اقبال ہمارا شاعر ہے::نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن


اقبال ہمارا شاعر ہے

از محمد خلیل الرحمٰن

ہر مسلم کو گرمانا ہے
اقبال کے شعر سُنانا ہے
سب دنیا نے یہ مانا ہے
ہم بچوں نے بھی جانا ہے​
اقبال ہمارا شاعر ہے​

یہ پاکستان کا شاعر ہے
اور ہندوستان کا شاعر ہے
بلکہ ایران کا شاعر ہے
یہ ہر میدان کا شاعر ہے​
یہ کتنا پیارا شاعر ہے​


ہندی کا ترانہ شعروں میں
آدم کا فسانا شعروں میں
اِک دور پرانا شعروں میں
اور نیا زمانا شعروں میں​
اردو کا دُلارا شاعر ہے​


اشعار مثالِ گوہر ہیں
دُنیائے ادب کے زیور ہیں
افکار مگر بالا تر ہیں
جراح کے گویا نِشتر ہیں​
اقبال اِک پیارا شاعر ہے​


عربی ، ہندی، تُرکی ، تازی
سب مسلِم اِس کے ہیں غازی
جیتی تھی جنھوں نے ہر بازی
بچوں کو سِکھائے شہبازی​
اقبال ہمارا شاعر ہے​
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
بھائی محمد خلیل الرحمٰن دوسروں کو مشورہ دیتے ہو کہ آپ کی شاعری کے زمرے میں پوسٹ کریں اور انکسار کا یہ عالم کہ خود مستقل اصلاح سخن کے تحت پوسٹ کرتے ہیں!
اگر میری نظروں میں کوئی غلطی نظر آئی تو میں بخشنے والا نہیں چاہے وہ پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہی کیوں نہ ہو! لیکن وہاں سننے والا کون ہے؟
 
بھائی محمد خلیل الرحمٰن دوسروں کو مشورہ دیتے ہو کہ آپ کی شاعری کے زمرے میں پوسٹ کریں اور انکسار کا یہ عالم کہ خود مستقل اصلاح سخن کے تحت پوسٹ کرتے ہیں!
اگر میری نظروں میں کوئی غلطی نظر آئی تو میں بخشنے والا نہیں چاہے وہ پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہی کیوں نہ ہو! لیکن وہاں سننے والا کون ہے؟
استادِ محترم کے حکم کی تعمیل میں اس نظم کو اس زمرے میں پیش کر رہے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج کل بچوں کےلئے نظمیں شاذ ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔

آپ کی اس سلسلے میں مسلسل کاوشیں لائقِ صد ستائش ہیں۔
 

بافقیہ

محفلین
خوب اور بہت خوب!!!
بلکہ اگر میرا مشورہ قبول ہو تو اسلامی شخصیات پر بچوں کیلئے نظمیں لکھنی چاہئے۔۔۔
اگر چھوٹا منھ بڑی بات نہ ہو تو یہ کہنے کی جرأت سے زیادہ ضرورت سمجھ کر لکھ رہا ہوں کہ شعرا نے بہت ہی خوبصورت نظمیں لکھی ہیں۔ لیکن بچوں کو اشعار اور نظموں میں دین کی تعلیم سے روشناس کرانا نایاب نہیں تو کم یاب ضرور ہے۔
ہاں اس میں دو رائے نہیں کہ ہمارے خزانے میں آداب و اخلاقیات پر بہت کچھ لکھا ملتا ہے مگر کافی اسے بھی نہیں کہہ سکتے ۔
افسوس ہے جس اعلی پیمانے پر مغرب میں بچوں کے ادب پر کام ہورہا ہے ، بر صغیر میں اگر اس کا عشر عشیر بھی ہو تو ہمارے بچے بچپن ہی سے نیک جذبوں ، بلند ارادوں سے آگے بڑھ سکیں گے۔ اور اپنا مستقبل خود بنانے کی کوشش کریں گے۔ بچوں کے پیچھے لگنے والی ہماری آدھی محنتیں تو یوں ہی کم ہوجائیں گی۔

بچوں کو سِکھائے شہبازی
سکھائے یا سکھائی؟؟؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زبردست! خلیل بھائی، بہت اچھی باتیں لکھی ہیں۔ اچھی نظم ہے !!!
دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے شاید ۔ کا کے بجائے کے لکھا گیا ہے ۔ اقبال کا شعر ہونا چاہئے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بچوں کے لیے بہت پیاری نظم ہے۔ سب محفلین جانتے ہیں کہ آپ بچوں سے کس قدر لگاؤ رکھتے ہیں۔ اکثر ہی آپ ان کے لیے کچھ خاص تحفہ لیے آتے ہیں۔
ماشاءاللہ۔ اللہ آپ کو اپنی خاص رحمت کے سائے میں رکھے ہمیشہ۔ آمین!
 
Top