بغداد ایئرپورٹ پرامریکی راکٹ حملے؛ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق

جاسم محمد

محفلین
انشاءاللہ اچھی خبریں جلد آئینگی
بالکل۔ عراق سے مزید جہادیوں کی ہلاکت کی بہت اچھی خبریں آرہی ہیں۔

امریکا کا عراق میں ایک اور فضائی حملہ، 6 افراد ہلاک
211526_3488475_updates.jpg

فوٹو: سوشل میڈیا

ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی پر راکٹ حملے کے 24 گھنٹوں کے اندر امریکا نے عراق میں ایک اور فضائی کارروائی میں 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے شمال میں کیے گئے حملے میں الحشدالشعبی کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی بھی ہوئے۔

عراقی حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ حملے میں داعش کے خلاف سرگرم تنظیم الحشدا لشعبي کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب الحشد الشعبی کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں تنظیم کے طبی عملےکو نشانہ بنایا گیا، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔

ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے کئی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا تھا اور امریکا نے بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
شہید قاسم سلیمانی ایک پکا اور سچا مسلمان جس نے تمہاری سپر پاور کو ناکوں چنے چبوا دیے بزدل تو امریکہ ہے جو غول کی شکل میں حملہ کرتا ہے ہمت تھی تو آمنے سامنے لڑ کر مارتے
تو پھر امریکی کنٹریکٹر پر بھی سامنے سے حملہ کرتے نا! وہاں چھپ چھپا کر راکٹوں سے حملہ کیوں کیا تھا؟ اب امریکہ نے اسی انداز میں جواب دے دیا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں۔
عراق:فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں امریکی سول کنٹریکٹر ہلاک
 

اکمل زیدی

محفلین
صدیوں بزدلی والی بات بالکل غلط ہے۔ 80 کی دہائی میں ایران نے جنگ مسلط کئے جانے کے بعد عراق کو شکست فاش دی تھی۔
البتہ اس کے بعد ایران نے براہ راست کوئی بڑی جنگ نہیں لڑی۔ ہر جگہ پراکسی کا استعمال کر رہا ہے۔
ا ور وہی ایران عراق کی دعوت پر وہاں موجود ہی جس کا صاف مطلب پے ایران نے صرف جنگ نہیں دل بھی جیتے ہیں...جو اصل فتح ہے...ا
 

اکمل زیدی

محفلین
تو پھر امریکی کنٹریکٹر پر بھی سامنے سے حملہ کرتے نا! وہاں چھپ چھپا کر راکٹوں سے حملہ کیوں کیا تھا؟ اب امریکہ نے اسی انداز میں جواب دے دیا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں۔
عراق:فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں امریکی سول کنٹریکٹر ہلاک
مکر کا جواب تدبیر ہوا کرتا ہے...
 

جاسم محمد

محفلین
ا ور وہی ایران عراق کی دعوت پر وہاں موجود ہی جس کا صاف مطلب پے ایران نے صرف جنگ نہیں دل بھی جیتے ہیں...جو اصل فتح ہے...ا
عراقیوں کی اکثریت ایرانیوں کی طرح شیعہ ہے۔ ظاہر ہے وہ ان کی حمایت ہی کریں گے۔ اس میں راکٹ سائنس کونسی ہے؟
Screenshot-2020-01-04-Demographics-of-Iraq-Wikipedia-1.png
 

جاسم محمد

محفلین
یہ کیفیت تو آپ کے مائ باپ امریکہ پر اور اس کے حواریوں پر طاری ہے جب سے اس کی پیدا کردہ دائش کا اس مرد مومن قاسم سلیمانی نے قلعہ قمع نے صفایا کیا...
داعش ختم کر نے کے ساتھ ساتھ اپنی انقلابی ایرانی حمایت یافتہ جہادی تنظیمیں پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلانے کا کریڈٹ بھی اسی مرحول جنرل کو جاتا ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
داعش ختم کر نے کے ساتھ ساتھ اپنی انقلابی ایرانی نواز جہادی تنظیمیں پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلانے کا کریڈٹ بھی اسی مرحول جنرل کو جاتا ہے۔
بالکل جاتا ہو گا اور جانا بھی چاہیے مگر وہ کاونٹر کرنے کے لیے ہونگی دہشت گردی کرنے گلے کاٹنے اور اس کی فلم بنا کر دنیا میں پھیلانے کے لیے نہیں اور اسلام کو ایک دہشت کی تصویر بنا کر پیش کرنے کے لیے نہیں جہاں اسلام مخالف قوتیں ہونگی اس سے نمٹنے کے لیے وہاں حزب اللہ ہوگی....
 

جاسم محمد

محفلین
جہاں اسلام مخالف قوتیں ہونگی اس سے نمٹنے کے لیے وہاں حزب اللہ ہوگی
یعنی ایران بھی پاکستان کی طرح گوڈ طالبان، بیڈ طالبان پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہمارے جہادی بالکل جائز، من کےسچے۔ اُن کے جہادی اسلام دشمن۔
 

اکمل زیدی

محفلین
یعنی ایران بھی پاکستان کی طرح گوڈ طالبان، بیڈ طالبان پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہمارے جہادی بالکل جائز، من کےسچے۔ اُن کے جہادی اسلام دشمن۔
یہی تو بات ہے یہ ٹرمنالوجی بھی تم لوگوں کی ہے قطر میں مذکرات کس نے کیے کس سے کیے دوسری طرف گڈ اور بیڈ کی بات ہی نہیں جہاں ایران کا نام آئے گا تیلی لگ جائے گی...تو گڈ بیڈ کہاں ....ہاں اگر کوئ سر پھرا سو کالڈ امریکہ کی حمایت میں کچھ بول جائے تو وہ اچھا ہو جائے گا سیدھی سی بات ہے قرآن کے مطابق یہ یہودی اور عیسائ مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے...نہ خیر خواہ ہو سکتے ہیں... thats..all...
 

جاسم محمد

محفلین
کربلا میں جنہوں نے ایرانی قونصل خانہ جلایا تھا وہ سنی تھے کہ شیعہ؟
وہ ایران کی عراق میں مبینہ مداخلت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ جو کہ غلط ہے۔ کسی بھی ملک کے سفارتخانے کو کسی بھی بنیاد پر نشانہ بنانا غیر اخلاقی، قبیح فعل ہے جس کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے۔ ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب امریکی سفارتخانے پر حملے سے دینا بھی غلط ہے۔
Protesters Attack Iranian Consulate in Iraqi City
Pro-Iranian Protesters End Siege of U.S. Embassy in Baghdad
 

اکمل زیدی

محفلین
وہ ایران کی عراق میں مبینہ مداخلت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ جو کہ غلط ہے۔ کسی بھی ملک کے سفارتخانے کو کسی بھی بنیاد پر نشانہ بنانا غیر اخلاقی، قبیح فعل ہے جس کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے۔ ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب امریکی سفارتخانے پر حملے سے دینا بھی غلط ہے۔
Protesters Attack Iranian Consulate in Iraqi City
https://www.buzzfeednews.com/article/gabrielsanchez/dramatic-photos-of-the-us-embassy-attack-in-iraq
اس مہینے تو تمہیں بونس بھی ملے گا...:)
 

اکمل زیدی

محفلین
قرآن نے بند دماغ کھولنے اور کائنات مسخر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس پر تو آپ عمل نہیں کرتے۔
شکر الحمدللہ دل اور دماغ دونوں کھلے ہوئےہیں کائنات مسخر کرنے کی داغ بیل ہم نے ہی ڈالی تھی جس پر چل کر مغرب نے کامیابیاں حاصل کی اصل تو بنیاد ہی ہوتی ہے اب پیچھے کیوں رہ گئے اس پر روشنی ڈالونگا تو بات دوسری طرف نکل ائے گی...
 
Top