عمران خان تم مہنگائی کا ورلڈ کپ بھی جیت گئے ہو، لیکن افسوس عوام کو ہار گئے ہو

زیرک

محفلین
عمران خان تم مہنگائی کا ورلڈ کپ بھی جیت گئے ہو، لیکن افسوس عوام کو ہار گئے ہو
مہنگائی کا جن بالکل بے قابو ہو چکا ہے، اشیائے خوردنی ایک تو بہت مہنگی ہو گئیں ہیں اور اس پر طرہ یہ کہ اب نایاب بھی ہوتی جا رہی ہیں۔ آٹا جو غریب کی واحد ہی خوراک رہ گیا تھا، کیونکہ مہنگیی دال وہ کے ساتھ کھانا افورڈ نہیں کر سکتا، چاول اب گریب کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں،ہاں کبھی کبھار ٹوٹا کرید کر عیاشی کر سکتا ہے۔ اس کی پہنچ میں روٹی چٹنی ہی رہ گئی تھی جس پر سے گزارا کر لیتا تھا لیکن جب مہنگائی کے جن کے نوکیلے ہاتھ آٹے تک جا پہنچے تو معاملہ بگڑ کر قابو سے باہر ہو گیا۔ چلیں ہم مان لیتے ہیں کہ تاجر کرپٹ ہے، تسلیم کر لیا کہ فلور ملز والے کرپٹ ہیں، مان لیا افسر دفتر سے نہیں نکلتا، مان لیا کہ عدالت کا معاملہنہیں، سب مان لیا مگر یہ سب درست کرنا، قانون کی رٹ قائم کرنا کس کا کام ہے؟ یہ تو حکومت کا کام ہے ناں، جو حکومت سے ہو نہیں رہا، ادھر ادھر مت دیکھو میرے بھائی! اسے نااہلی کہتے ہیں۔ پچھلے سال نسبتاً بہت کم گندم پنجاب حکومت نے خریدی، بقیہ ضرورت سے زائد کہہ کر کاروباری طبقے کو بیچ دی گئی یا اس کے ذریعے افغانستان کو بیچ دی گئی، یہ کیا تھا؟ اسے اپنے پیر کاٹنا کہتے ہیں۔ گندم بیچ دی مگر موجود سٹاک کا خیال نہیں رکھا، گندم بیچ دی، ملکی ضرورت کے آٹے کی اسمگلنگ بھی نہیں روک پائے، یہ کس کی غفلت تھی؟ عوام کی تو نہیں تھی، یہ کام بھی حکومت کا تھا۔ قصہ مختصر حکومت کی نااہلی کی سزا بے چاری غریب عوام کو مل رہ ہی ہے، حکومت کو زیادہ ٹیکس مل رہا ہے، فلور مل والے اور تاجر کو زیادہ منافع، نقصان کس کا ہوا؟ عوام کا، جرم کس کا ہوا؟ حکومت کا۔ وقت آ گیا ہے کہ پچھلے سال افغانستان کو گندم فروخت کرنے والی مافیا چاہے اس کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن یا کاروباری طبقے سے، سبھی کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے اگر نہیں کی جاتی تو چور حکومت ہو گی۔ اشیائے خوردنی کا جو بحران پیدا ہوا بلاشبہ اس میں حکومتی نااہلی، مستقبل کے لیے پلاننگ کا فقدان اور فلور ملز مالکان و تاجران کی جانب لالچ کا عنصر وغیرہ شامل ہیں۔عمران خان چند سال پہلے کی بات ہے جناب کی ایک تقریر سنی تھی کہ "جب مہنگائی بڑھ رہی ہو تو سمجھ لو کہ حکمران کرپٹ ہے"۔ اب آٹے سمیت تمام اشیائے خوردنی مہنگی ہو گئی ہیں تو کیا سمجھا جائے کہ حکمران کرپٹ ہے؟ عمران خان تم مہنگائی کا ورلڈ کپ بھی جیت گئے ہو، لیکن افسوس عوام کو ہار گئے ہو۔
 
Top