زیک کی متفرق تصاویر

زیک

مسافر
اپریل کے آخر میں ہمارے گھر کے دروازے کے عین سامنے پورچ میں ایک ستون کے اوپر پرندوں نے گھونسلہ بنا لیا

 
اپریل کے آخر میں ہمارے گھر کے دروازے کے عین سامنے پورچ میں ایک ستون کے اوپر پرندوں نے گھونسلہ بنا لیا

بالا تصاویر آپ کی روایتی عکس کشی کے متضاد قدرے دھندلی ہیں ، برادرم زیک ! اگر یہ تصاویر واضح شکل میں دیکھنے کو ملیں تو لطف دوبالا ہوجائے ۔شکریہ ۔:):)
 

زیک

مسافر
بالا تصاویر آپ کی روایتی عکس کشی کے متضاد قدرے دھندلی ہیں ، برادرم زیک ! اگر یہ تصاویر واضح شکل میں دیکھنے کو ملیں تو لطف دوبالا ہوجائے ۔شکریہ ۔:):)
لائٹنگ کے کافی مسائل تھے۔ موشن بلر ختم کرنے کے لئے آئی ایس او بہت اونچا رکھنا پڑا جس سے نائز میں بہت اضافہ ہوا۔ پھر پرندے سائے میں کچھ اندھیرے میں تھے اور پیچھے سورج کی تیز روشنی
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اکتوبر میں ہم نارتھ کیرولائنا میں بلورج ماؤنٹینز میں کیمپنگ ٹرپ پر گئے۔ وہاں کی کچھ تصاویر حاضر ہیں۔

ایک ہائک ہم نے سکنی ڈپ فالز تک کی۔

 

زیرک

محفلین
کہاں ہے آپ کا ددھیالی گاؤں؟ آپ کو اتنی دور جانا ہو گا اور یہ تصویر میرے گھر سے تیس چالیس منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے جنوب کی جانب تھوہا خالصہ نامی قصبہ میرا آبائی علاقہ ہے، 1947 کے ہندو مسلم فسادات میں کافی بدنام بھی رہا ہے۔
لڑکپن میں جب شہر کی ہنگام سے اکتا جاتا تھا تو ایک ویک اینڈ کزنز کے ساتھ وہیں گزارتا تھا، پھر اس میں آج کل کے زمانے کی مناسبت سے ٹریکنگ بھی ہوتی تھی اور جنگلی خرگوش کا شکار بھی، آج بھی جب جانا ہوتا ہے تو یہ علاقہ چونکہ راولپنڈی اسلام آباد سے 35 منٹ کی ڈرائیو پہ واقع ہے اس لیے ہر بار کم از کم ضرور جاتا ہوں، آس پاس کی دونوں تحصیلیں کلر سیداں اور کہوٹہ گو کہ اب کافی ماڈرن ہو چکی ہیں لیکن تھوہا خالصہ میں اب بھی قدرتی ماحول برقرار ہے۔ میرا اکثر اوقات ایک روڈ ٹرپ بھی ضرور ہوتا ہے جو تھوہا خالصہ سے براستہ مٹور، نارہ، بیور (کروٹ ہائیڈر پاور پراجیکٹ) اور کہوٹہ سے ہوتے ہوئے نرڑھ جو کہ مری تحصیل کے بالکل بالمقابل ہے تک جانا ہوتا ہے اور پھر واپسی کہوٹہ کے رستے ہوتی ہے۔ بیور سے آپ کوٹلی روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کی طرف سیر کرنے یا محض روڈ ٹرپ کے لیے نکل سکتے ہیں، کہوٹہ آزاد پتن روڈ سے آپ سینٹرل کشمیر کو بھی جا سکتے ہیں جس میں آپ پلندری، باغ راولا کوٹ ڈھیر کوٹ اور دیگر ملحقہ علااقوں کو جا سکتے ہیں۔
 
Top