قطعہ برائے اصلاح

عظیم

محفلین
تنہائی میں عجب کشش بھی ہے اور تنہا بھی نہ چھوڑیے گا؟
چوتھے مصرع میں وزن کا بھی مسئلہ لگتا ہے
 
فیضان قیصر

محفلین
مفعولن فاعلن فعولن
عظیم بھائی
تختی کے اعتبار سے تو مجھے وزن کا مسئلہ نہیں لگ رہا ۔ رہنمائی فرمائیں

اور تنہائی میں کشش ہے ۔ مطلب اشارا کرنا چاہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ مجھے تنہا رہنا بھا جائے۔ لہذا مجھے تنہا چھوڑنے سے اجتناب کیجے
 
عظیم

محفلین
میں فعلن کی تکرار سمجھ رہا تھا!
جو وضاحت آپ نے کی ہے وہ شعر کے الفاظ سے ظاہر نہیں ہوتی۔
تنہائی کو بلا وغیرہ کہہ لیا جائے تو بھی ٹھیک ہو سکتا ہے
 
مفعولن فاعلن فعولن
عظیم بھائی
تختی کے اعتبار سے تو مجھے وزن کا مسئلہ نہیں لگ رہا ۔ رہنمائی فرمائیں

اور تنہائی میں کشش ہے ۔ مطلب اشارا کرنا چاہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ مجھے تنہا رہنا بھا جائے۔ لہذا مجھے تنہا چھوڑنے سے اجتناب کیجے
ان الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے
میں تنہائی پسند نہ ہو جاؤں۔ یا تنہائی سے مانوس
اس بحر کے مد مقابل یہ بحر بھی لا سکتے ہیں۔
مفعول مفاعلن فعولن
 
Top