پشتو زبان جاننے والے احباب سے خصوصی توجہ کی اپیل

فاخر

محفلین
محترم محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کہ آپ تمام حضرات بخیر ہوں گے ۔
عرض یہ ہے کہ ہمارے ایک جان پہچان کے صحافی دوست ہیں ،انہیں کوئی کتاب غالباً پشتو زبان کی ہاتھ لگی ہے،یعنی انہیں کہیں سے کسی پرانے صندوق سے یا کسی خوانچے والے کے یہاں سے دستیاب ہوئی ہے۔کسی کسی لفظ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس میں شہنشاہِ کونین ﷺکا ذکر خیر ہے یا پھر یہ سیرت طیبہ کے موضوع پر کوئی کتاب ہے۔ ہمارے صحافی دوست کی خواہش ہے کہ کوئی شخص کتاب کی زبان بتادے اور ہو سکے تو سردست اس صفحہ کے ترجمہ کی بھی زحمت فرمادیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ اس میں کیا لکھا ہے ؟ اس کا ایک ورق پیش خدمت ہے ۔ ہمارے اس محبوب فورم ’’اردو محفل فورم ‘‘ پر پشتو زبان جاننے والے محفلین بکثرت ہوں گے ،ان سے گزارش ہے کہ وہ اس ورق کو دیکھ لیں اور بتائیں کہ کیا یہ پشتو زبان کی ہی کتاب ہے ۔
f50d32c2-ec60-4bca-b42f-960262651cd7.jpg

 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
یہ پشتو ہی ہے لیکن کوئی قدیم تحریر معلوم ہوتی ہے۔
دوسری تصویر نظر نہیں آرہی۔ براہ کرم اسے دیکھ لیجیے۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ پشتو ہی ہے
میرا خیال ہے کہ بایزید انصاری کی مشہور کتاب مخزن البیان کا قلمی نسخہ ہے۔ کیوں کہ چوتھی لاین بایزید کے نام سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے

کہ میں بایزید رسول کریم کے معجزوں کا بیان کروں

یاد رہے کہ مخزن البیان پشتو کی اولیں نثری کتاب ہے
اگر میرا خیال درست ہے تو یہ ایک اہم دریافت ہے۔ واللہ اعلم
 

فاخر

محفلین
جی بیشتر حصے کا ترجمہ ہوچکا ہے۔ لیکن کچھ الفاظ غور طلب ہیں۔ اگر بہتر ریزولوشن کی تصاویر دستیاب ہوسکے تو پیٹرن کو بہتر طور پر سمجھنا آسان رہے گا۔
جزاک اللہ، ماشاءالله الرحمٰن
جی یہی تصویر ہے میرے پاس، ان سے اس سے بہتر تصویر کا مطالبہ کرتا ہوں ۔
 

جیہ

لائبریرین
تصحیح
کتاب کا نام خیر البیان ہے
مخزن البیان اخون درویزہ کی تصنیف ہے اور خیر البیان کے جواب میں لکھی گئی تھی
 

آصف اثر

معطل
جزاک اللہ، ماشاءالله الرحمٰن
جی یہی تصویر ہے میرے پاس، ان سے اس سے بہتر تصویر کا مطالبہ کرتا ہوں ۔
کیا آپ نے ایک تصویر اپلوڈ کی ہے یا دو؟
مجھے صرف ایک تصویر ہی نظر آرہی ہے۔ اس طرح کی تحاریر کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جتنے زیادہ صفحات دستیاب ہوں، دیکھنے چاہیے۔
 
Top