تقریر لکھوانی ہےمدد فرمائیں عنوان" چاند بنا در ستاروں تک رسائی کا"

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے.مجھے ایک تقریر لکھوانی ہے آپ مدد فرمائیں عنوان" چاند بنا در ستاروں تک رسائی کا" سر سید احمد خان کی مناسبت سے تقریری مقابلہ ہے. اس عنوان کے حساب سے مجھے سمجھ نہیں آرہی اور ب سمجھ نہیں آتی تو پھر میں محفل کی طرف دیکھتا ہوں اساتذہ مدد فرمائیں
 
الف نظامی

لائبریرین
چاند بنا در ،ستاروں تک رسائی کا
یہ عنوان کا مطلب مجھ پر نہیں کھلا۔ دماغ پر کچھ زور دینے سے تسخیر کائنات یا ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں طرح کی بات ذہن میں آئی لیکن یہ بھی درست ہو ایک احتمال ہے۔
اور مزید یہ کہ عنوان کا سر سید احمد خان سے کیا تعلق بنتا ہے یہ معلوم ہو سکتا ہے؟
اگر عنوان کی وضاحت ہو جائے تو سید عمران آپ کو تقریر لکھ دیں گے:):D:)
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
چاند بنا در ،ستاروں تک رسائی کا
یہ عنوان کا مطلب مجھ پر نہیں کھلا۔ دماغ پر کچھ زور دینے سے تسخیر کائنات یا ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں طرح کی بات ذہن میں آئی لیکن یہ بھی درست ہو ایک احتمال ہے۔
اور مزید یہ کہ عنوان کا سر سید احمد خان سے اس کا کیا تعلق بنتا ہے یہ معلوم ہو سکتا ہے؟
اگر عنوان کی وضاحت ہو جائے تو سید عمران آپ کو تقریر لکھ دیں گے:):D:)
سر سید احمد خان (چاند) بنا در، ستاروں (پاکستان) تک رسائی کا۔ ویسے ناسا والے چاند پر بیس بنا کر مریخ تک جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

سید ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی تقریر لکھ دیں چاند ناسا کا ہو یا سر سید کا تقریر ہونی چاہے
تقریر کا خاکہ لکھ سکتا ہوں۔ پوری تقریر لکھنا تو شائد ممکن نہ ہو۔

دو قومی نظرئیے کا تعارف: سرسید کے وقت برصغیر کے حالات۔ انگریزی نظام تعلیم بقابلہ مدرسوں کا نظام تعلیم۔ سرسید کا جدید تعلیم پر زور دینا کہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ علی گڑھ کا قیام اور مسلم لیگ کی قیادت کا علی گڑھ سے فارغ التحصیل ہونا، وغیرہ۔ قائداعظم کا ہندو مسلم اتحاد پر زور لیکن آخر میں سر سید کے نقطہ نظر پر آ جانا۔ پاکستان کا قیام۔

دور حاظر میں کشمیریوں کی حالت زار کو دو قومی نظرئے کے جواز کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

بیچ بیچ میں ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں وغیرہ جیسے اشعار بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
سر سید احمد خان نے انگریزوں کے منصوبے پر عمل ہوئے انگریزی تعلیم عام کی اور لوگوں کے ذہن پلٹائے اور انگریزوں کی طرف سے رویے نرم کئے. بالآخر انگریزوں نے خوش ہوکر انہیں سر کا خطاب دیا. آج تک انڈین اور پاکستانی دونوں انگریزوں کے ذہنی طور پر جو غلام ہیں وہ سر سید ہی کا مرہونِ منت ہے
 
سر محمد اقبال کی خدمات پر بھی روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سر سید کی یاد میں ایک ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں تقریری مقابلہ ہے اور یہ موضوع دیا گیا ہے کوئی بھی بھائی لکھ دیں
کس عمر کے بچے نے تقریر کرنی ہے؟ یا آپ خود تقریر کرنا چاہ رہے ہیں۔ موضوع اور الفاظ تو اسی مناسبت سے ہی سوچیں جا سکتے ہیں۔ میرے لیے تو کسی بھی موضوع پر لکھنا چنداں آسان نہیں لیکن اپنے فلک شیر بھائی بہت بڑے پرستار ہیں۔ کوئی حل نکال لیں گے۔
 
میری عمر اب تقریروں والی نہیں رہی اب صرف تقریر سننے والی عمر ہے:) دہم جماعت کے بچوں نے کرنی ہے ایک مقابلہ میں۔ ویسے تو میں خود لکھ لیتا ہوں نارمل سی تقریر ۔ لیکن یہ مقابلہ تھا جہاں سکول اور کالج کے بچوں نے حصہ لینا ہے تو اس لیے محفل پر مدد مانگی دن بہت کم ہیں کل تک کوئی بھائی اگر مکمل لکھ دے تو شکریہ ذیشان بھائی کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں گے
 
Top