کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک اور پرانی غزل احبابِ محفل کی خدمت میں ! اب کچھ زیادہ کلام نہیں بچا ۔ چند غزلیں اور دو ایک نظمیں اور باقی ہیں جو باری باری آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا شرف حاصل کروں گا۔
غزل

کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے

فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان میں تھیں
دلوں کے بیچ کی دیوار ہی گرا نہ سکے

ہزار حرفِ خوش آہنگ تھے بہم لیکن
مزاجِ کلک کی تلخی کبھی چھپا نہ سکے

سبھی کے غم کئے تصویر ہم نے شعروں میں
کسی کے غم کا مداوا مگر بتا نہ سکے

سبھی کو آئنہ توفیق بھر دیا ہم نے
خود اپنے عکس پہ نظریں کبھی جما نہ سکے

دلوں کا حال خدا جانتا ہے خوب ظہیرؔ
خدا گواہ کہ تم ہی کبھی نبھا نہ سکے

٭٭٭

ظہیر ؔ احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2009

 
کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے

فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان میں تھیں
دلوں کے بیچ کی دیوار ہی گرا نہ سکے

سبھی کے غم کئے تصویر ہم نے شعروں میں
کسی کے غم کا مداوا مگر بتا نہ سکے
بہت عمدہ ظہیر بھائی۔
 
کسی بھی عشق کو ہم حرزِ جاں بنا نہ سکے
انا کا بوجھ تھا اتنا کہ کچھ اٹھا نہ سکے

فصیلیں ساری گرادیں جو درمیان میں تھیں
دلوں کے بیچ کی دیوار ہی گرا نہ سکے

ہزار حرفِ خوش آہنگ تھے بہم لیکن
مزاجِ کلک کی تلخی کبھی چھپا نہ سکے

سبھی کے غم کئے تصویر ہم نے شعروں میں
کسی کے غم کا مداوا مگر بتا نہ سکے

سبھی کو آئنہ توفیق بھر دیا ہم نے
خود اپنے عکس پہ نظریں کبھی جما نہ سکے

دلوں کا حال خدا جانتا ہے خوب ظہیرؔ
خدا گواہ کہ تم ہی کبھی نبھا نہ

کیا خوب کہتے ہیں آپ۔ ایک ایک شعر موتیوں کی لڑی ہے گویا

ایک اور پرانی غزل احبابِ محفل کی خدمت میں ! اب کچھ زیادہ کلام نہیں بچا ۔ چند غزلیں اور دو ایک نظمیں اور باقی ہیں جو باری باری آپ کے ذوق کی نذر کرنے کا شرف حاصل کروں گا۔
۔
اب تازہ کلام بھی عطا فرمائیے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا خوب کہتے ہیں آپ۔ ایک ایک شعر موتیوں کی لڑی ہے گویا
اب تازہ کلام بھی عطا فرمائیے
بہت شکریہ خلیل بھائی ! محبت ہے آپ کی ۔ اللہ کریم سلامت رکھے آپ کو!
خلیل بھائی ، تازہ کلام کم ہی ہے ۔ کچھ نامکمل سی غزلیں ہیں ۔ پوری ہوجائیں تو ضرور پیشِ خدمت کروں گا ۔ آج کل کچھ نیا لکھنے کے لئے ذہنی فرصت اور یکسوئی کم ہی ملتی ہے ۔ عموماً لمبی ڈرائیو یا لمبی فلائٹ کے درمیان فکرِ سخن کا موقع ملتا ہے ۔ آجکل کوشش کررہا ہوں کہ یہ ای بک کا بوجھ سر سے اتر جائے پہلے۔
 
Top