9 سالہ پاکستانی بچے کا کیمسٹری میں عالمی ریکارڈ

عرفان سعید

محفلین
news-1559141835-2693.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ بنانے پر 9 سالہ پاکستانی بچے زیدان حامد کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر اپنی ذہانت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے اور 9 سال کی عمر میں کیمسٹری کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیدان حامد نے کم عمری میں حیران کن ریکارڈ بنا کر قومی پرچم بلند کیا ہے اور قوم کو 9 سالہ طالب علم زیدان حامد کے عالمی ریکارڈ بنانے پر فخر ہے۔ زیدان حامد جیسے ذہین طالب علم ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ اور قوم کا روشن مستقبل ہیں اور میں زیدان حامد کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

ربط
 
عثمان

محفلین
زیدان حامد کو مبارک ہو!

"کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ"؟ غالباً یاداشت کا کوئز لگ رہا ہے ورنہ تو "سپیلنگ بی" کو بھی "انگریزی ادب یا لسانیات کے عالمی مقابلے" میں شمار کیا جائے۔ مقابلے کی کوئی تفصیل بھی خبر کے متن میں موجود نہیں۔
آپ کی طرف سے یہ دھاگہ کھولنے پر کچھ حیرت ہوئی۔
 
ٹھیک فرمایا۔ یاداشت کا ہی مقابلہ ہے۔
پاکستان کے حوالے سے کیمسٹری کی کوئی خبر شاید ہی کبھی نظرسے گزری ہو۔ آج یہ خبر دیکھی تو بس شئیر کر دی۔
 
Top