قطعہ برائے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین
جانے بچپن کی شوخیاں کیا ہیں
اور کیا لذتِ جوانی ہے؟
مجھ سے مت پوچھ ہم نشیں میں نے
ایک سی زندگی گزاری ہے
 
آخری تدوین:
جانے بچپن کی شوخیاں کیا ہیں
اور کیا گرمی اے جوانی ہے؟
مجھ سے مت پوچھ ہم نشیں میں نے
ایک سی زندگی گزاری ہے
ہماری صلاح:

جانے بچپن کی شوخیاں کیا ہیں
اور جوانی بھی کیا ہماری ہے
ہم سے مت پوچھ ہم نشیں ہم نے
کچھ عجب زندگی گزاری ہے
 

فیضان قیصر

محفلین
ہماری صلاح:

جانے بچپن کی شوخیاں کیا ہیں
اور جوانی بھی کیا ہماری ہے
ہم سے مت پوچھ ہم نشیں ہم نے
کچھ عجب زندگی گزاری ہے

شکریہ محترم اگر دوسرا مصرع یوں کر لیں

جانے بچپن کی شوخیاں کیا ہیں
اور جوانی کی کیا خماری ہے
ہم سےمت پوچھ ہم نشیں ہم نے
کچھ عجب زندگی گزاری ہے
 
Top