ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

سید عمران

محفلین
انسان فطری طور پر ان جانداروں کے گروپ (ممالیہ) سے تعلق رکھتا ہے جنہیں گزرتے وقت کے ساتھ بڑھاپا اور موت آتی ہے۔ اگر انسان ہائیڈرا النسل ہوتا تو اسے نہ فطرتی بڑھاپا آتا نہ موت۔
یہ تو پتا ہے کہ موت آتی ہے لیکن کیوں آتی ہے اس کا سائنٹفک جواب چاہیے!!!
 

جاسم محمد

محفلین
یہ تو پتا ہے کہ موت آتی ہے لیکن کیوں آتی ہے اس کا سائنٹفک جواب چاہیے!!!
تقریباً تمام جانداروں میں طبعی موت کی بنیادی وجہ بڑھاپا ہے۔ جن انواع میں بڑھاپا بہت دیر سے آتا ہے جیسے کہ کچھوے یا آتا ہی نہیں جیسے کہ ہائیڈرا وہ انواع غیرمعمولی عرصہ تک زندہ رہ سکتی ہیں۔
0-C94-B7-E6-DDDC-448-E-B023-3-DDDDCD9-DD20.jpg

زیادہ تر جانداروں میں بڑھاپا انہی عوامل کی وجہ سے آتا جس کی بدولت ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ یعنی زندگی کو قائم و دائم رکھنے والے سیلز ایک خاص مدت کے بعد غیر فعال ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ عین فطری عمل ہے کیونکہ سیلز کو مستقل فعال رکھنے کا نظام سوائے چند ایک انواع جیسے کہ ہائیڈرا کے اور کسی نوع نے حاصل نہیں کیا۔ یوں روئے زمین پر پائے جانے والی زیادہ تر انواع طبعی بڑھاپے کے بعد موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اور موت کے بعد ان انواع کی جوان اولادیں ان کی جگہ لے لیتی ہیں۔
How We Age | The Scientist Magazine®
 

جاسم محمد

محفلین
جس طریقہ سے اس نوع کو حاصل ہوا ہے اسی طریقہ سے دیگر انواع کو حاصل نہیں ہوسکتا؟؟؟
دنیا بھر کے سائنسدان ہائیڈرا پر تحقیق کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے بڑھاپا اور موت کیوں نہیں آتی۔ جلد یا بدیر سائنسدان اس کی غیر معمولی طویل زندگی کے راز دریافت کر لیں گے۔ اور پھر دیکھیں گے کہ آیا اسے ممالیہ (انسانوں) پر لاگو کیا جا سکتا ہے یا نہیں
Secret of the ‘immortal’ hydra’s regenerating ability uncovered
 

محمد سعد

محفلین
یہ تو پتا ہے کہ موت آتی ہے لیکن کیوں آتی ہے اس کا سائنٹفک جواب چاہیے!!!
کوئی بھی مادی وجود، خواہ جاندار ہو یا بے جان، اپنے ماحول کے مختلف اجزاء سے انٹرایکشن کے نتیجے میں شکست و ریخت کا شکار ہوتا ہے۔ جو پیچیدہ سسٹم آپس میں انٹرایکشن کرنے والے بے شمار اجزاء پر مشتمل ہو، وہاں اس آپسی تعامل سے ہی ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے۔ اگر اس وجود کے مرمت ہونے یا خود کو مرمت کرنے کی شرح اتنی اچھی ہو کہ اس ٹوٹ پھوٹ اور نقصان کی تلافی بروقت ہو جایا کرے تو وہ اپنا وجود برقرار رکھنے کے قابل ہو پاتا ہے۔ بصورت دیگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی اصل شکل کو کافی حد تک کھو دیتا ہے۔ جانداروں کے لیے یہاں پر یہ نکتہ ہے کہ جس مقام پر پہنچ کر ایک جاندار کی شکل اتنی بگڑ جائے کہ وہ اپنی بقاء کے لیے درکار ضروری افعال چلا پانے کے قابل نہ رہے تو وہ "مر جاتا ہے"۔ یہ تمام عمل بڑھاپے سے بھی زیادہ بنیادی نوعیت کا ہے اور اس سے گزرنے کے لیے کسی سسٹم کو عام اصطلاح والا "زندہ" ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

سید عمران

محفلین
اگر اس وجود کے مرمت ہونے یا خود کو مرمت کرنے کی شرح اتنی اچھی ہو کہ اس ٹوٹ پھوٹ اور نقصان کی تلافی بروقت ہو جایا کرے تو وہ اپنا وجود برقرار رکھنے کے قابل ہو پاتا ہے۔
کیا یہ شرح بہتر کرنے کی کوئی تدبیر ابھی تک دریافت نہیں ہوئی؟؟؟
 

محمد سعد

محفلین
حضور بات کو اسی مراسلے پہ لے چلیں جہاں سے شروع ہوئے تھے، ہم بات الف سے شروع کرتے ہیں اور آپ کے جوابات 'ج' سے ہوتے ہوئے 'ی' پہ پہنچ جاتے ہیں! بات شروع ہوئی تھی 'تخلیق' سے نہ کہ سائنس کی اور مذہب کی ڈومین سے تو بات کو وہیں تخلیق کے گرد گھومنا چاہیے نا کہ فضول میں اسے پورے پلے گراؤنڈ کے چکر لگوائے جائیں، سائنس کی ڈومین کیا ہے اور مذہب کی کیا، یہ میں نے اپنے شروع کے ایک مراسلے میں تفصیل سے لکھا ہے! بار بار 'ڈومین' کا لکھنے سے آپ ایسا تاثر دے رہیں کہ یا تو مجھے ان ڈومین کا علم نہیں یا آپ کو ان ڈومین کا مجھ سے زیادہ پتہ ہے حالانکہ بات 'تخلیق' نامی چڑیا سے شروع ہوئی تھی!
میرے خیال میں تو بات ایک خالصتاً سائنسی نظریے پر گفتگو سے شروع ہوئی تھی۔ تخلیق، مذہب اور مذہب کی ڈومین کے موضوعات تو اس میں زبردستی گھسیڑے گَئے۔
 

محمد سعد

محفلین
کیا یہ شرح بہتر کرنے کی کوئی تدبیر ابھی تک دریافت نہیں ہوئی؟؟؟
اگر آپ جدید طب کو دیکھیں تو اس کا ایک بڑا حصہ اس "مرمت" کی شرح کو بہتر کرنے پر ہی مشتمل ہے۔ اس کے اثرات آپ دیکھ بھی سکتے ہیں کہ انسانی زندگی کے اوسط دورانیے میں کتنی بہتری آ چکی ہے۔
Life Expectancy
 

سید عمران

محفلین
اگر آپ جدید طب کو دیکھیں تو اس کا ایک بڑا حصہ اس "مرمت" کی شرح کو بہتر کرنے پر ہی مشتمل ہے۔ اس کے اثرات آپ دیکھ بھی سکتے ہیں کہ انسانی زندگی کے اوسط دورانیے میں کتنی بہتری آ چکی ہے۔
Life Expectancy
لیکن ہمارے ملک میں تو بہت کمی آئی ہے۔ پہلے لوگ اسی نوے سال نکال لیتے تھے، اب تو پچاس سے ساٹھ بھی بمشکل نکال پاتے ہیں!!!
 

محمد سعد

محفلین
ثابت نہ ہونا اور ثبوت کا نہ 'ملنا' دو الگ چیزیں ہیں
ایک ہی چیز ہے بھائی۔ o_O

یہاں غیر ثابت 'ڈس پروو' کے معنوں میں ہے۔
غیر ثابت وہ ہے جو ثابت نہ ہوا ہو۔ ڈس پروو وہ ہے جو غلط ثابت ہو چکا ہو۔ کچھ تو خیال کریں۔ اگر آپ اپنی بات واضح الفاظ میں نہیں کہیں گے تو کسی نتیجے پر ہم کیسے پہنچیں گے۔
 

جان

محفلین
ایک ہی چیز ہے بھائی۔ o_O
مجھے غالب گمان ہے کہ میں اپنی بات صحیح طور پر واضح نہیں کر پا رہا، ثابت نہ ہونا میرے ذہن میں صحیح ثابت نہ ہونا ہے۔ اس تناظر میں میں کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ ایک چیز جو صحیح ثابت نہیں ہوئی اور ایک چیز کے صحیح یا غلط ثابت ہونے یا کرنے لیے ابھی مکمل ثبوت نہیں ہیں، میں اسے اس زاویے سے دیکھ رہا ہوں۔
غیر ثابت وہ ہے جو ثابت نہ ہوا ہو۔ ڈس پروو وہ ہے جو غلط ثابت ہو چکا ہو۔ کچھ تو خیال کریں۔ اگر آپ اپنی بات واضح الفاظ میں نہیں کہیں گے تو کسی نتیجے پر ہم کیسے پہنچیں گے۔
جزاک اللہ، اصلاح کرنے کا شکریہ، سلامت رہیں!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
یہ بات کائنات کے وجود میں آنے کے کنٹکسٹ میں تھی۔
جیسے روئے زمین پر زندگی کی ابتداء کیلئے کسی خالق کی ضرورت نہ تھی ویسے ہی کل کائنات کی ابتداء کیلئے خالق کی ضرورت نہ ہوگی۔
ویسے بھی خالق، مخلوق، تخلیق سائنس کا موضوع نہیں ، مذہب و فلسفہ کا ہے۔ اسے وہیں تک مقید رکھا جائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ثابت نہ ہونا اور ثبوت کا نہ 'ملنا' دو الگ چیزیں ہیں اور یہاں غیر ثابت 'ڈس پروو' کے معنوں میں ہے۔
جس خالق کی تخلیق کردہ مخلوق کا ثبوت ٹھوس شواہد سے ثابت نہ ہو سکے وہ نظریہ سائنس کی نظر میں غیر ثابت شدہ ہی کہلائے گا۔
 

سید عمران

محفلین
Top