زیک کی متفرق تصاویر

زیرک

محفلین
تھوہا خالصہ سے مٹور جانے والے رستے کے ذریعے کشمیر کی طرف جائیں تو جا بجا ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، آپ کے اس فوٹو سے وطن کی یاد تازہ ہو گئی، لگتا ہے اسے مزید تازہ تر کرنے کے لیے تھوڑا خرچہ کرنا پڑے گا۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
سنوڈونیا سے نہیں مشابہہ؟
ہر وہ جا جو دل کو اچھی لگے سنوڈونیا ہی ہوتی ہے سیلانی بابا جی۔جیسے رانجھے کو ہیر کے سوا کچھ سجھائی نہیں دیتا ہوتا ویسے ہی ایک نیچر لور صرف قدرت کے مناظر سے عشق کرتا ہے، نیچر ہی اس کی ہیر ہوتی ہے، میں بھی ایسا ہی ہوں، آپ تصویر کش ہیں میں قدرت کو آنکھ سے دیکھنے کا قائل ہوں، رب کی کائنات کو محسوس کرتا ہوں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں۔ بس میرا کیمرا مجھ سے ناراض رہتا ہے کہ مجھے کیوں خریدا تھا، ویسے وہ کہتا ٹھیک ہی ہے، سوچ رہا ہوں اس کی بھی سن ہی لی جائے، اگلی بار جب پاکستان جانا ہو گا تو بیک پیک میں سفری دستاویزات اور دواؤں کے ساتھ کیمرا ہی ہو گا۔
 
زیک

مسافر
تھوہا خالصہ سے مٹور جانے والے رستے کے ذریعے کشمیر کی طرف جائیں تو جا بجا ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، آپ کے اس فوٹو سے وطن کی یاد تازہ ہو گئی، لگتا ہے اسے مزید تازہ تر کرنے کے لیے تھوڑا خرچہ کرنا پڑے گا۔
جلد جائیں
 
زیرک

محفلین
خدا کی پناہ مہینے سے اوپر ہو گیا اور جانی کی کوئی تدبیر ہی نہیں!
پچھلے سال ستمبر اکتوبر، اس سال جون جولائی اور اب اکتوبر نومبر میں کل ملا کر 3 چکر لگا چکا ہوں سیلانی بابا
ان دنوں جیب ہلکی ہے، جیسے ہی گنجائش نکلتی ہے تو سوچ رہا ہوں فروری مارچ میں ایک چکر لگا ہی لوں،
واہ والے جانتے ہیں کہ ویسے بھی اسلام آباد اور آس پاس کا موسم ان دنوں بڑا نکھرا بکھرا ہوتا ہے۔
 
امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار ہے کیا؟
 
زیرک

محفلین
امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار ہے کیا؟
پچھلے کئی سال سے خود کو ہی امپورٹ ایکسپورٹ کر رہا ہوں۔ اس خیال سے کہ شاید پاکستان والے خرید لیں وہاں چلا جاتا ہوں، کوئی دام ہی نہیں لگاتا پھر واپس آنا پڑتا ہے، یو کے والے بھی کہتے ہیں "اب یہ مال قابلِ فروخت نہیں"۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ مال پیکنگ میں ہی خراب و خوار ہو رہا ہے۔
 
Top