بغرض اصلاح: ’وہ ضربِ کلیمی ؔ ،خدا تجھ کو بخشے

فاخر

محفلین
b5a995d3-02fc-45e4-b146-6574704dba7f.jpg



درج بالا تصویر حمدان فاخرؔ ابن افتخار رحمانی فاخرؔ کی ہے۔ اس سے قبل بھتیجے کی نمائندہ تصویر لگی ہوتی تھی اب حمدان کی لگی ہے۔ حمدان کی پیدائش 8 جنوری 2020 کو ہوئی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ حمدان کی پیدائش ہمارے لیے اور پورے خاندان کے لیے خوشی کا موقعہ ہے،البتہ محفلین کو اس کی اطلاع دینے میں تاخیر ہوئی جس کے لیے معذرت چاہوں گا۔ حمدان کی پیدائش ایسے انقلابی وقت میں ہوئی ہے، جب پورے ملک میں حکومت کے لائے ہوئے قانون کیخلاف زبردست احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں ، جن میں 20 سے زائد مسلمانوں کی شہادت بھی ہوچکی ہے۔ یہ وقت انقلابی ہے ،حکومت کے غیر معقول امور کیخلاف احتجاج کرنے کا ہے ۔ اس لیے ایسے وقت ایک باپ اپنے بیٹے کو جو دعا دے سکتا ہے وہ منظوم شکل میں پیش ہے، پیش کرنے کا مقصد ’اصلاح اور طلبِ دعا‘ ہے۔ اساتذہ کرام’منظوم دعا‘‘ کی اصلاح بھی فرمائیں اور میرے لعل و گہر حمدان کے لیے نیک دعائیں بھی فرمائیں ۔ اللہ تعالیٰ دین و ملت کا پکا سچا خادم بنائے ، تمام شرور و فتن اور بری نظروں سے محفوظ رکھے ، ہمارے لیے ذخیرہ آخرت اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے آمین ۔ دعا جو : افتخاررحمانی فاخرؔ

’وہ ضرب کلیمیؔ خدا تجھ کو بخشے ‘


شعورِ زمانی، خدا تجھ کو بخشے
صدا انقلابی، خدا تجھ کو بخشے

کرے گا توہی اک نیا دور پیدا
وہ ہمت جوانی، خدا تجھ کو بخشے

زمانے کا تو بھی ’شہنشاہ‘ ہوگا
علوئے زمانی، خدا تجھ کو بخشے

ملیں جس سے تجھ کو سمندر میں راہیں
وہ ضربِ ’’کلیمیؔ ‘‘ ،خدا تجھ کو بخشے

ہوں محو ِ سخن تجھ سے اوجِ ثریا
عروج و بلندی، خدا تجھ کو بخشے


ترےلفظ سارے ہوں موتی کے دانے
فصاحت بیانی، خدا تجھ کو بخشے

سیاست کا ہر اک معمہ ہو ازبر
معمہ شناسی ، خدا تجھ کو بخشے

جہاں بھر کی خوشیاں قدم کے نگیں ہوں
ہر اک کامرانی ، خدا تجھ کو بخشے
( آمین ثم آمین )
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
آمین
بہت بہت مبارک ہو فاخر۔ مبارکباد قبول کرو اور حمدان کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔ اللہ تعالیٰ اسے والدین اور دیگر کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اسے دونوں جہان کی نعمتوں سے نوازے۔
دعائیہ غزل کی ردیف ہی گڑبڑا گئی ہے۔ محض خدا بخشے عموماً مغفرت کی دعا سمجھی جاتی ہے۔ درست الفاظ یوں ہونے تھے کہ 'خدا تجھ کو ضرب کلیمی بخشے'
 

سید عاطف علی

لائبریرین
درست الفاظ یوں ہونے تھے کہ 'خدا تجھ کو ضرب کلیمی بخشے'
اگر چہ مطلوب کی توضیح کے لیے شائستہ اسلوب تو یہی ہے لیکن چوں کہ بخشنا بمعنی عطا کرنا بھی اپنی اردو اور فارسی میں مقبول ہی ہے لہذا قاری کے لیے اتنا شاعرانہ تکلف تو روا ہو ۔

بخشے ہے جلوہء گل ذوق تما شا غالب
چشم کو چاہیئے ہر رنگ میں وا ہو جانا
حافظ:
اگر آن ترک شیرازی به دست آرد دل ما را
خال هندو اش بخشم سمرقند و بخارا را
صائب
هر آنکس چیز می بخشد، ز جان خویش می بخشد
نه چون حافظ که می بخشد سمرقند و بخارا را
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
اگر آن ترک شیرازی به دست آرد دل ما را
خال هندو اش بخشم سمرقند و بخارا را
جب میں ’’خدا تجھ کو بخشے ‘‘ ردیف مقرر کررہا تھا تو میرے ذہن میں حافظ کا یہی شعر گونج رہا تھا اور سچ پوچھیئے تو ’بخشم سمرقند و بخارا‘‘ کی ترکیب سے متأثر ہوکر ہی ’خدا تجھ کو بخشے‘(ردیف ) مقرر کیا تھا۔ بہر حال حضرت الاستاذ کا حکم اور ان کا مشورہ سرآنکھوں پر ۔ :redheart::redheart::redheart:
 

فاخر

محفلین
آمین
بہت بہت مبارک ہو فاخر۔ مبارکباد قبول کرو اور حمدان کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔ اللہ تعالیٰ اسے والدین اور دیگر کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اسے دونوں جہان کی نعمتوں سے نوازے۔
دعائیہ غزل کی ردیف ہی گڑبڑا گئی ہے۔ محض خدا بخشے عموماً مغفرت کی دعا سمجھی جاتی ہے۔ درست الفاظ یوں ہونے تھے کہ 'خدا تجھ کو ضرب کلیمی بخشے'
آمین ثم آمین ۔ آپ جیسے بزرگوار کی دعائیں یقیناً میرے لخت جگر ’’حمدان ‘‘ کے حق میں قبول ہوں گی۔ ان شاءاللہ العظیم۔
ردیف کے متعلق آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر !! اس کے افاعیل :’’ فعولن فعولن فعولن فعلن ‘‘ ہیں، اس پر کوشش کرتا ہوں۔
 
بہت بہت مبارک ہو فاخرؔ صاحب۔ اللہ پاک صاحبزادے کو دنیا اور آخرت میں ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے، اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اس نومولود کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، آمین۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 

فاخر

محفلین
بہت بہت مبارک ہو فاخرؔ صاحب۔ اللہ پاک صاحبزادے کو دنیا اور آخرت میں ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے، اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اس نومولود کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، آمین۔

دعاگو،
راحلؔ۔
آمین ثم آمین ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زبان کو مبارک فرمائے آمین
بہت بہت شکریہ !!!!! :redheart::redheart::redheart::redheart:
 
Top