسے تھے۔ ساتویں بحری بیڑے کو بھول گئے جو سویٹ روس کے حلیف ہندوستان کے خلاف پاکستان کی مدد کے لیے چل پڑا تھا۔ آج بھی سی پیک کو بائی بائی کردیجیے کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
گندم برآمد کر کے اب درآمد کرنا ایک سوالیہ نشان ہے، علی زیدی - Pakistan - Dawn News

یو ٹرن تو آپ کے لیڈر کا طرہ امتیاز ہے۔ اس مرتبہ برآمد اور درآمد دونوں سے کچھ دوستوں کی جیبیں بھرگئیں، یہ بھی خوب ہوا۔ عوام کالانعام تھوڑی چھوٹی روٹی کھالیں گے تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ یوں بھی سردی کے موسم میں یہ مشٹنڈے کچھ زیادہ ہی روٹی کھاجاتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
آج بھی سی پیک کو بائی بائی کردیجیے کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سی پیک کے تمام اخراجات پاکستان نے ریکارڈ تجارتی خسارے اور بیرونی قرضوں میں اضافے کر کے اٹھائے ہیں۔ چین کے مطابق یہ سرمایہ کاری ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ امریکی پاکستان کو بیوقوف بناتے رہے ہیں تو ذرا انتظار کیجئے۔ چینی ان سے بھی کئی ہاتھ آگے ہیں۔


 

فاخر رضا

محفلین
میرے خیال میں یہاں آپ کچھ حوصلہ افزا خبریں بھی شریک کی جاسکتی ہے. عمران خان کی حکومت کی ناکامیوں کی داستان تو ہر لمحہ اور ہر لحظہ سن رہے ہیں. بہت سے پاکستانی بہت اچھی ایجادات یا مسائل کا حل پیش کررہے ہیں. کچھ طلاب کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں. کیوں نہ تصویر کا بہتر رخ بھی دکھایا جائے. مایوسی پھیلانا بہت آسان کام ہے اور کسی کو نااہل ثابت کرنا بھی مگر کوئی تو گُن ہوگا پاکستانیوں میں
 
میرے خیال میں یہاں آپ کچھ حوصلہ افزا خبریں بھی شریک کی جاسکتی ہے. عمران خان کی حکومت کی ناکامیوں کی داستان تو ہر لمحہ اور ہر لحظہ سن رہے ہیں. بہت سے پاکستانی بہت اچھی ایجادات یا مسائل کا حل پیش کررہے ہیں. کچھ طلاب کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں. کیوں نہ تصویر کا بہتر رخ بھی دکھایا جائے. مایوسی پھیلانا بہت آسان کام ہے اور کسی کو نااہل ثابت کرنا بھی مگر کوئی تو گُن ہوگا پاکستانیوں میں
فاخر بھائی مثبت خبروں کے لیے بھی جاسمن بٹیا نے ایک لڑی بنائی ہوئی ہے۔ جب کہ اس دھاگے کا عنوان ہی ظاہر کرتا ہے کہ یہاں وہ خبریں دی جاتی ہیں جن کا اصل مطلب کچھ اور ہی نکلتا ہے۔

ظاہر ہے ہر تحریر کا اپنا رنگ ہوتا ہے۔مثال کے طور پر منٹو سے نہیں کہا جاسکتا تھا کہ میاں فحاشی بہت ہوگئی اب چند پند بھی لکھو۔

اردو محفل پر کوئی چھاپ نہیں ، نہ یہ مذہبی فورم ہے، نہ پاکستانی ہے اور نہ ہی کسی ایک ملک کے سیاسی و اخلاقی خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ فورم اردو کی ترویج و ترقی کے لیے ہے اور یہاں صحت مند بحثیں ہوتی ہیں۔
 
Top