قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

دوسروں کی ٹوہ میں رہنا اچھی بات نہیں۔

112.jpg
 

بافقیہ

محفلین
اللہ کریم کے نزدیک بہترین انسان وہ ہے جس کا وجود دوسروں کیلئے فائدہ مند ہو ۔
اللہ کریم ہمیں لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے ۔ آمین
مٹھائیاں تقسیم کرنا تو سن رکھا ہے ۔ یہ آسانیاں بھی گھر گھر تقسیم کی جاتی ہیں؟ :eek:
اور اگر پوسٹ یا کوریر کے ذریعہ سے بھیج سکیں تو ہمیں بھی یاد رکھئے گا۔۔۔
:)
 
پہلے ہم بولنا سیکھتے ہیں ، یہ بچپن سے بڑے ہونے کا سفر ہے ۔
یہ سیکھنا کہ کیا بولنا ہے ، یہ لاعلمی سے علم کا سفر ہے اور یہ سیکھ لینا کہ کب بولنا ہے اور کب نہیں ، یہ نادانی سے دانائی کا سفر ہے ۔
 

عدنان عمر

محفلین
‏میں نابینا لوگوں کا بہت احترام کرتا ہوں کیونکہ وہ لوگوں کے متعلق ان کے چہروں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے رویے کی بنیاد پر رائے قائم کرتے ہیں۔

ولیئم شیکسپیئر
 

سید عمران

محفلین
مٹھائیاں تقسیم کرنا تو سن رکھا ہے ۔ یہ آسانیاں بھی گھر گھر تقسیم کی جاتی ہیں؟ :eek:
اور اگر پوسٹ یا کوریر کے ذریعہ سے بھیج سکیں تو ہمیں بھی یاد رکھئے گا۔۔۔
:)
آپ بھی کن سے فرمائش کربیٹھے۔۔۔
پہلے یہ ہمیں چائے کی ایک پیالی تو پلادیں۔۔۔
نو ماہ سے معاملہ لٹکائے بیٹھیں ہیں!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 

عدنان عمر

محفلین
مجھے جب بھی کسی طاقتور دلیل کا سامنا ہوا، میں نے اپنی رائے بدلنے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں کی۔

برٹرینڈ رسل
 

عدنان عمر

محفلین
‏جن باتوں پر جھگڑا کر کے لوگ منوں مٹی تلے جا سوتے ہیں، انہی باتوں پر ہلکی سی مٹی ڈال کر دنیا میں پر سکون زندگی گذاری جا سکتی ہے.
 
Top