جاسمن

لائبریرین
ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے۔
28-Mar-19

دنیا بھر میں تعلیمی ادارے نہ صرف اپنے طلبا کو علم کی دولت سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ انہیں زندگی گزارنا اور زندگی کے مشکل مرحلوں سے نمٹنا بھی سکھاتے ہیں۔

استاد اور تعلیمی ادارے ہر انسان کی شخصیت پر گہرا اثر مرتب کرتے ہیں اور جو کچھ ہم ان سے سیکھتے ہیں وہ تاعمر ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہارورڈ یونیورسٹی بھی اپنے طالب علموں کو تعلیم کے علاوہ بھی زندگی کے مختلف سبق سکھاتی ہے، آج ہم ایسے ہی کچھ اقوال آپ کو بتانے جارہے ہیں جو اس ادارے کے طلبا نے یہاں کی جاگتی دیواروں سے سیکھے۔

1: اگر آپ ابھی سوئیں گے تو خواب دیکھیں گے، لیکن اگر آپ پڑھنے کو سونے پر ترجیح دیں گے تو یہ خواب حقیقت میں بدل جائیں گے۔

2: جب آپ سوچتے ہیں کہ وقت گزر گیا، بہت دیر ہوگئی، تب بھی وقت باقی ہوتا ہے۔

3: پڑھائی کی مشقت اور تکلیف عارضی ہے، لیکن جہالت کی تکلیف مستقل اور دائمی ہے۔

4: زندگی ساری عمر پڑھنے کے لیے نہیں ہے، لیکن اگر آپ یہ وقت بھی نہیں گزار سکتے تو پھر آخر آپ زندگی میں کیا کرسکتے ہیں؟

5: آج لطف اندوز ہونا اور مزے کرنا کل آپ کو رونے پر مجبور کرسکتا ہے۔

6: حقیقت پسند وہی ہیں جو مستقبل کے لیے کوئی خدمت انجام دیں۔

7: آج آپ کی تنخواہ اسی کے برابر ہے جو کل آپ نے تعلیم حاصل کی۔

8: صرف محنت سے ہی آپ اچھا کما سکتے ہیں۔

آپ کو ان میں سے کون سا قول سب سے زیادہ پسند آیا؟

ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے
 
سید عمران

محفلین
ویسے تو سبھی نکات اچھے ہیں لیکن یہ دو باتیں سمجھ میں نہیں آئیں۔۔۔
اگر آپ ابھی سوئیں گے تو خواب دیکھیں گے، لیکن اگر آپ پڑھنے کو سونے پر ترجیح دیں گے تو یہ خواب حقیقت میں بدل جائیں گے۔
اگر سوئیں گے نہیں تو صحت مند کیسے رہیں گے؟؟؟
5: آج لطف اندوز ہونا اور مزے کرنا کل آپ کو رونے پر مجبور کرسکتا ہے۔

اس طرح تو آدمی کبھی مزےنہیں کرسکتا!!!
 
ویسے تو سبھی نکات اچھے ہیں لیکن یہ دو باتیں سمجھ میں نہیں آئیں۔۔۔

اگر سوئیں گے نہیں تو صحت مند کیسے رہیں گے؟؟؟

اس طرح تو آدمی کبھی مزےنہیں کرسکتا!!!
بھیا یہ نکات موٹی عقل والوں کے سمجھ بھی نہیں آنے والے ،
اس لیے آپ رہنے ہی دیں ۔:p
 
رباب واسطی

محفلین
ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے۔
28-Mar-19

دنیا بھر میں تعلیمی ادارے نہ صرف اپنے طلبا کو علم کی دولت سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ انہیں زندگی گزارنا اور زندگی کے مشکل مرحلوں سے نمٹنا بھی سکھاتے ہیں۔

استاد اور تعلیمی ادارے ہر انسان کی شخصیت پر گہرا اثر مرتب کرتے ہیں اور جو کچھ ہم ان سے سیکھتے ہیں وہ تاعمر ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہارورڈ یونیورسٹی بھی اپنے طالب علموں کو تعلیم کے علاوہ بھی زندگی کے مختلف سبق سکھاتی ہے، آج ہم ایسے ہی کچھ اقوال آپ کو بتانے جارہے ہیں جو اس ادارے کے طلبا نے یہاں کی جاگتی دیواروں سے سیکھے۔

1: اگر آپ ابھی سوئیں گے تو خواب دیکھیں گے، لیکن اگر آپ پڑھنے کو سونے پر ترجیح دیں گے تو یہ خواب حقیقت میں بدل جائیں گے۔

2: جب آپ سوچتے ہیں کہ وقت گزر گیا، بہت دیر ہوگئی، تب بھی وقت باقی ہوتا ہے۔

3: پڑھائی کی مشقت اور تکلیف عارضی ہے، لیکن جہالت کی تکلیف مستقل اور دائمی ہے۔

4: زندگی ساری عمر پڑھنے کے لیے نہیں ہے، لیکن اگر آپ یہ وقت بھی نہیں گزار سکتے تو پھر آخر آپ زندگی میں کیا کرسکتے ہیں؟

5: آج لطف اندوز ہونا اور مزے کرنا کل آپ کو رونے پر مجبور کرسکتا ہے۔

6: حقیقت پسند وہی ہیں جو مستقبل کے لیے کوئی خدمت انجام دیں۔

7: آج آپ کی تنخواہ اسی کے برابر ہے جو کل آپ نے تعلیم حاصل کی۔

8: صرف محنت سے ہی آپ اچھا کما سکتے ہیں۔

آپ کو ان میں سے کون سا قول سب سے زیادہ پسند آیا؟

ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے
:redheart::great::redheart:
 
آصف اثر

معطل
تو پھر جس نے اس آفاقی قاعدہ کو اپنایا وہ مریخ تک جا پہنچے اور ہم نے نیند کو پڑھائی پر ترجیح دی اور سوشل میڈیا پر خجل خوار ہورہے ہیں
نیند کے بغیر زندگی بسر کرنے والی مخلوق شائد مریح پر ہی رہتی ہوگی۔ پہنچی وہیں پہ خاک۔
 
رباب واسطی

محفلین
جواب تو موجود ہے مگر بحث کی لاحاصل طوالت کے ڈر سے مزید تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں
ہاں جاسمن آپی کو مکمل حق ہے حاصل ہے کہ اپنی اس اشاعت موتیوں جیسے اقوال کے دفاع میں جو بھی کہنا چاہیں ۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اگر سوئیں گے نہیں تو صحت مند کیسے رہیں گے؟؟؟

پہلا قول "زمینی" حقائق سے متصادم ہے۔ معلوم نہیں یہ کس "الو" نے کہا ہوگا۔
السلام علیکم۔
میرے دونوں انتہائی محترم بھائیان!
یہاں ضرورت سے زیادہ سونا مراد ہے جو ہمارے ہاں اکثریت کا مزاج ہے۔ اب دیکھ لیں کہ ہمارے اسلامی ہیروز کس قدر سوتے تھے۔ جلدی سونا اور ساجرے اٹھنا ہماری ریت تھی کہ ساجرے وقت میں برکتیں ہوتی ہیں اور آسمان سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔
ظاہر ہے کہ مذکورہ جامعہ نے اس تناظر میں نہیں کہا لیکن مقصد یہی ہے کہ کم سویا جائے یا اُتنا ہی جس میں ہم تازہ دم ہوجائیں۔
 
صرف تفنن طبع کے لیے لکھ دیا تھا۔ "الو" کو بھی ڈاکٹر شفیق الرحمن کے "بردبار اور دانشمند" کے تناظر میں پڑھا جائے۔
خیال ہوا کہ اس میں کچھ تصرف کرکے بہتر کیا جائے کہ "اگر آپ زیادہ سوئیں گے تو زیادہ خواب دیکھیں گے لیکن اگر آپ پڑھنے کو زیادہ سونے پر ترجیح دیں گے تو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیں گے۔"
مگر "اصل" میں تدوین مناسب معلوم نہیں ہوا۔
 
بافقیہ

محفلین
ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے۔
28-Mar-19

دنیا بھر میں تعلیمی ادارے نہ صرف اپنے طلبا کو علم کی دولت سے روشناس کرواتے ہیں بلکہ انہیں زندگی گزارنا اور زندگی کے مشکل مرحلوں سے نمٹنا بھی سکھاتے ہیں۔

استاد اور تعلیمی ادارے ہر انسان کی شخصیت پر گہرا اثر مرتب کرتے ہیں اور جو کچھ ہم ان سے سیکھتے ہیں وہ تاعمر ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہارورڈ یونیورسٹی بھی اپنے طالب علموں کو تعلیم کے علاوہ بھی زندگی کے مختلف سبق سکھاتی ہے، آج ہم ایسے ہی کچھ اقوال آپ کو بتانے جارہے ہیں جو اس ادارے کے طلبا نے یہاں کی جاگتی دیواروں سے سیکھے۔

1: اگر آپ ابھی سوئیں گے تو خواب دیکھیں گے، لیکن اگر آپ پڑھنے کو سونے پر ترجیح دیں گے تو یہ خواب حقیقت میں بدل جائیں گے۔

2: جب آپ سوچتے ہیں کہ وقت گزر گیا، بہت دیر ہوگئی، تب بھی وقت باقی ہوتا ہے۔

3: پڑھائی کی مشقت اور تکلیف عارضی ہے، لیکن جہالت کی تکلیف مستقل اور دائمی ہے۔

4: زندگی ساری عمر پڑھنے کے لیے نہیں ہے، لیکن اگر آپ یہ وقت بھی نہیں گزار سکتے تو پھر آخر آپ زندگی میں کیا کرسکتے ہیں؟

5: آج لطف اندوز ہونا اور مزے کرنا کل آپ کو رونے پر مجبور کرسکتا ہے۔

6: حقیقت پسند وہی ہیں جو مستقبل کے لیے کوئی خدمت انجام دیں۔

7: آج آپ کی تنخواہ اسی کے برابر ہے جو کل آپ نے تعلیم حاصل کی۔

8: صرف محنت سے ہی آپ اچھا کما سکتے ہیں۔

آپ کو ان میں سے کون سا قول سب سے زیادہ پسند آیا؟

ہارورڈ یونیورسٹی کے یہ سبق آپ کی زندگی بدل دیں گے
آخری دو خالص مادی نظر آرہے ہیں۔ ویسے ہارورڈ وغیرہ سے مادیت کے علاوہ کس کی امید کی جاسکتی ہے؟:quiet:
 
Top