وزیراعظم نے ملک سے برطانوی نظامِ تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

جاسمن

لائبریرین
یہ خیال تو آتا ہے کہ آخر "مرد" ہونے سے کیا مراد لی جا رہی ہے۔ کیا "مرد" ہونے کا معنی ایک اخلاقی برائی کے طور پر لیا جا رہا ہے؟ کیا دنیا کا ہر ایک مرد، ایک عورت کو کسی جنسی نوعیت کی شے سے ہٹ کر دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے؟
یقیناً ایسا نہیں ہے لیکن کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا ہوتا اور ہم اپنی بچیوں کو تجربات کی نذر نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں کہ ایک محتاط رویہ اپنایا جائے۔
اسی طرح، کیا ادب کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کی غیر اخلاقی حرکت بھی صرف اس کے ساتھ جڑے "استاد" کے لیبل کی وجہ سے برداشت کی جائے؟
ہرگز نہیں۔ یہاں ادب کا مطلب کسی کی بے ادبی برداشت کرنا نہیں۔
بات پھر وہی ہے کہ اعتدال کا راستہ ہی مناسب ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یقیناً ایسا نہیں ہے لیکن کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا ہوتا اور ہم اپنی بچیوں کو تجربات کی نذر نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں کہ ایک محتاط رویہ اپنایا جائے۔
یہاں مغرب میں تو خواتین اساتذہ کی نابالغ لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اس لئے میرے خیال میں یہ مسئلہ صرف مرد اساتذہ تک محدود نہیں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس قدر پھڑکتے ہوئے جملے پڑھ کر یہ خیال آتا ہے کہ آپ مزاح نگاری کی جانب ملتفت ہوں تو مزہ آجائے۔

ویسے ہم نے بھی ایک ترکیب "صورت حرام مرد" پڑھیں تھی۔
کسی زمانے میں ایک لطیفہ گردش میں تھا کہ مرد کی جمع کیا ہوتی ہے تو جواب ملتا ہے مردود۔ بس یہی ذہن میں رہ گیا۔ :)
 
یاسر شاہ

محفلین
یہاں مغرب میں تو خواتین اساتذہ کی نابالغ لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اس لئے میرے خیال میں یہ مسئلہ صرف مرد اساتذہ تک محدود نہیں ہے۔
آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ نابالغ لڑکوں کو سمجھائیں کہ دیکھو بیٹا استانی سے پڑھنے جا تو رہے ہو لیکن یاد رکھنا وہ خاتون پہلے ہے استانی بعد میں -
 
سید عمران

محفلین
یقیناً ایسا نہیں ہے لیکن کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا ہوتا اور ہم اپنی بچیوں کو تجربات کی نذر نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں کہ ایک محتاط رویہ اپنایا جائے۔
بالکل صحیح۔۔۔
گوشت چھت پر رکھ دیں اور امید کریں کہ سارے چیل کوے ایک جیسے نہیں ہوتے!!!
 
سید عمران

محفلین
یہاں مغرب میں تو خواتین اساتذہ کی نابالغ لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اس لئے میرے خیال میں یہ مسئلہ صرف مرد اساتذہ تک محدود نہیں ہے۔
ایک نئی قابل افسوس بات۔۔۔
ویسے سمجھ میں نہیں آئی۔۔۔
لڑکوں کے ساتھ خواتین کی زیادتی؟؟؟
 
محمد سعد

محفلین
یقیناً ایسا نہیں ہے لیکن کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا ہوتا اور ہم اپنی بچیوں کو تجربات کی نذر نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں کہ ایک محتاط رویہ اپنایا جائے۔
محتاط رویے کی بات سے متفق ہوں۔ لیکن جب یہ کہا جائے کہ کوئی "مرد پہلے ہے" تو وہ احتیاط سے آگے پیرانویا (paranoia) کی حدود میں چلا جاتا ہے جہاں ہم بچوں کے ذہن میں یہ بھر رہے ہوتے ہیں کہ دنیا کا ہر مرد اپنی فطرت میں ایک وحشی درندہ ہے۔ احتیاط ضرور سکھائیں، لیکن پیرانویا جیسے ضمنی اثرات پیدا کیے بغیر ہی اگر کریں تو بہتر ہو گا۔
 
محمد سعد

محفلین
بالکل صحیح۔۔۔
گوشت چھت پر رکھ دیں اور امید کریں کہ سارے چیل کوے ایک جیسے نہیں ہوتے!!!
حضرت۔ کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ انسان کو اتنا ڈیگریڈ تو نہ کریں کہ محض گوشت کے ایک لوتھڑے کے درجے پر لا پھینکیں۔
نیز "سارے چیل کوے ایک جیسے نہیں ہوتے" کو اگر "سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے" کے وزن پر رکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ سب مردوں کو چیل کوے قرار دے رہے ہیں جن کی دسترس سے عورت نامی "گوشت" محفوظ نہیں ہے۔ کیا اس چیل کووں کے طبقے میں آپ خود بھی آتے ہیں؟

خیر، کچھ حد تک آپ کی بات ہمارے معاشرے کے پس منظر میں درست بھی ہے۔ یہاں عورت کی جس انداز سے پرورش کی جاتی ہے، اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے اسے جسمانی، مالی اور نفسیاتی طور پر کمزور رکھا جاتا ہے، اس کے بعد اس کی حیثیت شاید ویسی ہی رہ جاتی ہے کہ جیسے آپ کی گوشت کے لوتھڑے والی مثال میں ہے کہ جو درندوں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
 
معذرت۔۔۔
شاید آپ مثالیں اور استعارات سمجھے کی حس سے عاری ہیں۔۔۔
ورنہ اتنا وقت ضائع نہ کرتے!!!
 
سید عمران

محفلین
محتاط رویے کی بات سے متفق ہوں۔ لیکن جب یہ کہا جائے کہ کوئی "مرد پہلے ہے" تو وہ احتیاط سے آگے پیرانویا (paranoia) کی حدود میں چلا جاتا ہے جہاں ہم بچوں کے ذہن میں یہ بھر رہے ہوتے ہیں کہ دنیا کا ہر مرد اپنی فطرت میں ایک وحشی درندہ ہے۔ احتیاط ضرور سکھائیں، لیکن پیرانویا جیسے ضمنی اثرات پیدا کیے بغیر ہی اگر کریں تو بہتر ہو گا۔
محتاط رویے میں سب کچھ آگیا۔۔۔
باقی کی تحریر وقت کا زیاں ٹھہری!!!
 
محمد سعد

محفلین
مثلاً گھر آنے والے ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے ان کی انفرادی شخصیات کی بنیاد پر عمومی احتیاط، بمقابلہ پولیو ویکسین کے حوالے سے غیر ضروری پیرانویا۔ یہ ایک ایسی مثال ہے کہ جس میں پیرانویا کو "احتیاط" کا نام دینے کے نتائج نہایت ہلاکت خیز بھی ہو سکتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
In many Muslim countries, assessing the quality of life depends on adherence to religious rituals regardless of symptomatology; negative symptoms may be considered as deeper contemplation about god, i.e. virtuous individuals. Positive symptoms may be attributed as gifted from god by extraordinary perception, i.e. special individuals. In EMRO, there is sometimes religious interpretation of personality disorders: Schizotypal being close to god, Schizoid being a kind person, Paranoid connotes carefulness, Avoidant as religious and ascetic, while Anankastic as meticulous in following religious rituals.

Okasha, A. (2011). Review Article New Directions in Classification of Mental Disorders: Arab Perspective. The Arab Journal of Psychiatry, 44(2313), 1–12.
(link)​
 
سید عمران

محفلین
مثلاً گھر آنے والے ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے ان کی انفرادی شخصیات کی بنیاد پر عمومی احتیاط، بمقابلہ پولیو ویکسین کے حوالے سے غیر ضروری پیرانویا۔ یہ ایک ایسی مثال ہے کہ جس میں پیرانویا کو "احتیاط" کا نام دینے کے نتائج نہایت ہلاکت خیز بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ تو کہیں سے کہیں چلے گئے آپ۔۔۔
غور فرمائیں!!!
 
عدنان عمر

محفلین
اجی آپ حضرات تو روزمرہ زندگی میں پیرانویا یا خللِ دماغ کی تلاش کر رہے ہیں، اُدھر چچا غالب تو بہت پہلے فرما گئے
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا :|
 
Top