ٹڈی حلال ہے یا حرام؟

سید عمران بھیّا!

ایک وضاحت درکار ہے۔ لفظ استعمال ہوا میتتان یعنی دو میت یا دو مردار یا دو مرے ہوئے۔

مچھلی پانی سے باہر مردہ ہے یہ تو سمجھ آتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ ٹڈی کیسے مردہ ہوئی؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ اس وقت عرب کسی اور کو ٹڈی کہتے ہوں اور اب ہمارے ہاں اس کیڑے کا نام ٹڈی ہو۔؟

یہاں میتہ سے مراد ہے جسے باقاعدہ شرعی طریقہ کار کے مطابق ذبح نہ کیا جاتا ہو۔ مچھلی کو بھی ذبح نہیں کیا جاتا اور ٹڈی کو بھی نہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بھائی مرغیوں کی تو فارمنگ ہوتی ہے تب کہیں جا کر 100 روپے کلو میں مل جاتی ہے۔ مینڈک کو پکڑنا اور اتنی تعداد میں کہ چکن کے نعم البدل کے طور پر استعمال ہو، معاشی اعتبار سے ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
100 ؟؟؟
بھائی مرغیوں کی تو فارمنگ ہوتی ہے تب کہیں جا کر 100 روپے کلو میں مل جاتی ہے۔ مینڈک کو پکڑنا اور اتنی تعداد میں کہ چکن کے نعم البدل کے طور پر استعمال ہو، معاشی اعتبار سے ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
ذیشان بھائی ۔ یہ کب کا اور کہاں کا ریٹ ہے ؟
ابھی پچھلے ماہ پاکستان تھا تو تین سو سے کم نہیں تھی فارمی مرغی۔ لیکن بہر حال مجھے اس خبر اور اس کے تجزیئے پر کوئی حتمی یقین البتہ نہیں ۔ البتہ جو مچھلیاں بہت بڑے جال میں پکڑی جاتی ہیں ان میں دیگر جانور بھی بڑی تعداد میں آجاتے ہیں اور پھر سب کو کیٹگرائز کیا جاتا ہے ۔ سمندر میں تو شاید مینڈک بالکل نہیں ہوتے البتہ دریاؤں اور جھیلوں میں یقینا بڑی مقدار میں ہوتے ہیں ۔ ہمارے یہاں ایسے میں ان کا بائے پروڈکٹ کے طور پر کوئی "استعمال" ( کالج ہو یا سموسہ) بعید نہیں ۔یعنی یہ ضروری نہیں کہ ان مینڈکوں کے لیے کوئی ڈیدیکیٹڈ انڈسٹری فنکشنل ہو جیسا کہ کئی ممالک میں مینڈک فارمنگ ہوتی ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
رائے نہیں ہے قران و حدیث کی روشنی میں ہے

سنن ابی داؤد: حدیث نمبر: 3871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثيِرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ،" أَنَّ طَبِيبًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضِفْدَعٍ يَجْعَلُهَا فِي دَوَاءٍ؟، فَنَهَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِهَا".
عبدالرحمٰن بن عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک طبیب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دوا میں مینڈک کے استعمال کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈک قتل کرنے سے منع فرمایا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن النسائی/الصید 36 (4360)، (تحفة الأشراف: 9706)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/453، 499)، سنن الدارمی/الأضاحي 26 (2041)، ویأتی ہذا الحدیث فی الأدب (5269) (صحیح)» ‏‏‏‏

سنن النسائی : حدیث نمبر: 4360

اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا ابن ابي فديك، عن ابن ابي ذئب، عن سعيد بن خالد، عن سعيد بن المسيب، عن عبد الرحمن بن عثمان:" ان طبيبا ذكر ضفدعا في دواء عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فنهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قتله".
عبدالرحمٰن بن عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک طبیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دوا میں مینڈک کا تذکرہ کیا تو آپ نے اسے مار ڈالنے سے روکا ۱؎۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطب 11 (3871)، الأدب 177 (5269)، (تحفة الأشراف: 9706)، مسند احمد (3/453، 499)، سنن الدارمی/الأضاحي 26 (2041) (صحیح)»

وضاحت: ۱؎: یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈک کو مار کر دوا میں استعمال کرنے سے روکا، کیونکہ یہ نجس و ناپاک ہے اور ناپاک چیزوں سے علاج حرام ہے، نیز مینڈک کو مارنے سے روکنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا کھانا بھی حرام ہے، کیونکہ کھانے کے لیے بھی قتل کرنا پڑتا ہے۔

سنن ابن ماجہ: حدیث نمبر: 3223
حدثنا محمد بن بشار ، وعبد الرحمن بن عبد الوهاب ، قالا: حدثنا ابو عامر العقدي ، حدثنا إبراهيم بن الفضل ، عن سعيد المقبري ، عن ابي هريرة ، قال:" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قتل الصرد، والضفدع، والنملة، والهدهد".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹورا (ایک چھوٹا سا پرندہ)، مینڈک، چیونٹی اور ہُد ہُد کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12944، ومصباح الزجاجة: 1110) (صحیح)»

معجم صغیر للطبرانی: حدیث نمبر: 1089

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈک مارنے سے منع کیا اور فرمایا: ”اس کا آواز نکالنا یہ اس کا اللہ کی تسبیح بیان کرنا ہے۔“

(یہ حدیث ضعیف ہے )

مزید دیکھیں: سورة الإسراء - آیت 44
امام مالک کی رائے میں یہ کھانا جائز ہے ۔ واللہ اعلم ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر کبھی بازار میں آئی تو کیا پاکستانی مارکیٹ میں ٹڈی کے نام سے بکنے والی شے حلال ہوگی؟
شے پر منحصر ھوگا۔ اگر سٹڈی ھو تو حلال ہی ہوگی۔ اندرون سندھ تھرپارکر میں ٹڈی بریانی کی وڈیو دیکھی تھی چند ایک روز قبل۔بنانے اور کھانے والے تعریف کررھے تھے ۔
 
شے پر منحصر ھوگا۔ اگر سٹڈی ھو تو حلال ہی ہوگی۔ اندرون سندھ تھرپارکر میں ٹڈی بریانی کی وڈیو دیکھی تھی چند ایک روز قبل۔بنانے اور کھانے والے تعریف کررھے تھے ۔
بکرا اور گائے جیسے جسیم جانوروں کے متعلق تو نہیں کہہ سکتے کہ وہی ہیں یا گدھا اور کتا ہیں، تو اس حقیر کے متعلق کیسے کہہ سکیں گے کہ ٹڈی ہی ہے۔
 
Top