زبان پر رسم الخط تبدیل کرنے کے اثرات

عدنان عمر

محفلین
اردو زبان کے رسم الخط کے حوالے سے میری حتمی رائے یہی ہے کہ اسے عربی و فارسی رسم الخط میں ہی لکھا جانا چاہیے۔
البتہ جب میں ہند میں رہنے والے رشتے داروں سے چیٹنگ کرتا ہوں تو ابلاغ کے لیے ہم رومن اردو میں بات کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کیوں کہ میں دیوناگری رسم الخط اور وہ اردو رسم الخط نہیں پڑھ سکتے۔
اس مسئلے کے دو حل ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اردو رسم الخط اور میں دیوناگری رسم الخط سیکھنے کی کوشش کروں۔ دوسرا یہ کہ رومن رسم الخط میں ہی ابلاغ ہو۔
آپ احباب کی کیا رائے ہے؟
 
الف عین

لائبریرین

اگر آپ کے ہندوستانی متعلقین اردو زبان نہیں پڑھ سکتے تو صرف انہیں اردو سیکھنے کی گزارش کریں، ہاتھ سے لکھنا کئی لوگوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے جو زیادہ تر ہندی میں ہی کام کرتے ہوں، لیکن تھوڑا بہت پڑھنا آ جائے تو سمارٹ فون پر ٹائپ کرنا تو سیکھ ہی سکتے ہیں
 
عدنان عمر

محفلین
بہت شکریہ جناب۔ ہندوستانی متعلقین سے واٹس ایپ کے ذریعے ہی رابطہ رہتا ہے۔ نوجوان نسل کے بارے میں جان کر افسوس ہوتا ہے کہ اردو مادری زبان ہونے کے باوجود بیشتر لڑکے لڑکیاں اردو پڑھ نہیں سکتے۔ حالانکہ جو شخص قرآنِ پاک پڑھ سکتا ہو، وہ تھوڑی سی محنت کرکے اردو پڑھنا سیکھ سکتا ہے۔
 
Top