The Digital Prosodist v1.0-beta release

اگر میں غلط نہیں تو ایک لفظ کا وزن صرف تب کی پتہ چل سکتا ہے جب اس کا تلفظ (لغت سے؟) معلوم ہو یا صرف حروف کی مدد سے جاننے کا کوئی اصول ہے؟ میں اس بات میں کھویا ہوا ہوں۔
مکمل اعراب ہوں تو وزن معلوم کرنا چنداں مشکل نہیں۔ مگر اس لغت میں اعراب نامکمل ہیں. اس لیے کچھ اپنے اختراع کردہ اصولوں کے ذریعے وزن کا اندازہ کیا گیا ہے، ہر لفظ ان اصولوں پر پورا اترتا نہیں اس لیے اغلاط در آتے ہیں۔
 
ہاں یہ ہے۔
 
اِس پروگرام کو کیسے ڈاؤنلوڈ/حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چسپاں کردہ لنک پر جانے کے بعد کوئی خاص سمجھ نہیں آئی کہ یہ پروگرام کیسے ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔۔۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔۔۔ شکریہ۔۔۔!
 
شکیب

محفلین

مکمل اعراب والی ڈکشنری کی تلاش مجھے بھی ہے۔ دوست یا hackerspk شاید مدد کر سکیں۔
 
شکیب

محفلین
اِس پروگرام کو کیسے ڈاؤنلوڈ/حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چسپاں کردہ لنک پر جانے کے بعد کوئی خاص سمجھ نہیں آئی کہ یہ پروگرام کیسے ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔۔۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔۔۔ شکریہ۔۔۔!
یہ سیٹ اپ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں۔
https://github.com/Chashm-e-Afreen/...eta/The.Digital.Prosodist.v1.0-beta.Setup.exe
 
دوست

محفلین
اعراب والے الفاظ ان فہرستوں میں شامل تھے، 'مکمل' کے حوالے سے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
 
ضرور۔
اینڈروئیڈ ایپ بھی ہو تو اور اچھا ہو جائے۔

لینگویج کون سی استعمال کرنے والے ہیں؟
ویب ایپ بن جائے تو پھر اینڈروئیڈ ایپ کا ہی ارادہ ہے۔

کلائنٹ سائڈ پر تو ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاواسکرپٹ کے سوا چارہ نہیں، مگر یہ قدرے آسان کام ہے۔ سرور سائڈ پر کچھ آپشنز زیرِ غور ہیں لیکن ابھی حتمی طور پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔
 
سارا جاواسکرپٹ ہی میں کر لیں تو اینڈرائڈ ایپ بھی آسانی سے بن جائے گی کسی فریم ورک کے ذریعے۔ سعود بھائی نے ایک مرتبہ سید ذیشان بھائی کو کہا بھی تھا اس بارے میں کہ سارا جاواسکرپٹ میں کر لیں۔
 
اینڈروئیڈ پر میرا خیال ہے کہ یہی سی پلس پلس والا ورژن پورٹ کرنا بہتر ہوگا۔ امید ہے کہ اس میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔

اصل ارادہ جاواسکرپٹ میں ہی سارا کام کرنے کا تھا مگر اب کچھ دیگر تیز رفتار متبادل آزمانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 
ویب پر بھی تو سی پلس پلس والا ورژن بیک اینڈ پر استعمال ہو سکتا ہے؟
 
فرنٹ اینڈ چھوڑ کر باقی کام بہت حد تک مکمل ہو گیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ویب گاہ کی شکل و صورت بھی کچھ قابلِ قبول بنا لی جائے۔
Screenshot-20200625-232657.png
 
Top