غزل براٗٗئے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین
حیرت ہے بن تمھارے دن بھی وہی ہے شب بھی
میں تو یہ سوچتا تھا زندہ نہیں رہوں گا

درسِ وفا نہ دیجے نا ہی دلیل کوئی
میں ضد پہ آگیا ہوں کچھ بھی نہیں سنوں گا

سمجھا ئیے مجھے کیا سمجھانے آئے ہو اب
اچھا! انا مرض ہے؟ او_کے! میں جھیل لوں گا

تفصیل حالِ دل کی کیا فون پر سنو گے
تم چائے پر مِلو ناں ملکر میں سب کہوں گا

آخر کو بور ہوکر چپ کیوں نہ سادھ لیجے
اک ہی گلا میں تم سے کب تک بھلا کروں گا

فیضان زندگی ہی اب مسئلہ ہے میرا
اس مسئلے کا حل دو تم کو میں مان لوں گا
 
عظیم

محفلین
حیرت ہے بن تمھارے دن بھی وہی ہے شب بھی
میں تو یہ سوچتا تھا زندہ نہیں رہوں گا
ٹھیک لگ رہا ہے۔ دوسرے میں 'تو' طویل کھینچا ہوا ہے۔ اس کا کچھ متبادل سوچیں

درسِ وفا نہ دیجے نا ہی دلیل کوئی
میں ضد پہ آگیا ہوں کچھ بھی نہیں سنوں گا
'نا' کا یوں استعمال درست نہیں، یہ ' آؤ گے نا؟ سمجھتے ہو نا؟ ' والا 'نا' ہے۔ نہیں والا 'نہ' نہیں
شاید 'نے ہی دلیل' چل جائے
دوسرے میں 'ضد پہ آنا' شاید محاورے کے خلاف ہو.
ضد ہے یہ میری اب میں کچھ بھی.... کیا جا سکتا ہے

سمجھا ئیے مجھے کیا سمجھانے آئے ہو اب
اچھا! انا مرض ہے؟ او_کے! میں جھیل لوں گا
پہلے کا دوسرا ٹکڑا بے معنی سا لگ رہا ہے۔ شاید 'سمجھا ہوا ہوں سب کچھ' بہتر رہے۔
دوسرے میں 'او کے ' 'اچھا' ہی کیوں استعمال نہیں کر لیتے؟ اور 'جھیل لو' میں ل کی تکرار بھی ہے۔

تفصیل حالِ دل کی کیا فون پر سنو گے
تم چائے پر مِلو ناں ملکر میں سب کہوں گا
یہاں 'نا' آئے گا جسے دوسرے شعر میں استعمال کیا گیا تھا۔ 'ناں' کی بجائے
اور، مل کر ہی سب کہوں گا۔ بہتر ہو گا

آخر کو بور ہوکر چپ کیوں نہ سادھ لیجے
اک ہی گلا میں تم سے کب تک بھلا کروں گا
شترگربہ لگ رہا ہے۔ 'لیجے' کی بجائے 'لو گے' شاید بہتر ہو

فیضان زندگی ہی اب مسئلہ ہے میرا
اس مسئلے کا حل دو تم کو میں مان لوں گا
درست لگ رہا ہے، صرف مان لینا کچھ عجیب لگتا ہے۔
 
عظیم وقت دینے کا بے حد شکریہ

میرے خیال سے مصرعہ واضح نہیں ہوا یہ دیکھیے تبدیل کرکے یہ کیا ہے
اچھا، بتائیے کیا سمجھانے آئے ہیں اب
او ہو! انا مرض ہے ؟ چلیے میں جھیل لوں گا

میں ضد پہ اڑ گیا ہوں کچھ بھی نہیں سنو گا

اب محاورے کے اعتبار سے بہتر ہوجائے گا؟

یہ والا شعر بدل کر اب یوں کردیا ہے

تفصیلِ حالِ دل میں اب فون پرکہوں کیا
تم چائےپر ملو نا ملکر ہی سب کہوں گا

شکایت والے شعر کو بدل کر اب یہ کر دیا ہے
اکثر میں سوچتا ہوں تم سے شکایتیں سب
اک مشقِ بے مزا ہیں کب تک بھلا کروں گا

باقی ناہی، جھیل، والی بات کا متبادل فی الوقت سمجھ نہیں آرہا کیا معلوم سر مدد فرما دیں
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
اچھا، بتائیے کیا سمجھانے آئے ہیں اب
او ہو! انا مرض ہے ؟ چلیے میں جھیل لوں گا
مزید بگڑ گیا ہے، پہلی صورت ہی بہتر تھی۔ صرف پہلے مصرع میں 'آئے ہو' کی جگہ 'آئے ہیں' کر لیں۔ اور دوسرا مصرعے میں صرف 'اوکے' عجیب لگ رہا تھا۔ اس کی جگہ 'چلیے' آ گیا ہے تو یہ خامی بھی دور ہو گئی ہے۔ اب صرف 'جھیل لوں' میں تنافر بچا ہے جس کا متبادل ابھی میرے بھی ذہن میں کوئی نہیں

ضد والے شعر میں 'نا' کا متبادل تو 'نے' دیا تھا میں نے۔ اور دوسرا مصرع مجھے میرا تجویز کیا ہوا ہی بہتر اور رواں لگ رہا ہے۔ آپ کا نیا مصرعہ درست تو ہے مگر روانی میں کم لگ رہا ہے
باقی دونوں اشعار درست ہو گئے ہیں
 
فیضان قیصر

محفلین
8

عظیم بہت عنایت - اپنا قیمتی وقت دینے کا بے حد شکریہ-
 
عظیم بھائی جی آپ نے "نے" متبادل دیا تو ہے پر مجھے یہ روزمرہ بول چال سے ذرا ہٹ کر لگ رہا ہے
 
الف عین

لائبریرین
حیرت ہے بن تمھارے دن بھی وہی ہے شب بھی
میں تو یہ سوچتا تھا زندہ نہیں رہوں گا
کی ایک بہتر صورت
دن بھی اسی طرح ہیں، راتیں وہی ہیں اب بھی
میں سوچتا تھا تم بن زندہ نہیں رہوں گا
 
فیضان قیصر

محفلین
حیرت ہے بن تمھارے دن بھی وہی ہے شب بھی
میں تو یہ سوچتا تھا زندہ نہیں رہوں گا
کی ایک بہتر صورت
دن بھی اسی طرح ہیں، راتیں وہی ہیں اب بھی
میں سوچتا تھا تم بن زندہ نہیں رہوں گا

شکریہ سر مجھے بھی آپ کے عطا کیے مصرعے پسند آئے -باقی کے بارے میں بھی آپ رائے دیتے تو مہربانی ہوتی
الف عین ❤️
 
فیضان قیصر

محفلین
عظیم بھائی
ان دونوں اشعار پر اپنی رائے دے دیں شکریہ

ڈسکس تو کرلوں لیکن مجھکو یقین ہیکہ
تم کو میں حالتِ دل سمجھا نہیں سکوں گا
فیضان بے دلی ہی اب میرا مسئلہ ہے
تم جو بھی حل کہو گے فورا میں مان لوں گا
 
عظیم

محفلین
ڈسکس تو کرلوں لیکن مجھکو یقین ہیکہ
تم کو میں حالتِ دل سمجھا نہیں سکوں گا
۔۔۔ ڈسکس لانا ضروری ہے کیا؟ تذکرہ وغیرہ آسانی سے استعمال ہو سکتا ہے۔ دوسرا 'ہے کہ' میں 'کہ' کا یوں اختتام پر آنا شاید درست نہیں

فیضان بے دلی ہی اب میرا مسئلہ ہے
تم جو بھی حل کہو گے فورا میں مان لوں گا
۔۔۔ بے دلی سے کیا مراد ہے یہ سمجھ نہیں آیا۔ حل کہو محاورے کے خلاف لگتا ہے۔
 
دورِ حاضر کی اردو کی مناسبت سے میں نے جان کر ڈسکس استعمال کیا ہے ۔

بے دلی سے مراد ۔ بےزاری ۔ ہر چیز سے اکتاہٹ

تم جو بھی حل بتاو فورا میں مان لوں گا ۔۔۔ یہ بہتر ہے؟؟
 
عظیم

محفلین
دورِ حاضر کی اردو کی مناسبت سے میں نے جان کر ڈسکس استعمال کیا ہے ۔

بے دلی سے مراد ۔ بےزاری ۔ ہر چیز سے اکتاہٹ

تم جو بھی حل بتاو فورا میں مان لوں گا ۔۔۔ یہ بہتر ہے؟؟
فوراً کچھ عجیب لگتا ہے۔
ویسا ہی میں کروں گا
بہتر نہیں ہو گا؟
 
Top