آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
’’نہیں چاہیے 4 رنز واپس لے لیں‘‘
اسپورٹس ڈیسک جمعرات 18 جولائ 2019
1747396-benstokes-1563395564-744-640x480.jpg

اینڈرسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسٹوکس کو کافی افسوس اور اس نے معذرت بھی کی تھی۔ فوٹو: فائل

لندن: انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس نے امپائرز سے درخواست کی تھی کہ وہ اوور تھرو پر دیے گئے 4 رنز واپس لے لیں۔

جیمز اینڈرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس نے امپائرز سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بیٹ سے ٹکرا کر باؤنڈری پار کرجانے والے اوور تھرو پر دیے گئے چوکے کو واپس لے لیں۔

اینڈرسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسٹوکس کو کافی افسوس اور اس نے معذرت بھی کی تھی، مگر قانون کے تحت گیند باؤنڈری پار کر چکی تھی لہٰذا چوکا ہوگیا اور اسے واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے تو یہ ایک طرح سے "ہجوِ ملیح" محسوس ہو رہی ہے۔

کیا کریں ۔

بین اسٹوکس سمیت سب مخمصے کا شکار ہیں۔

پھر اُس بے چارے کا اوور تھرو کا "گلٹ "بھی ختم نہیں ہو رہا ہے۔

ویسے اگر کوئی پاکستانی کرکٹر، پاکستان کے خلاف انڈیا کی طرف سے کھیلے اور وننگ پرفارمنس بھی دے تو پتہ نہیں پاکستانی قو م کیا کرے گی۔ :)
 
محمد وارث

وہی جو کچھ "میجر" عدنان سمیع کے ساتھ ہو رہا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ لیں اقبال جرم۔ہن کی کریے؟

ورلڈ کپ فائنل میں امپائر کا اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف
ویب ڈیسک اتوار 21 جولائ 2019
1751938-dharmasena-1563710624-818-640x480.jpg

میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی ، دھرما سینا۔ فوٹو : فائل

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔

کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکن امپائر دھرما سینا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینا غلطی تھی تاہم مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور میں مارٹن گپٹل نے کیپر کی جانب گیند پھینکی جو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی تھی جس سے اوور تھرو کے 4 اضافی رنز انگلینڈ کے کھاتے میں آئے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سپراوور میں بھی برابر رہا تھا تاہم زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور بالآخر آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہونے والے "ڈرامے" نے آئی سی سی کو سپر اوور کا قانوں تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ اب آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل میں تب تک سپر اوور ہوتا رہے گا جب تک فیصلہ رنزوں کی بنیاد پر نہیں ہو جاتا!
72406045_10156623609687555_1815370955329896448_n.jpg
 
یعنی یہ بھی ہماری طرح ٹرائل اور ایرر پریکٹس سے سیکھتے ہیں۔ :)
 
Top