چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

عاطف ملک

محفلین
بدونِ میرِ سفر ہیں جو رہروانِ ہدیٰ
بھٹک رہے ہیں پسِ کاروانِ وہم و گماں
واہ
وہ ایک لفظ حقیقت مدار ہے جس پر
لکھا ہوا ہے کہیں دربیانِ وہم و گماں
اللہ اللہ
مرے لہو میں جزیرہ تری محبت کا
یقین زارِ حقیقت میانِ وہم و گماں
لاجواب
تمام حکمتیں باطل ہیں عشق کے آگے
تمام فلسفے سودا گرانِ وہم و گماں
لیکن یہ شعر تو بس۔۔۔۔۔۔۔ناقابلِ بیان کیفیت ہو گئی پڑھ کر۔
کیا خوب کہا اور کیا ہی سچی بات کی۔
بہت بہت داد ظہیر بھائی۔
ایسے ہی لکھتے رہیں۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
بہت نوازش ہے فاخر بھائی ! اللہ آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ عزت افزائی کے لئے دل سے ممنون ہوں۔ آپ نے تو اپنے تبصرے میں بعینہ میرا فلسفۂ شعر بیان کردیا ۔ میری شعوری کوشش ہوتی ہے کہ غزل کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بدلتے حالات ، جدید مسائل اوران سے پیدا ہونے والی جدید حسّیات پر روشنی ڈالی جائے ۔ اس میں کہاں تک کامیاب ہوتا ہوں اس کا فیصلہ تو پڑھنے والے ہی کریں گے ۔آپ احباب حوصلہ افزائی کرتے ہیں اس کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ برقی کتاب کی کوششیں جاری ہیں ۔ جلد ہی کچھ نتیجہ نکلنا چاہئے ۔
آپ کی شاعری سے مجھ ایسے سہل پسند بہت کچھ سیکھتے ہیں،اس لیے میری طرف سے آپ امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیاب ٹھہرے:)
برقی کتاب جلد شائع کرنے کی خوشخبری پر مزید شکریہ:)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بڑی مدت بعد !!! کوئی کلاسیکی غزل حال میں لکھی پڑھنے میں آئی ہے۔۔۔
اب کہاں کلاسیکی ذوق رکھنے والے رہے!!!

مقطع پر اقبال کا یہ شعر یاد آگیا:۔
ہو بہو کھینچے گا لیکن عشق کی تصویر کون؟
اٹھ گیا ناوک فگن، مارے گا دل پر تیر کون؟

آداب ، آداب!
بڑی نوازش جناب ! اس پذیرائی کے لئے بہت شکریہ قبلہ بافقیہ صاحب! بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اشعار پسند آئے ۔ قاری کے الفاظِ تحسین قلمکار کے لئے روشنی اور روشنائی کا کام کرتے ہیں ۔ ویسے تو میں بزعمِ خود جدید غزل ہی کہنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ غزل کا کلاسیکی رنگ اور مزاج کبھی کبھی طبیعت پر غالب آکر ہی رہتا ہے ۔ اگر آپ کلاسیکی رنگ کی غزلیں پسند کرتے ہیں تو آپ میری یہ غزل دیکھئے شاید آپ کو پسند آئے : وہ کلاہِ کج وہ قبائے زر ، سبھی کچھ اُتار چلاگیا
:):):)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھئی تما م کی تمام غزل ہی شاندار ہے ۔ ظہیر بھائی ۔ کئی جگہ قلبی واردات ( بلکہ اس کے تفرد اورتنوع ) کو خوب سمیٹا ہے ۔ :)
کھلی جو آنکھ تو سب داستانِ وہم و گماں ۔واہ ۔
تمام فلسفے سودا گرانِ وہم و گماں ۔واہ ۔
بہت بہت نوازش سید شاہ صاحب! ذرہ نوازی ہے ! آپ کو اشعار پسند آئے تو یہ غزل معتبر ہوگئی ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ! بہت ممنون ہوں ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت داد ظہیر بھائی۔
ایسے ہی لکھتے رہیں۔الل کرے زور قلم اور زیادہ
آپ کی شاعری سے مجھ ایسے سہل پسند بہت کچھ سیکھتے ہیں،اس لیے میری طرف سے آپ امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیاب ٹھہرے:)
برقی کتاب جلد شائع کرنے کی خوشخبری پر مزید شکریہ:)

بہت بہت شکریہ! اللہ رحیم آپ کو خوش رکھے عاطف۔ آپ نے بہت عزت افزائی کی ۔ سخنوروں کی داد الگ سے معنی رکھتی ہے ۔ ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتا ہوں ۔ آپ لوگ اس فراخدلی سے نوازتے ہیں کہ شرمندگی ہونے لگتی ہے ۔ اللہ کریم خوش رکھے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایک باذوق سہیلی نے شریک کی تو اس پہ کمنٹ۔
IMG-20210616-202521.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک باذوق سہیلی نے شریک کی تو اس پہ کمنٹ۔
IMG-20210616-202521.jpg

:):):)

آپ کو کہنا چاہئے تھا کہ میں کبھی کبھی کسی غزل میں مردانہ تخلص بھی استعمال کرتی ہوں ۔ :D

ویسے بھی شعر شائع ہونے کے بعد قاری کی ملکیت ہوجاتا ہے ۔ قاری جیسے چاہے اور چاہے جہاں استعمال کرسکتا ہے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
:):):)

آپ کو کہنا چاہئے تھا کہ میں کبھی کبھی کسی غزل میں مردانہ تخلص بھی استعمال کرتی ہوں ۔ :D

ویسے بھی شعر شائع ہونے کے بعد قاری کی ملکیت ہوجاتا ہے ۔ قاری جیسے چاہے اور چاہے جہاں استعمال کرسکتا ہے ۔

اس مکالمہ میں میری شرکت بس پڑھنے کی حد تک ہے۔ یہ سب دوسرے لوگ ہیں۔
بلکہ یہ بھی دیکھیے۔
IMG-20210617-151429.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
ان مکالموں میں آپ کی شاعری کی تعریف تھی تو سوچا کہ یہاں شریک کر دوں۔ آپ اور دیگر محفلین خوشی محسوس کریں گے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ان مکالموں میں آپ کی شاعری کی تعریف تھی تو سوچا کہ یہاں شریک کر دوں۔ آپ اور دیگر محفلین خوشی محسوس کریں گے۔
بہت بہت بہت شکریہ خواہرم! بالکل خوشی ہوئی یہ دیکھ کر ۔ سخن فہم صاحبانِ ذوق کی طرف سے حرفِ تحسین کا ملنا شاعر کے لئے واقعی مسرت کا باعث ہوتا ہے ۔
اللہ آپ کو خوش رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، آپ پر اور اہلِ خانہ پر اپنی نعمتوں اور رحمتوں کو بے زوال رکھے ۔ آمین ۔ آپ تمام خیرخواہوں اور دوستوں کا شکرگزار ہوں کہ میرے شکستہ الفاظ کی اس قدر پذیرائی کرتے ہیں اور دیگر اہلِ ذوق کو بھی اس میں شریک کرتے ہیں ۔ بہت مقروض ہوں ان محبتوں کے لئے ۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20210618-180733.jpg


یہ سب مکالمے پڑھتے ہوئے مجھے ایسے خوشی ہورہی تھی کہ جیسے میری شاعری کی تعریف ہو رہی ہو۔:)
 
Top