دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر نے دیو قامت کشتی ’چھاپ‘ دی

محمداحمد

لائبریرین
واشنگٹن:

گزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف مین، امریکا کے ایڈوانسڈ اسٹرکچرز اینڈ کمپوزٹس سینٹر میں نصب، دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر سے صرف 72 گھنٹوں میں ایک بڑی کشتی تیار کرلی گئی جس کی لمبائی 25 فٹ ہے جبکہ وہ 5000 پونڈ (2.26 میٹرک ٹن) وزنی ہے۔
یہ محض دکھاوے کی کشتی نہیں بلکہ یہ مضبوط اور پائیدار بھی ہے جو سمندر کی تند و تیز اور بے رحم موجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ اب تک کسی بھی تھری ڈی پرنٹر سے تیار کی گئی، سب سے بڑی ساخت بھی ہے۔

3d-printed-boat-03-1571054938.jpg


اس کشتی کو ’’تھری ڈی اریگو‘‘ (3Dirigo) کا نام دیا گیا ہے جسے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں ’’پرنٹ‘‘ کیا گیا۔ چند روز پہلے جب یہ کشتی پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کی گئی تو اس نے تین بڑے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے:

3dprinterboads-1571076537.jpg


اسے چھاپنے والے تھری ڈی پرنٹر کو دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی پرنٹر قرار دیا گیا؛ یہ کشتی تھری ڈی پرنٹر سے چھاپی گئی، دنیا کی سب سے بڑی ساخت بھی قرار پائی؛ اور ساتھ ہی ساتھ اسے دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ کشتی بھی تسلیم کیا گیا۔

3d-printed-boat-02-1571054934.jpg



بشکریہ ایکسپریس نیوز
 
Top