زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
میں جانتا ہوں کہ اندر اداسیاں ہوں گی
سو ہنسنے والوں کے چہرے نہیں تکا کرتا
میثم علی آغا​
 

زیرک

محفلین
بس کہا جائے "سہولت سے جی نہیں پایا"
میری نسلوں کو مِرے دکھ نہ بتائے جائیں
میثم علی آغا​
 

زیرک

محفلین
کسے اتنی فراغت دل زدوں کا حال پوچھے
سو ہم بیمار خود اپنی عیادت کر رہے ہیں
حسن عباس رضا​
 

زیرک

محفلین
روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں
میرے غم خانے میں کچھ ایسا اندھیرا بھی نہیں
اقبال عظیم​
 

زیرک

محفلین
رو پڑوں میں تو مِرے ساتھ بہت روتی ہے
تجھ سے زیادہ تو یہ دیوار سمجھتی ہے مجھے
مجذوب ثاقب​
 

زیرک

محفلین
حاکمِ وقت کے احساں بھی بڑی اوج پہ تھے
جو بھی سچا تھا، وہ گھبرا کے وطن چھوڑ گیا
ثاقب مجذوب​
 

زیرک

محفلین
عشق کی راہوں پہ چلنا ہے تو رسوائی نہ دیکھ
تجھ کو پانی میں اترنا ہے تو گہرائی نہ دیکھ
اختر سعیدی​
 

زیرک

محفلین
مدتوں صحرا نوردی کی مِرے اجداد نے
مجھ کو ورثے میں جنونِ آبلہ پائی ملا
اختر سعیدی​
 

زیرک

محفلین
گھر میں رہا تھا کون کہ رخصت کرے ہمیں
چوکھٹ کو الوداع کہا،۔۔۔ اور چل پڑے
مخمور سعیدی​
 

زیرک

محفلین
موم ہو جائے گا پتھر سا یہ دل سینے میں
لمحہ بھر کو کسی پہلو میں پگھل کر دیکھو
مخمور سعیدی​
 
Top