قوالی نہ من بیہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردَم

خرم شہزاد خرم

لائبریرین







نہ من بیہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردَم
مذاقِ عاشقی دارم، پئے دیدار می گردَم
میں کُوچہ بازار میں یونہی آوارہ اور بے وجہ نہیں گھومتا بلکہ میں عاشقی کا ذوق و شوق رکھتا ہوں اور یہ سب کچھ محبوب کے دیدار کے واسطے ہے۔

خدایا رحم کُن بر من، پریشاں وار می گردم
خطا کارم گنہگارم، بہ حالِ زار می گردم
اے خدا مجھ پر رحم کر کہ میں پریشان حال پھرتا ہوں، خطار کار ہوں، گنہگار ہوں اور اپنے اس حالِ زار کی وجہ سے ہی گردش میں ہوں۔

شرابِ شوق می نوشم، بہ گردِ یار می گردم
سخن مستانہ می گویم، ولے ہشیار می گردم
میں شرابِ شوق پیتا ہوں اور دوست کے گرد گھومتا ہوں، میں اگرچہ شرابِ شوق کی وجہ سے مستانہ وار کلام کرتا ہوں لیکن دوست کے گرد طواف ہوشیاری سے کرتا ہوں یعنی یہ ہوش ہیں کہ کس کے گرد گھوم رہا ہوں۔

گہے خندم گہے گریم، گہے اُفتم گہے خیزم
مسیحا در دلم پیدا و من بیمار می گردم​

اس شعر میں ایک بیمار کی کیفیات بیان کی ہیں جو بیم و رجا میں الجھا ہوا ہوتا ہے کہ کبھی ہنستا ہوں، کبھی روتا ہوں، کبھی گرتا ہوں اور کبھی اٹھ کھڑا ہوتا ہوں اور ان کیفیات کو گھومنے سے تشبیہ دی ہے کہ میرے دل میں مسیحا پیدا ہو گیا ہے اور میں بیمار اسکے گرد گھومتا ہوں۔ دل کو مرکز قرار دے کر اور اس میں ایک مسیحا بٹھا کر، بیمار اسکا طواف کرتا ہے۔

بیا جاناں عنایت کُن تو مولانائے رُومی را
غلامِ شمس تبریزم، قلندر وار می گردم
اے جاناں آ جا اور مجھ رومی پر عنایت کر، کہ میں شمس تبریز کا غلام ہوں اور دیدار کے واسطے قلندر وار گھوم رہا ہوں۔ اس زمانے میں ان سب صوفیا کو قلندر کہا جاتا تھا جو ہر وقت سفر یا گردش میں رہتے تھے۔

ترجمہ محمد وارث
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ خرم صاحب! خوبصورت کلام ہے۔
لیکن مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ جیسے میں چند ماہ قبل وارث صاحب کی جانب سے ارسال کردہ کلام کے طور پر اسے نہ صرف پڑھ چکا ہوں بلکہ یہ ویڈیوز بھی دیکھ چکا ہوں۔:confused:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ خرم صاحب! خوبصورت کلام ہے۔
لیکن مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ جیسے میں چند ماہ قبل وارث صاحب کی جانب سے ارسال کردہ کلام کے طور پر اسے نہ صرف پڑھ چکا ہوں بلکہ یہ ویڈیوز بھی دیکھ چکا ہوں۔:confused:



جی فاتح صاحب یہ کلام میں نے وارث صاحب کے بلاگ پر پڑھا اور سنا تھا اس لیے میں نے یہاں بھی پوسٹ کر دیا
 

Saraah

محفلین
کیا میں یہ کسی اور فورم پر شیئر کر سکتی ہوں وارث صاحب کو شکریہ کے ساتھ ؟؟؟
 
Top