مائیکروسافٹ ایکسل میں مدد چاہیے۔۔۔

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم احباب اردو محفل!
امید ہے بخیر و عافیت سے ہوں گے۔
میں نے ایکسل میں سکول کےبچوں کا رزلٹ بنایا ہے۔ تفصیل اور مسئلہ کچھ یوں ہے۔
پہلے شیٹ میں بچوں کا رزلٹ ہے جس میں سلسلہ نمبر، نام طالبعلم، ولدیت، مضامین کے نمبرز، حاصل کردہ نمبرز اور آخر میں کیفیت کا کالم ہے جس میں بچوں کے نمبروں کے حساب سے ان کے نتیجے کا پتہ چلتا ہے کہ وہ پاس ہے، فیل ہے یا کون سا پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔
دوسرے شیٹ میں پراگرس رپورٹ ہے۔ جس میں اوپر اوپر طلباء کی تعداد، کتنے کامیاب ہوئے؟ کتنے ناکام ہوئے؟ اور کل کتنا فیصد بنا؟ اس سے نیچے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے نام ہیں۔۔۔۔ اب مسئلہ یہیں پر درپیش ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ جہاں پہلی پوزیشن لکھا ہوا ہے وہاں اگلے سیل یا خانہ میں اس بچے کا نام اور ولدیت خود بخود ظاہر ہو جائے۔ اسی طرح دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے بچوں کے نام بھی ان کے اگلے والے خانہ میں ظاہر ہو جائیں۔
کیا کوئی ایسا مددگار فارمولا ہے جو اس مسئلہ کو حل کر سکے؟
 

احمد محمد

محفلین
جگاڑ سے مسئلہ حل کر دیتے ہیں، تب تک کام چلائیں جب تک کوئی درست راہنمائی نہیں کرتا:-

تینوں پوزیشنز کے دائیں کالم میں سامنے والے سیل میں "لارج" کے فارمولے لگا کر تینوں پوزیشنز حاصل کریں اور پھر اس سے اگلے کالم میں "وی لوک اپ" کا فارمولا استمعال کرتے ہوئے طالب علم کا نام اور ولدیت کال کر لیں۔
 
آخری تدوین:
Top