تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا

جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا
ویب ڈیسک پير 20 جنوری 2020
1959613-pti-1579528273-962-640x480.jpg

ناراض گروپ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کا مطالبہ فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے گروپ بنالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا ہے، ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا، اس کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں حلف بھی اٹھایا جس میں اعادہ کیا گیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کرمطالبات منوائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سردار شہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے گروپ بنایاہے جو جلد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرے گا اور مسائل کی نشاندہی سمیت اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

سردار شہاب کا کہنا تھا کہ گروپ کسی تبدیلی کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ ان اراکین کو صرف اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے جب کہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی سےلڑیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حکومت کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات کسی قدر سیدھے ہونے کے بعد اب حکومتی اتحادیوں اور فصلی بٹیروں کی باری ہے، وہ اس بہتی گنگا میں ہاتھ کیوں نہ دھوئیں جب کہ انہوں نے کروڑوں اربوں کی انویسٹمنٹ بھی کی تھی۔ اب ہر طرف سے باری باری شور اٹھے گا اور اقتصادی معاملات مزید ابتر ہونگے کہ "بحرانوں" ہی میں مردانِ بحران کی دیہاڑیاں لگتی ہیں۔
 

یاقوت

محفلین
عوام کی مرغی کٹے گی اور سب میں بٹے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کا کیا جائےگا؟؟؟؟؟؟؟؟؟ خان صاحب تویہ فرماکر سب کو لاجواب کردیں گے ہم نے تو ایک اور اچھی کوشش کی تھی۔۔۔۔۔
احتساب کی ہانڈی تو بھرے چوراہے میں پھوٹی،سب آہستہ آہستہ سکھ کی میں چھاؤں میں آرہے ہیں لیکن بیچاری عوام!!! سوائے تبدیلی کے لالی پاپ کے انہیں کیا ملا؟؟؟؟؟
کوئی دن کی بات ہے شنید ہے چینی 100روپے کلو تک پہنچے کا امکان ہے۔۔ چہ مگوئیاں شروع ہیں۔۔۔۔۔ جو کہ غیر شعوری طور پر قبل از وقت عوامی ذہنی تیاری کی زبردست نفسیاتی ترکیب ہے۔۔۔۔
میر اارادہ اوزیر اعظم ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا تھا لیکن شاید اب میں کبھی اعلی تعلیم حاصل نہ کرسکوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
حکومت کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات کسی قدر سیدھے ہونے کے بعد اب حکومتی اتحادیوں اور فصلی بٹیروں کی باری ہے، وہ اس بہتی گنگا میں ہاتھ کیوں نہ دھوئیں جب کہ انہوں نے کروڑوں اربوں کی انویسٹمنٹ بھی کی تھی۔ اب ہر طرف سے باری باری شور اٹھے گا اور اقتصادی معاملات مزید ابتر ہونگے کہ "بحرانوں" ہی میں مردانِ بحران کی دیہاڑیاں لگتی ہیں۔
دیہاڑیاں لگنی شروع ہو گئی ہیں۔

حکومت کا ناراض اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
وکیل راؤ ایک گھنٹہ پہلے
1962104-developmentx-1579707556-823-640x480.jpg

وزیراعظم آئندہ ماہ کراچی میں 6 منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ فوٹو : فائل

کراچی: وفاقی حکومت نے ناراض اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے روٹھے ہوئے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ناراض اتحادیوں کو منانے کے لیے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ذریعے خصوصی ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 15 کروڑ روپے کے خصوصی ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔

ارکان قومی اسمبلی کی تجویز کردہ اسکیمز پر کام پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ہوگا اور ان خصوصی ترقیاتی فنڈز سے ان حلقوں میں گلیوں، چھوٹی سڑکوں کی تعمیر وتوسیع، سیوریج لائنوں کی مرمت اور فراہمی آب کے دیگر چھوٹے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کراچی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے آر او پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے او ر اس حوالے سے پہلے مرحلے میں کراچی میں 100 مقامات پر آر او پلانٹس لگائے جائیں گے، کراچی میں آر او پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس ضمن میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے خاصی پیشرفت کی ہے اور اس شعبے میں کام کرنیوالے کئی ماہرین سے ابتدائی بات چیت بھی مکمل ہوگئی ہے، مجوزہ آر او پلانٹس منصوبے کے لیے کنٹینر ٹیکنالاجی استعمال کی جائے گی اور بڑی کنسٹرکشن کی ضرور ت نہیں ہوگی۔

رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بتایا کہ صرف رواں سال کے ہی نہیں بلکہ پچھلے سال کے بھی 15، 15 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ارکان قومی اسمبلی کو دئیے جائیں گے جب کہ سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل ارکان سندھ اسمبلی کو حلقوں میں ترقیاتی کام کے لیے فنڈز دیں گے۔

خرم شیرزمان نے دعویٰ کیا کہ جو کام کراچی میں پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئے وہ موجودہ حکومت کرنے جارہی ہے، 100 پلانٹس کا افتتاح ہوگا جب کہ وزیراعظم آئندہ ماہ کراچی میں 6 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کے حکام نے بھی تصدیق کی کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی فنڈز کا اجرا کرنے کے لیے وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ نے حکمت عملی بنالی ہے اور جلد عمل درآمد کا آغاز ہوگا، اطلاعات ہیں کہ ایم این ایز کو خصوصی ترقیاتی فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے وفاقی حکومت جاری کرے گی۔
 

زیرک

محفلین
دیہاڑیاں لگنی شروع ہو گئی ہیں۔
بلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راوی لکھے گا کہ وہ نابغہ جو کہا کرتا تھا کہ "ترقیاتی فنڈز سیاسی رشوت ہوتی ہے"، اپنی حکومت میں جب اس رشوت کو ختم کرنے کا عملی وقت آیا تو اپنے ہاتھ سے بانٹتا دکھائی دیا۔
 
Top