دلاور فگار نظم: ایوب خان کی جبری عید

ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی
عالموں نے رات بھر اِس نیوز کی تردید کی

ریڈیو کہتا تھا سن لو کل ہماری عید ہے
اور عالم کہتے تھے یہ غیر شرعی عید ہے

دو دھڑوں میں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام
اِک طرف سب مقتدی تھے، اِک طرف سارے امام

بیٹا کہتا تھا کہ کل شیطان روزہ رکھے گا
باپ بولا: "تیرا ابا جان روزہ رکھے گا"

بیٹا کہتا تھا کہ میں سرکاری افسر ہوں جناب
روزہ رکھوں گا تو مجھ سے مانگا جائے گا جواب

باپ یہ کہتا تھا پھر یوں بام پر ایماں کے چڑھ
روزہ بھی رکھ اور روزے میں نمازِ عید پڑھ

آج کتنا فرق فل اسٹاپ اور کامے میں تھا
باپ کا روزہ تھا بیٹا عید کے جامے میں تھا

اختلاف اِس بات پر بھی قوم میں پایا گیا
چاند خود نکلا تھا یا جبراً نکلوایا گیا

٭٭٭
دلاور فگار
 
آس سال پاکستانیوں نے نیا سال بھی دو دن منایا تھا :( کچھ نے یکم جنوری کو کچھ نے ایک دن بعد :)

شرعی ہے یا غیر شرعی ہے؟ اس کا فیصلہ قرآن حکیم اس طرح کرتا ہے کی
16:116 اور وہ جھوٹ مت کہا کرو جو تمہاری زبانیں بیان کرتی رہتی ہیں کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے اس طرح کہ تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھو، بیشک جو لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں وہ (کبھی) فلاح نہیں پائیں گے

تو حلال و حرام کیا ہے؟
2:173 اس نے تم پر صرف مُردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جانور جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام پکارا گیا ہو حرام کیا ہے، پھر جو شخص سخت مجبور ہو جائے نہ تو نافرمانی کرنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر (زندگی بچانے کی حد تک کھا لینے میں) کوئی گناہ نہیں، بیشک اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے

تو کھانے پینے کی ان اشیاء کے علاوہ اور کی حرام کیا گیا ہے؟
7:32 کہہ دو الله کی زینت کو کس نے حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندو ں کے واسطے پیدا کی ہے اورکس نے کھانے کی ستھری چیزیں (حرام کی ہیں؟) کہہ دو دنیا کی زندگی میں یہ نعمتیں اصل میں ایمان والوں کے لیے ہیں قیامت کے دن خالص انہیں کے لیے ہوجائیں گی اسی طرح ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں ان کے لیے جو سمجھتے ہیں

7:33 تم فرماؤ میرے رب نے تو بے حیائیاں حرام فرمائی ہیں جو ان میں کھلی ہیں اور جو چھپی اور گناہ اور ناحق زیادتی اور یہ کہ اللہ کا شریک کرو جس کی اس نے سند نہ اتاری اور یہ کہ اللہ پر وہ بات کہو جس کا علم نہیں رکھتے

تو کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ بے حیائی اور شرک کو حرام کیا ہے۔

یہ چاند ، سورج کا طلوع ہونا کس طور حلال یا حرام کے زمرے میں آیا؟ شرعی یا غیر شرعی کی بحث چاند کے بارے میں بہت ہو چکی ہے۔ ملاء ازم کے حامی مجبور ہیں کہ ملاء کو نشاۃ ثانیہ کسی طور مل جائے۔

ایک بار پھر ۔۔۔۔
16:116 اور وہ جھوٹ مت کہا کرو جو تمہاری زبانیں بیان کرتی رہتی ہیں کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے اس طرح کہ تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھو، بیشک جو لوگ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں وہ (کبھی) فلاح نہیں پائیں گے
 
آخری تدوین:
Top