تعارف تعرفم

سلیم ستار

محفلین
السلام علیکم

محفل کے سب احباب کو خاکسار کا سلام۔ میرا تعلق کراچی سے ہے لیکن تلاش رزق میں وطن بدر ہوں۔ سانسوں کی لڑی سلامت رہی تو گفتگو کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا، انشا اللہ۔

پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے
کوئ بتلاو کہ ہم بتلایں کیا؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید خواجہ صاحب ۔
کچھ اور بھی تعارف کرائیں ۔ کراچی میں کہاں اور کیا مشاغل ، کیا میدان عمل وغیرہ ؟
 
سلیم ستار

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید خواجہ صاحب ۔
کچھ اور بھی تعارف کرائیں ۔ کراچی میں کہاں اور کیا مشاغل ، کیا میدان عمل وغیرہ ؟

بہت شکریہ عاطف صاحب۔

کراچی میں تو نہیں پر واں کے نکالیے ہوئے لوگوں میں سے ہوں۔ تلاش رزق میں بھٹکے ہوئے پرندوں کی طرح دیس دیس کی سیر کرتے ہوئے اب کینیڈا میں آ کر دم لیا ہے۔ سرمایہ کاری کے میدان میں نوکری کرتا ہوں اور شاعری کا دم بھرتا ہوں۔
 
سلیم ستار

محفلین
میرے لئے یہ محفل کچھ نئی ہے، اس لیے بہت سی چیزوں سے واقفیت میں کچھ وقت لگے گا۔ لیکن اگر کوئی صاحب ازراہ کرم کچھ رہنمائی کر دیں تہ میں تہ دل سے ممنون ہوں گا۔

اگر کسی تحریر پر کوئی اظہار پسندیدگی کرے انگوٹھا دکھا کر تو اس کے مناسب جواب یا شکریہ کس طرح ممکن ہے؟
 
جیسے جیسے آپ محفل میں شریک ہو تے رہیں گے پ پر نہ صرف انگوٹھے بلکہ محفل کے اور بھی دریچے وا ہوتے رہیں کہ البتہ وفاداری بشرط استواری شرط ہے ۔ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجیئے گا۔ پھر تیل دیکھیے اور تیل کی دھار ۔ :)
 
فاخر

محفلین
’’خوش آمدید‘‘
لیکن مجھے آپ کے نئے نام یا پھر خودساختہ نام پر حیرانی ہے ۔ اب بھلا کوئی اس زمانے میں سگ پرست بھی ہے کیا؟ پیر پرست ،قبر پرست ،زر پرست ،دین پرست ، خدا پرست ،نبیﷺ پرست وغیرہم نام تو سنا تھا ؛لیکن ’’یہ سگ پرست‘‘ کیا بلاہے ؟
 
سلیم ستار

محفلین
شکریہ فاخر صاحب۔

آپ کا سوال بہت اچھا ہے۔

آپ کو اگر میر امن کی "باغ و بہار" کہیں سے دستیاب ہو سکے تو ضرور پڑھئیے گا، آپ کو تفصیلی جواب مل جائے گا۔
 
فاخر

محفلین
شکریہ ! ’’کہیں سے تو نہیں‘‘۔البتہ ریختہ ڈاٹ کام پر یہ کتاب میر امن | ریختہ دستیاب ہے ،کبھی پڑھا تو نہیں اب لگتا ہے کہ اس کو پڑھنا ہی پڑے گا۔ ویسے کلب حسن ، کلب علی یا پھر کلبِ صادق جیسے نام کے دور میں’’خواجہ سگ پرست‘‘ مجھے نہیں جچا ۔ آپ کی مرضی اپنے لیے جو انتخاب کرلیں ۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
السلام علیکم

محفل کے سب احباب کو خاکسار کا سلام۔ میرا تعلق کراچی سے ہے لیکن تلاش رزق میں وطن بدر ہوں۔ سانسوں کی لڑی سلامت رہی تو گفتگو کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا، انشا اللہ۔

وعلیکم سلام۔ خوش آمدید۔
غالبؒ سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
 
Top