کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

یاسر شاہ

محفلین
ظہیر بھائی بہت خوب پوری غزل پسند آئی -یہ شعر بطور خاص :

کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا

بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار کے بہانے سے منظوم تو ہوا
<منظوم> سے بڑی خوبی سے دو مرادیں لی ہیں -واہ لطف آگیا -

بس مقطع کے متعلق ایک بات کہوں گا کہ خیال کی روشنی سے خامے کا زندہ ہونا کچھ بعید از قیاس سا لگا -:)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

نوازش! بہت شکریہ ۔ پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔
شاہ صاحب ، مقطع کچھ مبہم ضرور ہے اور لفظی رعایات موجود نہیں لیکن معنوی رعایات موجود ہیں ۔ قلم مرحوم کے زندہ ہونے کا مطلب اس کے سوا اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا کہ قلم پھر سے لکھنا شروع کردے ۔ لکھنے کے لئے روشنی ضروری ہے کہ اندھیرے میں نہیں لکھا جاسکتا ۔ خیال قلم کے لئے روشنائی اور روشنی دونوں کا کام کرتا ہے کہ بغیر خیال کے سخن لکھنا محال ہے ۔ ویسے آپ پہلے مصرع کو یوں پڑھیں تو شاید ابہام کچھ دور ہوجائے : پھر سے ترے خیال کی کچھ روشنی ملی ۔ زندہ ذرا سا خامہء مرحوم تو ہوا
یعنی ترے خیال کے بغیر ہم اندھیرے میں ہیں اور کچھ نہیں لکھ سکتے ۔
 
Top