'بوائے فرینڈ' سے ملنے کرتارپور آئی سکھ لڑکی کی پاکستان میں فرار کی کوشش

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
03 دسمبر ، 2019
445_030042_reporter.jpg
روزنامہ جنگ
'بوائے فرینڈ' سے ملنے کرتارپور آئی سکھ لڑکی کی پاکستان میں فرار کی کوشش
209458_5934779_updates.jpg

— کرتارپور گوردوارہ

لاہور: پاکستان نے کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پاکستانی وزیٹرز کے لیے گوردوارہ سے واپسی پر بھی بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق 23 نومبر کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کوریاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

ان چاروں نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھ یاتری منجیت کور نے راہداری سے واپس جانے کی بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور اس یاتری کارڈ گوردوارے کے ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔
 
فاخر

کوریڈور کھولے جانے کے ’’نتائج‘‘ آنے شروع ہوگئے ، بقول شیخ رشید کیا یہی جنرل قمر باجوہ کی ’’ذہنی اپج‘‘ ہے؟ :LOL::LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
ہر جائز چیز کو ہمیشہ ناجائز طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ انسانی فطرت میں ہے۔ ابھی تو یہاں سے اسمگلنگ کے بڑے "وسیع" مواقع پیدا ہونگے، باخبر حکومتیں ان چیزوں پر نظر رکھتی ہیں۔
 
ایک اور ذریعہ یہ بتا رہا ہے کہ منجیت کور فیصل آباد پہنچ گئی تھی۔ پاکستانی کڑی نے ایک دن وہیں گردوارے میں گزارا۔ واپسی کی کوشش میں پکڑی گئی تو کہانی کھلی۔ منجیت کور کو فیصل آباد سے بازیاب کروا کر واپس بھیجا گیا۔

سیکورٹی بریچ سے ہونے والی سبکی سے بچنے کے لیے اس رومانوی الف لیلی کو سرکاری طور پر کرتار پور میں ہی ختم شد کروایا گیا۔

(واللہ عالم بالصواب)
 
Top