جاسمن

لائبریرین
IMG-20191123-051639.jpg

سونجیاں ہو جان گلیاں تے وج مرزا یار پھرے:)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک بار ساجرے آمد ہوئی تو بس ہم ہی ہم تھے۔ تب یہ مصرع ذہن میں آیا لیکن یہ ہم پہ سوٹ نہیں کر رہا تھا۔ ہر روز ساجرے ساجرے جب محفل پہ آنا ہوتا ہے تو زیادہ لڑیاں محترم جاسم صاحب کی ہوتی ہیں۔ اور اکثر وہ اکیلے ہی "پوری اردو محفل" بنے ہوتے ہیں۔:D سو انتظار تھا کہ وہ آئیں ، ہم لاگ آؤٹ ہوں اور ان کے اعزاز میں یہ مصرع پیش کر سکیں۔:D
 
سید عمران

محفلین

ساجرے ساجرے کیا؟؟؟
:idontknow::idontknow::idontknow:
 
محمد وارث

لائبریرین
ساجرے ساجرے کیا؟؟؟
:idontknow::idontknow::idontknow:
یہ ساجرے ہم نے بھی پہلی بار سُنا ہے۔

کس زبان میں مستعمل ہے یہ لفظ؟
"ساجرا" یا "ساجرے" تو خیر میں نے بھی نہیں سُنا۔ :)

وسطی پنجاب کی پنجابی میں ایک لفظ "سجرا" اور اسکی تانیث "سجری" بولا جاتا ہے جس کا مطلب نیا یا تازہ تازہ ہوتا ہے۔ 'سجری سویر' ترکیب میں بولا جاتا ہے جس کا لغوی مطلب تو 'نئی صبح' بنتا ہے لیکن عام طور پر صبحِ صادق کے وقت کو کہتے ہیں۔

یہ ربط دیکھیے، اس میں ایک پنجابی پروگرام "سجری سویر" کے اجرا کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

اسی طرح ویکیپیڈیا پنجابی کا ایک ربط دیکھیے، جس میں "سجری سویر" پودوں کے ایک گروپ کی بات ہو رہی ہے۔ ان پودوں کے گروپ کو پنجابی میں 'سجری سویر' اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ان کے پھول صبح سویرے کھلتے ہیں۔
 
Top