کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2019

آج بک فیئر کے پہلے دن ہماری خریداری کی فہرست؛

1. حرفِ شوق از مختار مسعود۔ستمبر 2019 میں چوتھا ایڈیشن چھپ کر آیا ہے۔ ہم آج تیسرے سال اس کو کھونے کے موڈ میں نہ تھے۔ ادھر قیمت میں ایک روپیے کی رعایت بھی نہ تھی۔ ہم نے چونکہ بہن کے لیے عمیرہ احمد کا ناول پچاس فیصد قیمت پر خریدا اس لیے اس کتاب میں بھی سو روپے کی رعایت مل گئی۔

2. فکشن، فن اور فلسفہ ( ڈی ایچ لارنس کے منتخب علمی، ادبی اور فلسفیانہ مضامین) ترجمہ و توضیحات مظفر علی سید ۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے چھاپا۔

3. منتخب کلام غالب (مع ترجمہ و تشریح) از پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ ہاشمی۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے چھاپا۔

4. عالمی افسانے ( دنیا کی بہترین ادبی کہانیوں کا انتخاب)
مرتب ڈاکٹر آصف ریاض قدیر۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے چھاپا۔

5. پیام اقبال از سید قاسم محمود۔ اقبال اکیڈمی نے چھاپا۔

6. The Monster in the Box: an Inspector Wexford mystery by Ruth Rendell.
کل ہی ان کی کتاب Harm Done ختم کی۔ کل برٹش کونسل لائبریری سے ان کی کتاب Inspector Wexfordکا پہلا کیس لاکر پڑھنا شروع کیا ہے۔

7. اقبال اکیڈمی کا کتابچہ "حیاتِ اقبال


بک فیئر میں ٹہلتے ہوئے @راشداشرف بھائی سے بھی ملاقات ہوئی۔ کل یا پرسوں تفصلی ملاقات ٹھہری ہے
 
آج دو کتابیں خریدیں اور بہت سی کتابوں کی قیمت دیکھ کر کڑھتے ہوئے واپس رکھ دیں۔

1. وطن میں جلا وطن از گیبرئیل گارسیا مارکیز ترجمہ انور زاہدی۔ عکس پبیکیشنز لاہور نے چھاپا۔ یہ مارکیز کی کتاب Clandestine in Chile کا ترجمہ ہے۔

2. Homage to Catalonia. By George Orwell.
Every line of serious work that I have written since 1936has been written, directly or indirectly, against totalitarianism, and for democratic Socialism as I understand it.,"
Thus wrote Orwell following his experience a
military man in the Spanish civil war,
chronicled in "Homage to Catalonia"
 
Top